پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت صحت کارڈ کے تحت 17 لاکھ مریضوں کو مفت علاج فراہم کرچکی۔ بیرسٹر سیف نے پیشکش کی کہ مریم نواز پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کریں، ہم اس میں معاونت کیلئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے آئمہ مساجد کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کو کاپی پیسٹ منصوبہ قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کے پی حکومت کی طرز پر آئمہ مساجد کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کے پی حکومت کا ایک اور منصوبہ کاپی پیسٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں منصوبے کمیشن کی بنیاد پر شروع ہوتے ہیں اور وہیں ختم ہوجاتے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت صحت کارڈ کے تحت 17 لاکھ مریضوں کو مفت علاج فراہم کرچکی۔ بیرسٹر سیف نے پیشکش کی کہ مریم نواز پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کریں، ہم اس میں معاونت کیلئے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیلئے وظیفہ بیرسٹر سیف مریم نواز صحت کارڈ

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان کی ملاقات

---فائل فوٹوز 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز  شریف نے کہا ہے کہ ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیقی پروگراموں کو فروغ دینا چاہتے ہیں، آلو کی بہتر پیداوار کے لیے نیدرلینڈز کی شراکت داری انقلاب برپا کر سکتی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ، تعلیم اور تحقیق میں ڈچ تعاون بڑھانے پر اتفاق اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے نیدرلینڈز کے سفیر کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مریم نواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور حوصلہ افزائی ہے، پاکستان اور نیدرلینڈز کے باہمی تعلقات مشترکہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہیں، پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی ٹیم پنجاب کا فخر، سہولت بازار اتھارٹی کے لیے عالمی سرٹیفکیٹ کا اعزاز
  • مریم نواز کا ستھرا پنجاب پراجیکٹ برطانیہ میں ماڈل بن گیا، والنٹیرز گروپ نے صفائی کیلئے رہنمائی حاصل کی: بی بی سی رپورٹ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے، مریم نواز کا اہم اعلان
  • اعزازیہ کارڈ کیلئے آئمہ مساجد کا تصدیقی عمل جاری، سی ٹی ڈی نے 110 درخواستوں پر اعتراض لگا دیا
  • نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس، گلگت بلتستان میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنانے کیلئے حکمت عملی طے
  • نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، گلگت بلتستان میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنانے کیلئے حکمت عملی طے
  • پنجاب آپ کا گھر ہے، مریم نواز کا بلاول کے دورہ لاہور کا خیرمقدم
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان کی ملاقات
  • پنجاب آمد پر بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہتی ہوں: مریم نواز