data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اسپیشل بچوں کے لئے اسپیشل اقدامات کئے ہیں۔پنجاب میں پہلی مرتبہ اسپیشل ایجوکیشن کے طلبہ کی ہیلتھ اسکریننگ کا جامع پروگرام شروع ہوچکاہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں 35600 سے زائد اسپیشل بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی گئی۔صوبے بھر کے اسپیشل ایجوکیشن کے مراکز میں زیر تعلیم 34ہزار سے زائد طلبہ کا علاج معالجہ کیا گیا، آئی ٹیسٹنگ، دانتوں کا معائنہ اور دیگر امراض کا علاج کیاگیاہے۔اسپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں 20ہزار طلبہ کا موقع پر ہی علاج معالجہ کیاگیا- مراکز صحت، تحصیل ہیڈ کوارٹر او رڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتالو ں میں 9ہزارسے زائد طلبہ جبکہ بڑے شہرو ں کے اسپتالوں میں 5ہزار سے زائد طلبہ کا علاج معالجہ کیاگیاہے۔پنجاب بھر میں اسپیشل طلبہ کے داخلوں کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم کامیابی سے ہمکنار ہوچکی ہے،جس کے دوران 5ہزار سے زائد نئے داخلے ہوئے ہیں۔سی ایم پنجاب خود مختار پروگرام کے تحت اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں 2خصوصی کورسز کا اجراء کیا گیا ہے۔ا سپیشل ایجوکیشن مراکز میں ڈیزائن اینڈ یو ٹیوب،کانٹینٹ کری ایشن، سوشل میڈیا اور ای کامرس کے کورسزبھی کرائے جا رہے ہیں-اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں 10اسٹیٹ آف دی آرٹ نئی کمپیوٹر لیبز کی منظوری دے دی گئی۔ا سپیشل ایجوکیشن مراکزمیں 8موجودہ لیبز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔سی ایم پنجاب خود مختارپروگرام کے تحت 18ماسٹر ٹرینرزاور1760طلبہ کی ٹریننگ جاری ہے۔ٹریننگ کے دوران پہلی 50پوزیشنز حاصل کرنے والے اسپیشل طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔لاہور،گوجرانوالہ،ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن کے 142اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں کیمرے لگیں گے۔ملتان اورلاہور سمیت 4ڈویژن میں اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں 989کیمرے نصب ہو چکے ہیں۔دوسرے فیز میں بہاولپور، فیصل آباد،راولپنڈی، سرگودھا اور ساہیوال کے 158اسپیشل انسٹی ٹیوٹس میں اگلے مئی تک 4381کیمرے نصب ہوں گے۔اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں خصوصی طلبہ کے تحفظ کے لئے نصب کیمروں کولاہور میں قائم سنٹرل سرویلنس روم سے منسلک کیا جائے گا۔ا سپیشل ایجوکیشن مراکز میں کیمرہ ریکارڈنگ سے علاج اور بہتری کے لئے طلبہ کے رویوں کا تجزیہ بھی کیا جائے گا۔ پنجاب بھر کے اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں خصوصی طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے نومبرتک3450کیمرے انسٹال کئے جائیں گے۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: طلبہ کے کے لئے

پڑھیں:

ٹی ایل پی پر پابندی، مریم نواز کی سیکیورٹی ٹیم کی اسکریننگ شروع

کالعدم مذہبی جماعت سے تعلق کی بنیاد پر اہلکاروں اور دیگر عملے پر نظررکھی جا رہی ہے
اسکریننگ کا عمل جاتی عمرہ سے لے کر وزیراعلیٰ آفس تک جاری ہے، پولیس ذرائع

مذہبی جماعت ٹی ایل پی پر پابندی کے بعد مریم نواز کے سکیورٹی اسٹاف اور دیگر عملے کی اسکریننگ شروع کردی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی سکیورٹی کے تمام اہل کاروں کی اسکریننگ شروع کردی گئی ہے۔ یہ اسکریننگ جاتی عمرہ سے وزیراعلی آفس تک تمام اہل کاروں کی جا رہی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نہ صرف سکیورٹی اہلکاروں بلکہ دیگر عملے کی بھی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی اسٹاف اور دیگر اسٹاف کی اسکریننگ کالعدم مذہبی جماعت سے تعلق کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔اسکریننگ میں تمام اسٹاف کو چیک کیا جا رہا ہے کہ ان کا کالعدم مذہبی جماعت سے کوئی تعلق تو نہیں اور چیکنگ کے دوران تصدیق کی صورت میں انہیں جاتی عمرہ اور سی ایم آفس کی سکیورٹی سے ہٹا دیا جائے گا۔ اسکریننگ اور چیکنگ کا عمل مذہبی جماعت کے خلاف حالیہ آپریشن کے بعد کیا جا رہا ہے۔ وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارش پر ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دی جارہی ہے
  • پنجاب میں پہلی بار سپیشل ایجوکیشن کے طلبہ کی ہیلتھ سکریننگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے طلبہ کی ہیلتھ سکریننگ کے پروگرام کا آغاز
  • ائیر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم : جدید آرام ، دوطیارے لیز پر لئے جائیں : مریم نواز 
  • ٹی ایل پی پر پابندی، مریم نواز کی سیکیورٹی ٹیم کی اسکریننگ شروع
  • مریم نواز  نے  پنجاب کی ائیرلائن ائیر پنجاب کو جلد از جلد فعال کرنےکا حکم دے دیا
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم دے دیا
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم
  • وزیراعلیٰ مریم نوازکا ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم