لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس نے ملاقات کی، امریکی قونصل جنرل نے پرتپاک مہمان نوازی پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا، مریم نواز شریف سے امریکا کے نئے پولیٹیکل اینڈ اکنامک آفیسر کا تعارف کرایا گیا، انہوں نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں گرمجوشی کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

محکمہ موسمیات نے 2026 کے سورج اور چاند گرہن کا شیڈول جاری کردیا

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکا باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہوگا، دونوں ممالک کے موجودہ تعلقات افق کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب نے تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا پامردی سے کیا، تاریخی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے بعد بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے، سیلاب متاثرین کے لئے حکومت پنجاب کے تاریخی پیکج کا کام شروع ہو چکا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کلچرل ٹورازم کے فروغ کے لئے قدیمی ثقافتی ورثے کی بحالی اور بہتری کی جارہی ہے، پنجاب ثقافتی تنوع سے مالا مال سرزمین ہے، پنجاب عالمی سطح پر ٹورازم کے حب بننے کا بھرپور پوٹینشل رکھتا ہے، سرزمین پنجاب ہزار ہا سال پرانی تہذیب اور مذہبی ثقافت کا علمبردار ہے۔

عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی پر خارج

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وویمن ایمپاورمنٹ پراجیکٹ ثمر آور ہو رہے ہیں، لاہور سمیت دیگر شہروں میں بروقت اقدامات اور ماحول دوست پراجیکٹ کی وجہ سے ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آ رہی ہے، حکومت پنجاب سرحد پار سے درآنے والی سموگ کے اثرات کو کم ازکم سطح پر لانے کے لئے کوشاں ہے۔

امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے ای بزنس پراجیکٹ قابل تحسین ہے، ای بزنس پراجیکٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں کیلئے آسانی پیدا ہو رہی ہے، پنجاب میں جس طرح اور جس سپیڈ سے کام ہو رہا ہے، اسے محسوس کیا جا رہا ہے۔
 

پاکستان نے جنگ میں بھارت کے 7نئے خوبصورت گرائے ،ٹرمپ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں مریم نواز

پڑھیں:

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہی ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251029-08-39

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی امریکی سرمایہ کاروں کو شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت
  • مریم نواز سے امریکی قونصل جنرل کی  ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری پر بات چیت
  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، سرمایہ کاری و دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • عظمیٰ بخاری کی رہائشگاہ پر وزیراعلیٰ پنجاب کی سالگرہ تقریب‘ کیک کاٹا گیا
  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہی ہیں
  • غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال، 73 فیصد نے موزوں ملک قرار دے دیا
  • پاکستان میں کاروبار کرنا مشکل، رکاوٹیں کھڑی کرنا آسان ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
  • پاکستان میں کاروبار کرنا مشکل، رکاوٹیں کھڑی کرنا آسان ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اسپیشل بچوں کے لیے اسپیشل اقدامات