تاج حیدر پل عوام کے لیے کھول دیا گیا، کورنگی کے لوگوں کو فائدہ ہوگا، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آج تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، اس پل سے کورنگی کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس پل سے کورنگی کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے دس دن اس پل کو ون وے چلایا جائے گا، پرانے جام صادق پل کو بھی توڑ کر اس سے بڑا پل بنایا جائے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں بسز کے مزید روٹس شروع کیے جائیں گے، شاہراہ بھٹو کا دسمبرمیں آخری فیز بھی مکمل ہوجائے گا، کراچی میں ٹریفک کا بہت بڑا چیلنج ہے، شاہراہ بھٹو بننے سے کراچی کی ٹریفک کم ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، پورے پاکستان سے لوگ نوکری اور علاج کے لیے کراچی آتے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر تمام سندھ کے محکمے کام کر رہے ہیں
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ای چالان اسی کے پاس جائیگا جس کے نام پر گاڑی رجسٹر ہوگی: وزیرداخلہ سندھ
وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ ای چالان اسی کے پاس جائے گا جس کے نام گاڑی رجسٹریشن ہوگی۔ضیا لنجار نےکہا کہ کراچی میں جہاں ٹریفک سگنل ہوگا تو ای چالان ہوگا، ٹریفک سگلنلز کے ساتھ نصب کیمرے ایک ماہ میں فعال کردیں گے جب کہ ایک سےڈیڑھ سال میں کراچی شہر میں 12ہزار کیمرے لگا لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں2600چالان ہوئے اور کراچی جیسے بڑے شہر میں 2600چالان کچھ بھی نہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل کے 2 قسم کے چالان ہوں گے اور ای چالان اسی کے پاس جائے گا جس کے نام گاڑی رجسٹریشن ہوگی جب کہ یہ بھی جرم ہے کہ آپ کی گاڑی فروخت کے بعد بھی آپ کے نام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 10ہزار ٹریلر ،ٹینکرز رجسٹرڈ کیے اورٹریکر لگائے، ہیوی ٹریفک میں یہ ٹریکرز بھی ای چالان سسٹم سے منسلک ہیں، شہر میں جیسے ہی یہ ٹریلر یا ٹینکر 30 کلومیٹر فی گھنٹہ سے رفتار بڑھائیں گے تو ای چالان ہوجائیگا،یہ سسٹم فینسی نمبر پلیٹ کی بھی شناخت کرسکتا ہے۔ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں ڈرائیونگ لائسنس ٹریننگ سینٹرز بھی بنا رہے ہیں۔