مریم نواز کی امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس نے ملاقات کی، امریکی قونصل جنرل نے پرتپاک مہمان نوازی پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا، مریم نواز شریف سے امریکا کے نئے پولیٹیکل اینڈ اکنامک آفیسر کا تعارف کرایا گیا، انہوں نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں گرمجوشی کو سراہا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکا باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہوگا، دونوں ممالک کے موجودہ تعلقات افق کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب نے تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا پامردی سے کیا، تاریخی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے بعد بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے، سیلاب متاثرین کے لئے حکومت پنجاب کے تاریخی پیکج کا کام شروع ہو چکا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کلچرل ٹورازم کے فروغ کے لئے قدیمی ثقافتی ورثے کی بحالی اور بہتری کی جارہی ہے، پنجاب ثقافتی تنوع سے مالا مال سرزمین ہے، پنجاب عالمی سطح پر ٹورازم کے حب بننے کا بھرپور پوٹینشل رکھتا ہے، سرزمین پنجاب ہزار ہا سال پرانی تہذیب اور مذہبی ثقافت کا علمبردار ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وویمن ایمپاورمنٹ پراجیکٹ ثمر آور ہو رہے ہیں، لاہور سمیت دیگر شہروں میں بروقت اقدامات اور ماحول دوست پراجیکٹ کی وجہ سے ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آ رہی ہے، حکومت پنجاب سرحد پار سے درآنے والی سموگ کے اثرات کو کم ازکم سطح پر لانے کے لئے کوشاں ہے۔
امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے ای بزنس پراجیکٹ قابل تحسین ہے، ای بزنس پراجیکٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں کیلئے آسانی پیدا ہو رہی ہے، پنجاب میں جس طرح اور جس سپیڈ سے کام ہو رہا ہے، اسے محسوس کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں مریم نواز
پڑھیں:
پاکستان میں کاروبار کرنا مشکل، رکاوٹیں کھڑی کرنا آسان ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان میں کاروبار کرنا مشکل ہے جبکہ رکاوٹیں کھڑی کرنا آسان ہے، عوام کو سہولیات کی فراہمی میری پہلی ترجیح ہے، شہریوں کی بہتری اور امن وامان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہےہیں۔
لاہور میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ حق دار کو اس کا حق مل جائے اس سے بڑی خوشی کی کوئی بات نہیں ہو سکتی، پاکستان میں کاروبار کرنا مشکل، اس میں رکاؤٹیں کھڑی کرنا آسان ہے، بیورکریسی کے اتنے مسائل ہیں کہ لوگ نیا کاروبار شروع کرنے سے قبل ہی پریشان ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ بات محسوس ہونی چاہیے کہ ریاست جائز کاموں میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے، اگر عوام کو جائز کاموں کے لیے رشوت، سفارش اور تکلیف اٹھانی پڑے تو یہ حکومت کی ناکامی ہے۔
مریم نواز نے افسران کو ہدایت کہ وہ لوگوں کے لیےکاروبار میں آسانیاں پیدا کریں، جو افسران و شعبہ جات لوگوں کو سہولیات میسر کریں گے، انہیں حکومت پنجاب کی جانب سے سراہا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اجلاس میں پی آئی ٹی بی کے تحت ای بز نس پروگرام پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ای بزنس کے لیے 2 ہفتے کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے تمام محکموں کو این او سی کے معاملات ایک ہی چھت تلے بروقت مہیا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ای بزنس کی زیر التوا درخواستوں کا ہفتہ وار جائزہ لےکر فوری فیصلے کیے جائیں۔