2025-07-25@23:32:09 GMT
تلاش کی گنتی: 183
«انگلینڈ کی»:
پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی چھٹیوں میں بھی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔شاہین آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شریک پاکستان چیمپئنز کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، ان کی باؤلنگ دیکھنے کے لئے شائقین بھی گراؤنڈ میں آگئے تھے۔واضح رہے کہ بنگلا دیش سے ٹی 20 سیریز کے لئے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو منتخب نہیں کیا گیا تھا۔
کراچی: انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھارپ کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ گراہم تھارپ گزشتہ برس ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے تھے بعد میں انکی فیملی نے انکشاف کیا تھا کہ تھارپ نے خودکشی کی ہے۔ ان کی موت کے حوالے سے شروع ہونے والی تحقیقات میں اہلیہ امینڈا نے انکشاف کیا کہ تھارپ نے اس سے قبل 20 اپریل 2022 کو بھی اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی جس کے بعد وہ کئی دن بے ہوش اور کئی ہفتے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل رہے۔ گراہم تھارپ نے 1993 سے 2005 کے دوران 100 ٹیسٹ اور 82 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ گراہم تھارپ...
کراچی: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی چھٹیوں میں بھی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شاہین آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں شریک پاکستان چیمپیئنز کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ @uksupersports Shaheen Afridi on Holiday but No Break from Fitness #ShaheenAfridi #FitnessOnHoliday #CricketGrind #NoDaysOff #PakistaniCricketer #ShaheenShah #CricketPassion ♬ So High - Sidhu Moose Wala ان کی بولنگ دیکھنے کے لیے شائقین بھی گراؤنڈ میں آگئے تھے۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش سے ٹی 20 سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو منتخب نہیں کیا گیا تھا۔
بھارتی وکٹ کیپر بیٹر ریشابھ پنت انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف جاری چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ریشابھ پنت چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز کرس ووکس کی گیند کو ریورس سویپ کھیلنے کے کوشش کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ انگلش فاسٹ بولر کی گیند بھارتی بیٹر کے دائیں پاؤں پر لگی تھی جس کے سبب انہیں اپنی بقیہ اننگز چھوڑ کر میدان سے باہر جانا پڑا۔ کرس ووکس کی گیند ریشابھ پنت کے پیر پر لگی تو امپائر سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی تاہم انہیں آؤٹ قرار نہیں دیا گیا، لیکن زخمی ہونے کے باعث پنت کھیل جاری نہ رکھ سکے۔ وکٹ کیپر بیٹر 48 گیندوں کا سامنا کرکے 37 رنز بنا چکے تھے۔...
لاہور: پاکستان ٹیسٹ ٹیم اگلے سال برطانیہ کا دورہ کرے گی، جس کا شیڈول بھی سامنے آگیا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر 2026 میں شیڈول سیریز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے ہیڈنگلے لیڈز میں ہوگا اور 27 اگست سے دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی لندن کا لارڈز اسٹیڈیم کرے گا۔ اس طرح، تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور سیکریٹری جنگلات ، جنگلی حیات وماہی پروری پنجاب مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر پنجاب میں چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الہی کی سربراہی میں عوام میں جنگلی جانوروں و پرندوں کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے باقاعدہ ایک آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس تناظر میں آج ماحولیاتی توازن میں اہم کردار کے حامل ایک ممالیہ سیوٹ کیٹ جسے مقامی زبان میں مشک بلی کہا جاتا ہے، کے متعلق دلچسپ حقائق عوام کو بتائے جارہے ہیں تاکہ عوام اس عطیہ قدرت کو غیر قانونی شکار اور کاروبار سے محفوظ بنائیں۔ یہ بھی پڑھیں: صدیوں پرانی سیمابی آلودگی آرکٹک کی جنگلی حیات کے لیے...
انگلینڈ کی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم ‘لائن لیسز’ کی یورو 2024 کے فائنل میں شاندار رسائی پر برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔ بادشاہ اور ملکہ نے 23 جولائی کو شاہی خاندان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ٹیم، کوچ سرینا ویگمین اور سپورٹ اسٹاف کو سیمی فائنل میں کامیابی پر سراہا۔ یہ بھی پڑھیے: بیلجیئم کی شہزادی کی جانب سے پرنس ہیری کی حمایت، کنگ چارلس سے صلح کی کوششوں پر تبصرہ شاہی بیان میں کہا گیا کہ میری اہلیہ اور میں اپنی پوری فیملی کے ساتھ مل کر آپ بہادر لائن لیسز کو یورپین فٹبال چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچنے پر گرمجوش مبارکباد...

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا قہر، ہلاکتیں 234 تک جا پہنچیں، مزید گلیشئیر پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی
پاکستان میں مون سون بارشیں شدت اختیار کر چکی ہیں، اور اس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی مفلوج ہو گئے ہیں۔ کراچی سے لے کر خیبر اور گلگت بلتستان تک، ہر طرف بارشوں کا راج ہے۔ ندی نالے بپھر چکے ہیں، دریاؤں میں طغیانی ہے، اور شہری زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بارشوں کی تازہ ترین صورتحال، متاثرہ علاقوں، جانی و مالی نقصان، حکومتی امدادی کارروائیوں اور عوام کے لیے اہم احتیاطی تدابیر کے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے۔ شدید بارشیں اور تباہی کا منظرنامہ کراچی سے لاہور تک بارشوں کی شدت کراچی میں ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ لاہور میں موسلا دھار بارش...
—فائل فوٹو محکمۂ جنگلی حیات نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے وائلڈ لائف رینجز نے شہر میں خرید و فروخت کے لیے لائے جانے والے کاٹھے طوطوں کی کھیپ پکڑ لی۔ترجمان محکمۂ جنگلی حیات نے بتایا ہے کہ پکڑے گئے درجنوں طوطے عدالتی حکم پر اہلکاروں کی موجودگی میں شاہدرہ جنگل میں آزاد کر دیے گئے۔اس حوالے سے سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار، کاروبار اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائی جاری ہے۔
بھارت کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گِل نے فاسٹ بولر آکاش دیپ کی گروئن انجری کے سبب اولڈ ٹریفرڈ میں شیڈول چوتھے ٹیسٹ میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ انگلینڈ میں پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے موجود بھارتی ٹیم کو شدید انجری مسائل کا سامنا ہے۔ فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ مانچسٹر ٹیسٹ سے جبکہ نتیش کمار ریڈی پوری سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔ بدھ سے شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ کے لیے ٹیم منیجمنٹ کو تیسرے پیسر کے لیے پرسد کرشنا اور انشول کمبوج میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پیسر انشول کمبوج کو ڈیبیو کرائے جانے کے قوی امکان ہے۔ تاہم، شاردل ٹھاکر کو بھی پلیئنگ الیون کا...
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ نو مئی مقدمات کی سماعت تیزی سے مکمل ہو رہی ہے، ہماری لیگل ٹیم نے اپنے دلائل سے کیس کو اڑا کر رکھ دیا،پانچ اگست کےحوالے سے پنجاب بھر میں موبلائزیشن جاری ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں احتجاج کے چار مقدمات کی سماعت کے موقع پر راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ جج صاحب آج موجود نہیں تھے اس لیئے اگلی تاریخ انیس اگست کی دی گئی، ہم نے اپنی سفارشات بھی پارٹی قیادت کو بھجوا دی ہیں جو ہدایات آئیں گی اس پر عمل ہوگا۔ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب...
کراچی:لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلش اسپنر شعیب بشیر انگلی پر چوٹ لگنے کی وجہ سے میدان چھوڑ گئے۔ بھارت کی پہلی اننگز میں 78ویں اوور کے دوران رویندرا جدیجا کے زوردار شاٹ پر گیند سیدھی شعیب کی جانب آئی، انھوں نے کیچ تھامنا چاہا لیکن گیند چھوٹی انگلی پر لگ گئی۔ گیند انگلی پر لگنے کے بعد وہ واضح تکلیف میں نظر آئے جس پر انھیں فوری طور پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ شعیب بشیر کی جگہ جو روٹ نے اوور مکمل کیا اور واحد انگلش اسپنر کے طور پر بولنگ کی ذمہ داری بھی سنبھالی۔ Post Views: 4
وفاقی وزیر مصدق ملک منے گلگت بلتستان کے علاقے دیامر میں کالے ریچھ پر مبینہ تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جنگلی حیات سے بدسلوکی ناقابل برداشت حرکت ہے جس پر قانونی کارروائی ہوگی۔ A disturbing video has emerged from Diamer, Gilgit-Baltistan, showing a Himalayan black bear being brutally tortured and thrown off a cliff by unidentified individuals. The incident has sparked widespread outrage, with many demanding immediate action from wildlife authorities and… pic.twitter.com/Vv4jUOB1Mo — Ibex Media Network (@IbexMedianetwrk) July 10, 2025 مصدق ملک نے واقعے سے متعلق گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر سے بھی رابطہ کیا...
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے والد پہلی بار منظر عام پر آگئے۔گزشتہ روز اداکارہ حمیرا اصغر کو لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا، اس دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران حمیرا اصغر کے والد نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔حمیرا اصغر کی تدفین کے موقع پر ان کے والد سےایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ 9 مہینے سے بیٹی سے رابطے میں نہیں تھے ، اب جو پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی ہے اس پر کیا کہیں گے؟صحافی کے سوال پر حمیرا اصغر کے والد کا کہنا تھا کہ’مجھے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں پتا، یہ ساری معلومات میرے بیٹے کو ہیں، میرے پاس اسمارٹ فون...
کرکٹ پاکستان نے انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 2 تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ نوجوان ٹیم کی قیادت سعود شکیل کریں گے، جبکہ اسکواڈ میں 25 سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد سلمان، مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف، وکٹ کیپر روحیل نذیر، ساجد خان، شاہد عزیز، شامل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔ ٹیم کی کوچنگ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ٹیم کے انگلینڈ دورے کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے 2 برسوں میں کب اور کہاں کھیلے گی؟ قومی ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ میں 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی جبکہ وہ 3 روزہ میچوں میں بھی حصہ لے گی جن کی تعداد 2 ہوگی۔ میچز کی تاریخیں اور مقامات بعد میں جاری کیے جائیں گے۔ سعود شکیل کو اس اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ 3 اور ٹیسٹ کرکٹرز بھی ہوں گے جن میں میر حمزہ (7 ٹیسٹ)، موسیٰ خان اور ساجد خان شامل ہوں گے۔ اس اسکواڈ میں 2 ابھرتے ہوئے بیٹسمین ازان اویس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوران لارڈز کے گراؤنڈ میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے گراؤنڈ میں داخلے ہونے والے تماشائیوں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ اسٹینڈز میں خفیہ سیکورٹی گارڈز بھی تعنیات ہیں۔بھارت اور انگلینڈ کا حالیہ مقابلہ سب سے بڑا مقابلہ ہے جس کے سبب شائقین کی جانب سے خطرہ موجود ہے۔ تقریباً 2سال قبل اس وینیو پر ایشز میچ کا مقابلہ ہوا تھا۔ایشز کے دوران ایم سی سی ممبران نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو برا بھلا کہا تھا جس کے سبب اس مرتبہ حفاظت کے لیے اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ...
لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے اس میدان پر تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، انہوں نے 33 میچز میں مجموعی طور پر 2526 رنز بنا کر گراہم گوچ کا 2513 رنز کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بھارت کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوران جو روٹ نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کر لیے، اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، اسی میچ میں انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں اپنی 103ویں ففٹی پلس اننگز بھی مکمل کی، جس میں 36 سنچریاں اور 67...
بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی، مہمان ٹیم نے 2022 میں پہلی مرتبہ انگلینڈ کو ون ڈے میں وائٹ واش بھی کیا تھا۔ گزشتہ روز، بھارت نے انگلینڈ کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ مہمان ٹیم کو پانچ میچز پر مشتمل سیریز میں 3-1 سے سبقت حاصل ہے۔ انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹںگ کا فیصلہ کیا جو مؤثر ثابت نہ ہوا، بھارت نے اسپن بولنگ کی بدولت انگلینڈ کو 126 رنز پر محدود کر دیا۔ مہمان ٹیم پوری اننگز میں محض 8 چوکے ہی لگا سکی۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز...
---فائل فوٹو محکمۂ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے نایاب جنگلی جانور، سلیمانی مارخور کے غیر قانونی شکار میں ملوث 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ محکمۂ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کے حکام کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں واقع تکتو نیشنل پارک میں چند افراد کے نایاب جنگلی جانور سلیمانی مارخور کے غیر قانونی شکار میں ملوث ہونے کی اطلاعات ملی تھیں۔یہ افراد وہاں مارخور کو ٹریپ کر کے ان کا غیرقانونی شکار کرتے تھے۔اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے اس میں ملوث 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کا قومی جانور ’’مار خور‘‘ایشا کنولیہ بات تو ہم سب جانتے...
کراچی(سپورٹس ڈیسک)ایجبسٹن میں شکست کے بعد انگلینڈ نے پیس اٹیک میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔ جمعرات سے بھارت کے خلاف لارڈز میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں تازہ دم فاسٹ بولرز کو میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کیلیے اسکواڈ میں گس ایٹکنس کو شامل کر لیا گیا، وہ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے۔ بھارت کے خلاف ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز میں بریڈن کارس، جوش ٹونگ اور کرس ووکس نے پیس بولنگ کا بوجھ اٹھایا تھا۔ ایٹکنسن نے اسکواڈ میں جوفرا آرچر، سیم کک اور جیمی اورٹن کو جوائن کیا، وہ اگلے میچ کیلیے متبادل سیم بولنگ آپشن ہو سکتے ہیں۔ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے کہا کہ...
محکمہ تحفظ جنگلی حیات گوجرانوالہ نے سٹی ہاؤسنگ گوجرانوالہ میں قائم ایک تھیم پارک پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 نایاب نسل کے چیتے (لیپرڈ) برآمد کر لیے ہیں، جو غیر قانونی طور پر رکھے گئے تھے۔ انچارج وائلڈ لائف گوجرانوالہ عاصم کامران کے مطابق، چیتے رکھنے کے لیے تھیم پارک انتظامیہ نے محکمہ وائلڈ لائف سے کوئی قانونی اجازت نامہ حاصل نہیں کیا تھا، جو وائلڈ لائف ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت تھیم پارک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے، جبکہ برآمد شدہ چیتوں کو محکمہ وائلڈ لائف کی حفاظتی تحویل میں لے کر ان کی صحت کا مکمل معائنہ کیا جا رہا ہے۔ مزید...
انگلینڈ کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں تاریخی اننگز کھیل کر ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی۔ برمنگھم میں جاری پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن 24 سالہ جیمی اسمتھ نے بھارتی بولنگ لائن کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 80 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی اور اپنی اننگز کو ناقابلِ شکست 184 رنز تک پہنچایا۔ یہ کسی بھی انگلش وکٹ کیپر بیٹر کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے، جس سے انہوں نے ایلیک اسٹیورٹ کا 28 سال پرانا 173 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، جو انہوں نے 1997 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنایا تھا۔ بھارت کے 587 رنز کے...
بھارتی ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں شاندار ڈبل سنچری اسکور کرکے متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔ برمنگھم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن شبمن گل نے 269 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔ 269 رنز کی اس اننگز کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بھارتی کپتان بن گئے۔ اس سے قبل یہ اعزاز ویرات کوہلی کے پاس تھا، جنہوں نے 2019 میں 254 رنز بنائے تھے۔ 25 سالہ شبمن گل انگلینڈ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بھارتی کپتان بن گئے ہیں۔ انہوں نے محمد اظہر الدین کا 35 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ...
کراچی: جنوبی افریقا کے خلاف لارڈز میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے دوران زخمی ہونے والے آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اسٹیو اسمتھ ویسٹ انڈیز کے خلاف گریناڈا میں دوسرے ٹیسٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں، تاہم انگلی کی انجری کے باعث انہیں دوران فیلڈںگ سِلپ پر کھڑا نہیں کیا جائے گا۔ گریناڈا ٹیسٹ سے دو دن قبل اسمتھ نے نیٹس میں بغیر کسی مسئلے کے فاسٹ بولرز کا سامنا کیا اور وہ غالباً جوش انگلس کی جگہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔ جنوبی افریقا کے خلاف لارڈز میں انگلی کی کمپاؤنڈ ڈسلوکیشن کا شکار ہونے کے بعد یہ...
لاہور: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز ٹی 20 لیگ کا دوسرا سیزن جولائی اور اگست میں انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ایجبسٹن کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ افتتاحی میچ 18 جولائی کو پاکستان چیمپیئنز اور انگلینڈ چیمپیئنز کے درمیان ہوگا، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 20 جولائی کو ایجبسٹن میں ہی کھیلا جائے گا۔ پچھلے سال کھیلے گئے پہلے ایڈیشن میں پاکستان چیمپیئنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیگ مرحلے میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، بھارت اور انگلینڈ جیسی ٹیموں کو شکست دی تھی تاہم فائنل میں بھارت کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارت نے 157 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں حاصل کر لیا تھا۔ پہلے ایڈیشن میں...
ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے شروع ہونے سے پہلے ہی ایک نئے ریکارڈ کی پیش گوئی کر دی گئی۔ اس ریکارڈ کی پیشگوئی کھلاڑیوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے کیونکہ ایونٹ کے لیے انگلینڈ پہنچنے والے ٹینس اسٹارز گرمی سے پریشان ہیں۔ انگلینڈ پہنچنے والے ٹینس اسٹارز گرمی کے سبب پسینے سے شرابور ہوگئے ہیں۔ لندن میں ومبلڈن کا آغاز آج گرم ترین دن سے ہو گا جہاں درجۂ حرارت 34 ڈگری تک جاسکتا ہے جو ومبلڈن کی تاریخ کا گرم ترین افتتاحی روز ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران درجۂ حرارت سابقہ ریکارڈ 35.7 سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔ Post Views: 3
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گلگت بلتستان : بالائی علاقوں میں گلیشیئرز کے پگھلنے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، جس کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں، جب کہ متاثرہ علاقوں میں مقامی افراد اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ضلع غذر کی تحصیل یاسین میں پانی کے شدید کٹاؤ کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پل اور سڑکیں شدید متاثر ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے نہ صرف آمد و رفت رک گئی ہے بلکہ ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں بھی خلل پیدا ہو رہا ہے۔گلگت بلتستان کے مختلف سیاحتی علاقوں میں موجود ملکی و غیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: انگلینڈ میں ایک مشہور کنسرٹ کے دوران حاضر شائقین اور اسٹیج پر موجود فنکاروں نے مشترکہ طور پر شدید سیاسی موقف اپناتے ہوئے “اسرائیلی فوج مردہ باد” اور “فلسطین کی آزادی” کے نعرے لگائے، اس اقدام نے فنکاروں اور شرکاء کے جذبات کو ایک مضبوط سیاسی اظہار کے طور پر اجاگر کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق برطانیہ میں موسیقی کی ایک بڑی تقریب اچانک “دجال مخالف جلسے” میں بدل گئی، گانے کے دوران مشہور برطانوی گلوکار Bob Vylan نے اسٹیج سے بلند آواز میں نعرہ لگانا شروع کیا،فری فری فلسطین، اسرائیلی فوج مردہ باد کے نعرے لگائے تو ہجوم نے بھرپور آواز میں گلوکار کی آواز سے آواز ملاکر نعرے لگائے۔وڈیو دیکھنے کے لیے کلک کریں.کنسرٹ...
پاکستان میں تقریباً 13,000 گلیشیئرز ہیں اور گرمی کی وجہ سے تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ ان کا پانی دریاؤں سے مل کر سیلابی صورتحال پیدا کر رہا ہے، جس سے ڈھانچے، نقل و حمل کے راستے، مشینری اور انسانی جانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری 2025 کی عالمی آب و ہوا رپورٹ (Climate Rate Index) کے مطابق، 2022 کے ڈیٹا کی بنیاد پر پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک قرار پایا جہاں ایک تہائی حصہ زیرِ آب آیا، 33 ملین متاثر ہوئے، 1,700 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 15 ارب ڈالر کا اقتصادی نقصان گزرا۔ آل...
سندھ میں رواں سال دماغ کھانے والے جرثومے نگلیریا فاؤلری کی چوتھی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں رواں سال نگلیریا فاؤلری کے سبب چوتھی ہلاکت رپورٹ ہوگئی،کراچی ضلع وسطی کا 17 سالہ طالبعلم سید علی رضا شاہ دماغ خور جرثومے کا شکار ہوکر جان سے گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں نگلیریا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،دماغ خور امیوبا نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی ضلع وسطی کا 17 سالہ طالبعلم سید علی رضا شاہ نگلیریا فاؤلری کا شکار ہو کر انتقال کر گیا، جو صوبے میں رواں برس اس بیماری سے جاں بحق ہونے والا چوتھا مریض ہے۔ محکمہ صحت کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق نوجوان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں اہم فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی واپسی ہوئی ہے۔بین اسٹوکس کی قیادت میں اعلان کردہ اسکواڈ میں کئی تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔انگلش اسکواڈ میں جو روٹ، زیک کرالی، ہیری بروکس، برائڈن کرس، بین ڈکٹ، وکٹ کیپر جیم سمتھ، جوش ٹنگ، اولی پاپ، کرس ووکس، سیم کک، جیکب بیتھل، جیم اوورٹن اور اسپنر شعیب بشیر کو شامل کیا گیا ہے۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 2 جولائی سے ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا، جہاں انگلینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔یاد رہے کہ پہلے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عدالت آئے ہیں اور کئی دنوں سے ان سے ملاقات کی کوششیں جاری تھیں، لیکن ایک منظم سازش کے تحت انہیں روکا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا، ’یہ کوئی اتفاق نہیں، بلکہ ہمارے خلاف ایک سازش ہو رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں خود کہا کہ سپریم کورٹ جائیں، اسی لیے میں آج یہاں آیا ہوں۔‘ انہوں نے بتایا کہ کمرہ عدالت میں جسٹس منصور علی شاہ موجود تھے اور انہوں نے بولنے کا موقع دیا۔ ’میں نے جسٹس منصور کو بانی پی ٹی آئی...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت اور انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو تنبیہ کردی۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرےروز آئی سی سی نے بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہ جاری کی۔ آئی سی سی کے مطابق رشبھ پنت آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرارپائے جس کے سبب انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ رشبھ پنت نے کیا کیا تھا؟ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر رشبھ پنت نے بھارت اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرےروز فیلڈنگ کےدوران امپائر کےفیصلے کے خلاف ناراضگی کا اظہارکیا تھا۔ انگلینڈ کی بیٹنگ کےدوران رشبھ پنت نے...
لیڈز: انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی اپنی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ میچ کے چوتھے روز بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنالیے ہیں، بھارت کو انگلینڈ پر 150 رنز کی برتری حاصل ہے۔ لیڈز میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پہل اننگز میں بھارتی ٹیم 471 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ بھارت کی طرف سے پہلی اننگز میں تین کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کیں۔ شبمن گل 147، رشبھ پنت 134 اور یشسوی جیسوال 101 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 465 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اولی پوپ...
انگلینڈ(نیوز ڈیسک)سابق انگلینڈ فاسٹ بولر ڈیوڈ سڈ لارنس 61 برس کی عمر میں موٹر نیورون بیماری (ایم این ڈی) سے ایک سال طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈیوڈ سڈ لارنس انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے پہلے برطانوی نژاد سیاہ فام کرکٹر تھے۔ سابق فاسٹ باؤلر کو گزشتہ سال ایم این ڈی کی تشخیص ہوئی تھی، ایک ایسی بیماری جو پٹھوں کو کمزور کر دیتی ہے اور دماغ و اعصاب کو متاثر کرتی ہے۔ سابق کرکٹر کے اہل خانہ کے مطابق بے حد افسوس کے ساتھ ہم ڈیوڈ سڈ لارنس کے انتقال کا اعلان کرتے ہیں، وہ ایک متاثر کن شخصیت تھے، جنہوں نے ہر چیلنج کا دل وجان سے مقابلہ کیا...
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا معرکہ آج ہیڈنگلے کے میدان میں شروع ہو گیا ہے۔ ٹاس انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، جس کے بعد بھارت نے بلے بازی کا آغاز کیا۔ بھارتی ٹیم کی قیادت شبھمن گل کر رہے ہیں۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے سائی سدرشن نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا ہے، جبکہ کرون نائر کی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شبھمن گل کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، ابتدائی سیشن میں بیٹنگ مشکل ہو سکتی ہے، لیکن بعد میں پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہو جائے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کی میزبانی کی درخواست کو مسترد کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2027، 2029 اور 2031 فائنل کی میزبانی کی درخواست کی گئی تھی، جس کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ تینوں فائنلز انگلینڈ میں ہی منعقد ہوں گے۔ ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پہلے ہی آئی سی سی کو اگلے تینوں فائنلز کی میزبانی کے منصوبے سے آگاہ کردیا ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے پہلے دو فائنلز کی میزبانی بھی انگلینڈ نے کی تھی، نیوزی لینڈ نے 2021 میں بھارت کیخلاف افتتاحی...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کی میزبانی کی درخواست مسترد کر دی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ تین بدستور انگلینڈ میں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کی میزبانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اگلے 3 ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی میزبانی انگلینڈ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو پہلے ہی...
عالمی سطح پر سیماب کے، جسے پارہ بھی کہا جاتا ہے، اخراج میں کمی کے باوجود آرکٹک خطے کے جانوروں میں اس کی مقدار میں اضافہ ہو رہا ہے، جو ان کی حیات کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بن چکا ہے۔ ایک تازہ سائنسی تحقیق کے مطابق سمندری دھارائیں صدیوں پرانی مرکری آلودگی کو آرکٹک تک پہنچا رہی ہیں، جہاں اس کی مقدار میں کمی ہوتی نہیں دیکھی جارہی بلکہ اس کی زیادتی وائلڈ لائف کو سنجیدہ خطرات سے دوچار کررہی ہے۔ جرنل نیچر کمیونیکیشنزمیں حال ہی میں شائع شدہ یہ تحقیق آحس یونیورسٹی اور کوپن ہیگن یونیورسٹی کے ماہرین نے مشترکہ طور پر انجام دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تحقیق میں شامل آروس یونیورسٹی کے پروفیسر رونے ڈیٹز کے...
لاہور: جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم ادارے نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں قائم نجی چڑیا گھروں اور سرکس میں جنگلی جانوروں کو بے رحمی کے ساتھ اسیری میں رکھنے کے خلاف درخواست دائر کردی، عدالت نے پنجاب وائلڈ لائف سمیت متعلقہ فریقین کو طلب کرلیا۔ ماحولیاتی اور جانوروں کے حقوق کی قانونی فرم اور تحقیقی تھنک ٹینک انوائرمنٹل اینڈ اینیمل رائٹس کنسلٹنٹس کے سربراہ اور وکیل التمش سعید اور ان کی ٹیم نے عدالت کے سامنے موقف رکھا کہ نجی اور روڈ سائیڈ چڑیا گھروں اور سرکسوں میں شیروں، تیندوں، اور ریچھوں جیسے جنگلی جانوروں کے ساتھ بے رحمانہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ ان جانوروں کو جھیلوں کے کنارے بنے...
—فائل فوٹو آزاد کشمیر کے علاقے اٹھ مقام میں بین الاقوامی شہرت یافتہ رتی گلی جھیل کا ٹریک 7 ماہ کے بعد بحال کر دیا گیا۔ترجمان محکمۂ شاہرات کے مطابق سطح سمندر سے 12 ہزار 83 فٹ بلند رتی گلی جھیل سیاحوں کی آمد و رفت کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔ ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق جھیل کے بیس کیمپ میں سیاحوں کے لیے خیمے لگا دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ رتی گلی جھیل نومبر سے برف باری کے سبب گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند تھی۔
پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جامع پالیسی کا فریم ورک تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف )پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جامع پالیسی کا فریم ورک تیار کرلیا گیا، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے گلیشیئرز کے تحفظ کی پالیسی فریم ورک کا ابتدائی ڈرافٹ تیار کرکے مشاورت کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پالیسی فریم ورک کے تحت گلیشیئرز کے تحفظ پر آنے والی فنڈنگ کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے بعد پالیسی کی سمری وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی۔ دستیاب ابتدائی مسودے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، بھارت کو ریڈلائن عبور نہیں کرنے دیں گے۔ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوششوں کو نہایت خطرناک اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اپنی آبی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے کروڑوں انسانوں کے پانی کے حق کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا اور بھارت کو واضح طور پر ’’ریڈ لائن ‘‘ کا علم ہونا چاہیے جسے عبور کرنے کی اجازت نہیں...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں احتجاج کرنے والے جیالوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اب صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار خیبر پی کے کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلے گا اور پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار اسے روک نہیں سکے گی۔ بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پی کے کے صدر محمد علی شاہ باچا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور پیپلزپارٹی کی ریلی میں شریک کارکنان پر تشدد سے متعلق دریافت کیا اور ریلی کے انعقاد پر شاباش دی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پرامن احتجاج سے گھبرا کر خیبر پی کیحکومت نے آنسوگیس کی شیلنگ کی،...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں احتجاج کرنے والے جیالوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اب صوبہ بچا ئوتحریک کا دائرہ کار خیبرپختونخوا کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلے گا اور پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار اسے روک نہیں سکے گی۔ بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پیپلز پارٹی کی ریلی میں شریک کارکنان پر تشدد سے متعلق دریافت کیا اور ریلی کے انعقاد پر شاباش دی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پرامن احتجاج سے گھبرا کر خیبرپختونخوا حکومت نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، خیبرپختونخوا کی...
ویب ڈیسک:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں احتجاج کرنے والے جیالوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اب صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار خیبرپختونخوا کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلے گا اور پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار اسے روک نہیں سکے گی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پیپلز پارٹی کی ریلی میں شریک کارکنان پر تشدد سے متعلق دریافت کیا اور ریلی کے انعقاد پر شاباش دی۔ پنجاب:پنجاب میں کل سکول کھلے رہیں گے،مراسلہ جاری چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے...
کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔ شبمن گل کو بھارتی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سامنے آیا ہے جنہوں نے رواں ماہ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ بھارت کا اسکواڈ برائے انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: شبمن گل (کپتان)، رشبھ پنت (نائب کپتان) یاسسوی جیسوال، کے ایل راہول، سائی سدھارشن، ابھیمنیو ایسوران، کرون نائر، نتیش کمار ریڈی، رویندر جڈیجہ، دھروو جوریل، واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، پرسیدھ کرشنا، آکاش دیپ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو سائی سدھارشن کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل...

عالمی درجہ حرارت کی وجہ سے 10ہزار گلیشیئرز پیچھے ہٹ رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک کا اسمبلی میں انکشاف
سٹی 42:ؒ پاکستان میں گلیشیئرز کے حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ میں 13ہزار 32 گلیشیئرز ہیں سندھ طاس میں 26ہزار مربع کلومیٹر گلیشیئرز ہیں،وفاقی وزیر نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ گلیشیئرز ہمالیہ،قراقرم اور کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں موجود ہیں،عالمی درجہ حرارت کی وجہ سے 10ہزار گلیشیئرز پیچھے ہٹ رہے ہیں ،برفانی تودے پگھلنے سے 3ہزار 44جھیلیں بنی ہیں،33جھیلیں انتہائی غیر مستحکم ہیں جس سے 7 اعشاریہ ایک ملین لوگوں کو شدید خطرہ ہے، پاکستان 75گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ کے واقعات سے گزر چکا ہے۔ اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی...
شمالی علاقہ جات میں گلیشئر پگھلنے اور بارشوں سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی امد بڑھنے لگی اوراس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ترجمان تربیلہ ڈیم کا کہنا ہے کہ ڈیم کے پانی مں اضافہ شمالی علاقہ جات میں گلیشئر کے پگھلنے سے اضافہ ہورہا ہے. تربیلہ ڈیم پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 65 فٹ بلند ہوکر اس وقت ڈیڈ لیول 1402 ہیں۔ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔ترجمان تربیلہ ڈیم کا کہنا ہے کہ تربیلہ ڈیم پانی لیول 1467.18 ریکارڈ کی گئی ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 28 ہزار 9 سو کیوسک ریکارڈ کی گی ہے۔ترجمان ڈیم کے مطابق ڈیم سے پانی کا اخراج 11 ہزار 69 ہزار کیوسک ہے. بجلی کے 17...
راولپنڈی: لاہور قلندرز کے سکندر رضا ایک میچ کے بعد انگلینڈ روانہ ہوگئے۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق سکندر رضا زمبابوے کے طرف سے انگلینڈ کیخلاف تاریخی ٹیسٹ میچ میں حصہ لیں گے۔ زمبابوے کی ٹیم 2003 کے بعد انگلش سر زمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ اتوار کو پشاور زلمی کیخلاف میچ میں سکندر رضا نے 4 رنز بنائے تھے اور وکٹ حاصل کی تھی۔ انگلینڈ اور زمبابوے کے درمیان چار روزہ ٹیسٹ میچ 22 سے 25 مئی ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی مشترکہ اونر و اداکارہ پریتی زنٹا آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کیساتھ شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھیں۔ گزشتہ روز آئی پی ایل کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز کی مشترکہ مالک پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات چیت کا سیشن رکھا جس میں ایک صارف نے اِن سے آسٹریلیا کے جارح مزاج کرکٹر گلین میکسویل سے شادی کا سوال کیا؟ جس پر اداکارہ ناراض ہوگئیں۔ صارف نے لکھا کہ میڈم میکسویل کی آپ سے شادی نہیں ہوئی، اس لیے وہ آپ کی ٹیم کی طرف سے اچھا نہیں کھیلتا تھا؟۔ مزید پڑھیں: پریتی زنٹا اپنی ہی فرنچائز کے شریک مالک کیخلاف عدالت پہنچ گئیں جس پر...
اسلام آباد (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ + اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ برطانی نشریاتی ادارے سکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر عطا ء اللہ تارڑ نے اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ واضح کیا کہ پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوں کو نشانہ بنایا، بھارت کے نقصانات سب کے سامنے ہیں، بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں تھا، سیز فائر پاکستان...
انگلینڈ کی نمائندہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اسرائیل سے درخواست کی کہ وہ اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر غزہ میں امداد کی فراہمی میں تعاون کرے۔ اسلام ٹائمز۔ انگلینڈ کی نمائندہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اسرائیل سے درخواست کی کہ وہ اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر غزہ میں امداد کی فراہمی میں تعاون کرے۔ فارس نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ میں انگلینڈ کی نمائندہ باربرا وڈوارد نے منگل کی شام صرف زبانی طور پر غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی درخواست کی۔ وڈوارد نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی سرحد پر ہزاروں کلوگرام غذائی اشیاء خراب...
پاکستان فوج کی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت شدید دباؤ میں آگیا ہے اور کشیدگی کم کرانے کے لیے عرب دنیا سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے خاص طور پر متحدہ عرب امارات سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے بات چیت اور افہام و تفہیم پر زور دیا۔ دوسری جانب،...
ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ شائی ہوپ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاسٹ بولرز شامار جوزف اور میتھیو فورڈ کی انجری سے صحتیاب ہو کر اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ نوجوان بیٹر امیر جنگو جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے ڈیبیو پر 79 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی، ایک بار پھر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر جیول اینڈریو کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف شمرون ہیٹمائر کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز 21 مئی سے ڈبلن کے کلونٹارف کرکٹ کلب میں شروع ہوگی جبکہ...
بھارتی اداکارہ چھایا قدم کے خلاف جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ چھایا قدم کی جانب سے جنگلی اور معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف کے بعد محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے مانیٹر لیزارڈ (گو) اور سیہہ (خارپشت) کا گوشت کھایا ہے، جو کہ قانونی طور پر محفوظ جانوروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد ممبئی میں جانوروں اور درختوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم "پلانٹ اینڈ اینیمل ویلفیئر سوسائٹی” نے ان کے خلاف باقاعدہ پولیس می...
—فائل فوٹو محکمۂ جنگلات و جنگلی حیات پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائی کر کے قیمتی پرندے برآمد کر لیے۔ترجمان محکمۂ جنگلی حیات کے مطابق کارروائیاں لاہور، خوشاب، بھکر اور لیہ میں کی گئیں۔ ترجمان محکمۂ جنگلی حیات نے بتایا کہ مجموعی طور پر 15 بٹیر اور تیتر کے 20 بچے قبضے میں لیے گئے۔ محکمۂ جنگلات بلوچستان کی کارروائی، بھیڑیے کے 5 بچے بازیاببھیڑیوں کی بلوچستان میں پائی جانے والی یہ’گرے وولف‘ نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔ کوٹ مومن سے تیتر کے 6 بچوں کو بس کے ذریعے لاہور منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ترجمان کے مطابق قبضے میں لیے گئے پرندے وائلڈ لائف پارک لاہور منتقل کر دیے گئے ہیں۔
لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت دے۔پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی اتحادی ہے۔ ملکی سلامتی میں علماء مشائخ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سردار سلیم حیدر نے گورنر ہائوس لاہور میںعلماء مشائخ، اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کا گورنر ضرور ہوں لیکن پیپلز پارٹی کا جیالا پہلے ہوں۔ پارٹی کے جیالے اور کارکن سیالکوٹ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات کی تیاری کریں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سیالکوٹ کے پی پی 52 میں پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات میں اپنا لوہا منوائے گی۔ اْنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مفاہمت کی سیاست اور...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 26 اپریل کو اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی مارکیٹیں ہی نہیں، دیہاتوں اور شہروں کے گلی محلوں کی دکانیں بھی بند ہونی چاہیں، پوری قوم متحد ہوکر دنیا کو پیغام دے کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ ہڑتال کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ امریکہ، اسرائیل اور بھارت شیطانی مثلث ہے، اسرائیل کے گریٹر ریاست بننے کے عزائم واضح ہیں، مسلم دنیا پر مسلط بے حمیت حکمران خاموشی کی چادر تانے ہوئے ہیں، پاکستان میں حکومت تو کیا اپوزیشن بھی ٹرمپ کی آشیر باد چاہتی ہے۔ حکمران طبقہ نے نعوذ باللہ امریکہ کو خدا سمجھ رکھا ہے، یہ کتنے نادان ہیں...
چکوال میں موٹر وے ایم 2 کے قریب سالٹ رینج میں جنگلی بھیڑیے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔وائلڈ لائف کے مطابق جنگلی بھیڑیے کی یہ نسل مدت سے اس علاقے سے غائب تھی لہٰذا بھیڑیے کا دوبارہ نظر آنا وائلڈ لائف اور ماحولیاتی توازن کے لیے بہترین ہے۔یاد رہے کہ ایک روزقبل صحرائے چولستان میں نایاب جنگلی بلی کیراکل کوبھی دیکھا گیا تھا۔کیراکل کا شمار بھی پاکستان میں معدوی کےخطرے سےدوچارجنگلی حیات میں ہوتا ہے۔
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :اقوام متحدہ کے سولہویں چائنیز ڈے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ نے چینی زبان میں بیرون ملک مین اسٹریم میڈیا اور متعلقہ مواصلاتی پلیٹ فارمز کے ساتھ مل کر”گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ” میکانزم قائم کیا ہے ۔ اس میکانزم کے تحت ” گلیمرس چائنیز” نامی سرگرمی کا کامیاب انعقاد کیاگیا۔ ” گلیمرس چائنیز” ایونٹ میں مجموعی طور پر 88 شراکت داروں نے شرکت کی، جن میں چینی زبان میں سمندر پار مین اسٹریم میڈیا، ریڈیو اور ٹیلی ویژن، نیو میڈیا انسٹی ٹیوشنز اینڈ پلیٹ فارم آپریٹرز، سمندر پار چینی تدریسی ادارے، عالمی شہرت یافتہ بین الاقوامی چینی...
قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا در کھٹکٹا دیا۔ گزشتہ دنوں مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال انکے واجبات ادا نہیں کیے، یہ صورتحال کافی مایوس کن ہے تاہم امید ہے کہ جلد از جلد یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔ تاہم اب انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ تاحال اپنے واجبات کے انتظار میں! سابق کوچ جیسن گلیسپی کا موقف ہے کہ پی سی بی نے ان کے ساتھ...
لاہور: چولستان کے ریگزاروں میں آج ایک تاریخی صبح کا آغاز ہوا، جب پہلی بار ایک نایاب جنگلی جانور کیراکل بلی کو قدرتی ماحول میں شکار کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ نایاب منظر اس وقت مزید دلکش بن گیا، جب کیراکل بلی کے آس پاس چنکارہ ہرنوں کا ایک ریوڑ بھی موجود تھا۔ واضح رہے کہ کیراکل بلی پاکستان میں معدومی کے خطرے سے دوچار جنگلی جانوروں میں شامل ہے اور اسے عموماً دیکھنا نہایت مشکل ہوتا ہے، خصوصاً چولستان جیسے خشک و نیم صحرائی علاقوں میں۔ اس کی موجودگی نہ صرف چولستان کے ماحولیاتی نظام کی صحت کی علامت ہے بلکہ وائلڈ لائف کی مسلسل نگرانی اور تحفظ کی کوششوں کا نتیجہ...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں ناقص کارکردگی دکھانے والے غیر ملکی کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وریندر سہواگ غیر ملکی کرکٹرز گلین میکسویل اور لیام لیونگ اسٹون پر برس پڑے۔ میڈیا سے گفتگو میں سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ پنجاب کنگز کے گلین میکسویل اور رائل چیلنجرز بنگلور کے لیام لیونگ اسٹون سے متعلق کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میکسویل اور لیونگ اسٹون کی لگن ختم ہوگئی ہو، یہ یہاں صرف چھٹیاں منانے آتے ہیں اور چھٹی مناکر چلے جاتے ہیں۔ سہواگ نے کہا کہ وہ آتے ہیں، مزے کر کے واپس چلے جاتے ہیں، ان...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے واجبات کی عدم ادائیگی کے الزامات کو غیر حقیقی قرار دیدیا۔لاہور سے جاری بیان میں پی سی بی ترجمان نے کہا کہ جیسن گلیسپی کے واجبات کی عدم ادائیگی کے الزامات میں حقیقت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بغیر نوٹس دیے اپنا عہدہ چھوڑگئےتھے،معاہدے میں دونوں فریقین کے4 ماہ کےنوٹس کی شق موجود ہے۔پی سی بی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ جیسن گلیسپی نے نوٹس نہیں دیا، واجبات اُن کی طرف نکلتے ہیں،جس کےلیے بورڈ نے اُن کے ایجنٹ سے رابطہ کیا ہے۔اُن کا کہنا تھاکہ ایجنٹ کو بھی بورڈ نےآگاہ کیا تھا کہ جیسن گلیسپی پہلے واجبات کلیئر کریں، پھر باقی حساب بھی...
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر معاوضہ ادا نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر و پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے کہا کہ ان کے دل میں پاکستان کرکٹ کے لیے کوئی منفی جذبات نہیں ہیں، تاہم انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں اب تک 9 ماہ کی کوچنگ کا معاوضہ نہیں دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’وہ ایک مسخرا ہے‘، جیسن گلیسپی کی ہیڈ کوچ عاقب جاوید پر کڑی تنقید جیسن گلیسپی نے کہا کہ وہ ابھی بھی اس کام کا معاوضہ ملنے کے منتظر ہیں جو انہوں نے بحثیت ہیڈکوچ کیا ہے، یہ تھوڑا...
انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو ان کے شاندار 21 سالہ کیریئر کے اعتراف میں ’سر‘ کا خطاب دیا جانے والا ہے۔ 42 سالہ جیمز اینڈرسن (جو گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے) کسی بھی اسپیشلسٹ فاسٹ بولر کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں اور مجموعی طور پر سچن ٹینڈولکر کے بعد سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 188 ٹیسٹ میچز میں 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔ جیمز اینڈرسن نے مئی 2003 میں 20 سال کی عمر میں زمبابوے کے خلاف لارڈز کے میدان میں کیریئر کا آغاز کیا اور اس ہی میدان میں جولائی 2024 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا۔...
سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو ’پٹودی ٹرافی‘ کو ریٹائر کرنے کے فیصلے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اسپورٹس اسٹار کے لیے لکھے اپنے کالم میں سنیل گواسکر نے ای سی بی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پٹودی ٹرافی (جو انگلینڈ بمقابلہ بھارت ٹیسٹ سیریز میں فاتح کو دی جاتی ہے) کو ریٹائر کرنے کی حالیہ خبر تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار سننے میں آ رہا ہے کہ ایک کھلاڑی کے نام پر موجود ٹرافی کو ریٹائر کیا جا رہا ہو۔ اگرچہ فیصلے کا اختیار مکمل طور پر ای سی بی کے پاس ہے اور شاید بی سی سی آئی کو اس متعلق علم...
کراچی: انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک کو انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا نیا کپتان مقرر کردیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق یارکشائر سے تعلق رکھنے والے بیٹر ہیری بروک کو جوز بٹلر کی جگہ انگلینڈ کا نیا وائٹ بال کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کی ٹیم ایک بھی میچ نہیں جیت سکی تھی، ٹیم کی بدترین کارکردگی پر جوز بٹلر نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ہیری بروک نے کپتان مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بننا میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے خاندان اور کوچز کا...
بینکاک(نیوز ڈیسک)بنکاک میں ایک روسی فوٹوگرافر نے گلی کی صفائی کرنے والی لڑکی کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر ڈالی جو وائرل ہوگئی جس کے بعد لڑکی نے اب تک مختلف مشہور برانڈز کے ساتھ ماڈلنگ کے معاہدے کرلیے۔ نوپاجٹ “ مین“ سمبوونسٹ کی یہ فلمی کہانی پچھلے مہینے اس وقت شروع ہوئی جب 28 سالہ، دو بچوں کی ماں، گلی کی صفائی کا کام کر رہی تھی اور اس دوران روسی فوٹوگرافر سیمیون ریزچیکوف نے انہیں دیکھا۔ “ مین“ اس وقت اپنی صفائی کا کام کر رہی تھی اور اسے اس بات کا پتہ ہی نہیں تھا کہ ریزچیکوف ان کی قدرتی خوبصورتی سے محظوظ ہو کر تصویر کھینچ لی ہے۔ تصویر کھینچنے کے بعد وہ لڑکی کے...
اسلام آباد (آئی این پی)سانحہ سیاچن گلیشئر کے شہداء کی تیرہویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ 7اپریل 2012ء کو سیاچن گلیشئر کے گیاری سیکٹر پربرف کا تودا گرنے سے 129فوجی اور 11سویلین شہید ہوئے تھے۔ سانحہ گیاری کے شہدا ء ناردرن لائٹ انفنٹری بٹالین سے تعلق رکھتے تھے۔ 7 اپریل 2012 ء کوسیاچن گلیشئر کے گیاری سیکٹر میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے بٹالین ہیڈکوارٹرزپر برفانی تودا آن گرا، برفانی تودے نے تقریباً ایک کلو میٹر کے علاقے کو متاثر کیا۔بٹالین ہیڈ کوارٹر گزشتہ 20 سال سے اسی مقام پر موجود تھا۔ اس علاقے میں پیدل پہنچنا بہت مشکل تھا، سخت موسمی حالات نے امدادی سرگرمیوں کو بھی شدید متاثر کیا لیکن پاک فوج کے باہمت جوانوں نے اس آپریشن کو...
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے پھر بول پڑے۔ایک حالیہ انٹرویو میں جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستان کا تجربہ میری کوچنگ سے محبت کو کھٹا کر چکا ہے، میں ایمانداری سے کہوں گا کہ مجھے یقین ہے کہ میں اسے واپس حاصل کر لوں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا دھچکا تھا، مجھے مایوسی ہوئی کہ یہ سب کیسے ختم ہوا، اس تجربے سے میرے ذہن میں سوال آیا میں دوبارہ مکمل وقت کے لیے کوچنگ کرنا چاہتا ہوں یا نہیں، میں یہ سب سچے دل سے کہوں گا کہ مجھے کوچنگ کے تجربے نے تھکا دیا ہے۔دوران انٹرویو جیسن گلیسپی کا کہنا تھا آسٹریلیا بھی اگر کوچنگ کی پیشکش کرتا...
لاہور: ڈی جی خان میں محکمہ وائلڈ لائف نے 110 زندہ بٹیر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ کارروائی ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ڈی جی خان کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی، بازیاب کیے گئے بٹیر 7 لکڑی کے کریٹس میں غیر قانونی طور پر منتقل کیے جا رہے تھے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی بروقت کارروائی سے اسمگلرز کے خواب چکنا چور ہو گئے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بٹیر اسمگلنگ کو ناکام بنا کر جنگلی پرندوں کے تحفظ میں ایک اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
لندن: انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی اسٹون گھٹنے کی انجری کے باعث اس سال زمبابوے اور بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچز سے باہر ہوگئے۔ اولی اسٹون نے دائیں گھٹنے کی سرجری کرائی ہے اور انہیں 14 ہفتے کی بحالی درکار ہوگی۔ اسٹون نے گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف دو ہوم ٹیسٹ میچز میں سات وکٹیں حاصل کیں اور انہیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوروں کے لیے منتخب کیا گیا لیکن وہ کسی میچ میں شامل نہ ہو سکے۔ گزشتہ ماہ ابوظہبی میں ناٹنگھم شائر کی پری سیزن ٹریننگ کے دوران ان کے گھٹنے میں تکلیف بڑھ گئی جس کے بعد مزید اسکینز کے نتیجے میں سرجری کی ضرورت پیش آئی۔ اس انجری کے باعث اسٹون 22 مئی...
کراچی: کپتانی کا بوجھ کندھوں سے اترنے کے بعد جوز بٹلر کی بیٹنگ نکھرنے لگی، وہ آئی پی ایل میں بھی آزادی کے ساتھ صرف اپنی بیٹنگ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ جوز بٹلر نے گجرات ٹائٹنز کی جانب سے اب تک 3 میں سے 2 میچز میں ففٹیز بنائی ہیں۔ سابق انگلش کپتان بٹلر نے ایک روز قبل رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف بھی صرف 39 بالز پر ناقابل شکست 73 رنز اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران میں کرکٹ سے بالکل بھی لطف اندوز نہیں ہو رہا تھا، مگر اب پوری آزادی سے بیٹنگ...
لاہور: گلی میں کھیلتی 5 سالہ معصوم بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ کنال پارک کے علاقے میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا، جس پر ایڈیشنل ایس ایچ او غالب مارکیٹ تھانہ نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زیادتی کی کوشش کے واقعے میں ملوث ملزم بلال کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 5 سالہ سدرہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ ملزم نے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی ۔ بچی کے شور کرنے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی اور تعاقب کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہدایت پر جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت پر سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور محکمہ وائلڈ لائف جنگلی حیات کی غیر قانونی ٹرانسپورٹ اور تجارت کی روک تھام کے لیے متحرک ہے۔ مزید پڑھیں: محکمہ وائلڈ لائف ٹیم کا لاہور میں چھاپہ، بغیر لائسنس گھر میں رکھا گیا شیر برآمد، ملزم گرفتار صوبہ بھر میں کے لاڑی اڈوں پر مختلف اضلاع سے آنے والی پپلک ٹرانسپورٹ کی رات گئے چیکنگ کے دوران وائلڈ لائف ٹیم تونسہ نے رات گئے 180 بٹیروں کی غیر قانونی ٹرانسپورٹیشن پکڑ لی۔ لکڑی کے 12 ڈبوں میں بند کرکے بٹیروں کی منتقلی کی جارہی تھی۔ مزید پڑھیں: بندروں کا عالمی دن: محکمہ وائلڈ لائف کی فارسٹ منکی کے تحفظ...
قاہرہ/یروشلم: اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی ایک جنگلی بلی عرب دنیا میں بحث کا مرکز بن گئی ہے، اور اسے غزہ جنگ، اسرائیل مخالف مزاحمت اور فلسطینی جدوجہد سے جوڑا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مصر کی سرحد کے قریب جبل حریف کے علاقے میں ایک جنگلی بلی "کرکل" (Caracal) نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔ نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی کے اہلکاروں نے بلی کو پکڑ کر وائلڈ لائف اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد عرب سوشل میڈیا پر بلی کی تصاویر، ویڈیوز اور میمز وائرل ہو رہی ہیں۔ صارفین بلی کو اسرائیلی قبضے کے خلاف "قدرتی مزاحمت" کی علامت قرار...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اور دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پی سی بی راہداریوں میں غیرملکی کوچز لانے کی بازگشت سنائی دینے لگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام ملکی کوچز کی کارکردگی سے زیادہ مطمئن نہیں ہیں، ٹیم کی پرفارمنس پر تنقید سے پریشان آفیشلز غیر ملکی کوچز کو ہی مسئلے کا حل سمجھ رہے ہیں تاہم یہ سوچ ابھی انفرادی سطح تک محدود ہے، اسے باقاعدہ پرپوزل بنانے میں سب سے بڑی رکاوٹ اپنے فیصلے پر یوٹرن لینا ہے۔ موجودہ سیٹ اپ میں گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی گئی، سلیکشن امور پر ان کے اختیارات کو کم کرکے ناراض کیا گیا، بعد ازاں دونوں غیر ملکی...

عالمی درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ کی صورت میں ہمالیہ کے گلیشیئرز کا 75 فیصد اس صدی کے آخر تک غائب ہو جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ عالمی درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ کی صورت میں کوہ ہمالیہ کے گلیشیئرز کا 75 فیصد اس صدی کے آخر تک غائب ہو جائے گاجس سے پانی کی فراہمی اور غذائی تحفظ کے لیے خطرات میں اضافہ ہوگا۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوکش اور ہمالیہ کے گلیشیئر پانی کی فراہمی کے اہم ترین ذرائع ہیں جس سے تقریباً 2 ارب افراد کے لئے پینے کا پانی، آبپاشی، ہائیڈرو پاور اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں مددمل رہی ہے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ گلیشیئر تیزی...
دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات نے کامبنگ آپریشن کر کے 8 کونجیں بر آمد کر لیں۔محکمہ وائلڈ لائف کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرمحکمہ وائلڈ لائف نے دریائے سندھ سے ملحق دریا خان بھکر میں کومبنگ آپریشن کیا۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی ٹیم کو دیکھتے ہی شکاری اپنا سامان چھوڑ کرفرار ہو گئے۔(جاری ہے) ترجمان نے بتایا ہے کہ غیر قانونی طور پر کونج کے شکار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، وائلڈ لائف ایکٹ کے مطابق گونج ایک تحفظ شدہ جنگلی حیات ہے۔چھاپہ مار ٹیم نے شکار کے لیے بنائے گئے ٹھکانے کو آگ...
—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات نے کامبنگ آپریشن کر کے 8 کونجیں بر آمد کر لیں۔ محکمۂ وائلڈ لائف کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرمحکمۂ وائلڈ لائف نے دریائے سندھ سے ملحق دریا خان بھکر میں کومبنگ آپریشن کیا۔ محکمۂ وائلڈ لائف پنجاب کی ٹیم کو دیکھتے ہی شکاری اپنا سامان چھوڑ کرفرار ہو گئے۔ بلوچستان میں کونج کے شکار کیلئے لگائے گئے کیمپس کو ختم کرنے کی ہدایتمحکمہ جنگلات و جنگلی حیات بارکھان نے ایک کارروائی میں دو گاڑیوں سے غیرقانونی شکار کی گئی 32 کونجیں برآمدکر لی تھیں۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ غیر قانونی طور پر کونج کے شکار کرنے پر...
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی، مصدق ملک نے عالمی واٹر ڈے کے موقع پر پاکستان کی طرف سے گلیشیئرز کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گلیشیئرز کے تحفظ کے عالمی اقدامات کی حمایت اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون بہت اہم ہے۔ مصدق ملک نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ گلیشیئرز کا تحفظ انسانیت کی بقاء کے لیے ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔ جن کے پگھلنے کے نتیجے میں پانی کی فراہمی میں کمی آ رہی ہے جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔ وزیر نے کہا کہ گلیشیئرز...
رپورٹ کے مطابق کئی گلیشیئرز 21 ویں صدی کے آخر تک مکمل طور پر ختم ہو سکتے ہیں۔ گلیشیئرز کے پگھلنے سے پانی کی فراہمی، زرعی پیداوار، ہائیڈرو پاور، اور مقامی کمیونٹیز کے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہندوکش ہمالیہ کے برفانی گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اور کئی گلیشیئرز 21 ویں صدی کے آخر تک مکمل طور پر ختم ہو سکتے ہیں۔ گلیشیئرز کے پگھلنے سے پانی کی فراہمی، زرعی پیداوار، ہائیڈرو پاور، اور مقامی کمیونٹیز کے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق خطے میں بسنے والے تقریباً 2 بلین افراد بالواسطہ یا بلاواسطہ ان گلیشیئرز پر انحصار...
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں تیرہ ہزار سے زائد گلیشیئرز ہیں جو زمین کے قطبی علاقوں کے بعد کہیں بھی پائے جانے والے گلیشیئرز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ماحولیاتی تغیر و تبدل اور بڑھتے ہوئے اوسط درجہ حرارت سے دس ہزار سے زائد گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے جن کی تباہی کے باعث ان سے منسلک حیاتیاتی بقاء کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ گلیشیئرز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ گلیشیئرز کرہ ارض پر زندگی کے فطرتی حسن کو برقرار...
کابل (اوصاف نیوز)امر یکی فوج کے انخلا کے 3 سال بعد امریکی وفد غیر معمولی دورے پر کابل پہنچ گیا۔ طالبان اور امریکی وفد کے درمیان کابل میں اہم ملاقات ہوئی، امریکی خصوصی ایلچی برائے مغوی افراد ایڈم بوہلر اور زلمے خلیل زاد ملاقات میں شامل تھے، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکی وفد کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں قیدیوں کی رہائی اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی جس کے بعد طالبان نے امریکی شہری جارج گلیزمن کو رہا کر دیا۔ جارج گلیزمن کو 2022 میں کابل میں طالبان نے حراست میں لیا تھا۔افغان میڈیا کے مطابق جارج گلیزمن کی رہائی کے لیے قطر نے اہم کردار ادا کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے جارج گلیزمن کی...
جارج گلیزمین کی رہائی میں قطر نے اہم کردار ادا کیا، جس نے حالیہ ملاقات کے دوران طالبان سے مذاکرات میں کامیابی حاصل کی۔ اسلام ٹائمز ۔ افغان عبوری حکومت اور امریکا کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے، دو سال سے افغانستان میں قید امریکی شہری جارج گلیزمین کو رہا کردیا گیا ہے اور وہ اب امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قطر اور امریکا کے درمیان ان کی رہائی کے لیے کئی ہفتوں تک مذاکرات جاری رہے جس کے نتیجے میں طالبان حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت انھیں رہا کیا۔ قطر نے جارج گلیزمین کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا جس نے حالیہ ملاقات کے دوران طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کامیابی حاصل...
چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی جیت کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی میں توسیع مل گئی ہے، وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یاد رہے کہ روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں ناقابلِ شکست رہی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکٹرز نے روہت شرما پر نئے سرے سے اعتماد کا اظہار کیا ہے، جون سے اگست تک ہونے والے دورہ انگلینڈ کے لیے انہیں اعتماد کا ووٹ مل گیا یے۔ روہت شرما کو یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ وہ انگلینڈ میں کپتان ہوں گے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں آسٹریلیا کے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے قومی ٹیم کی حالیہ ناکامیوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے اس تباہی کے اصل ذمہ داروں کی نشاندہی کر دی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ خود ہی اپنی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہے اور اہم فیصلے ذاتی ایجنڈوں کے تحت کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم مسلسل زوال کا شکار ہے مکی آرتھر کی حمایت میں جیسن گلیسپی کا بیان حال ہی میں سابق پاکستانی کوچ جیسن گلیسپی نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو "مسخرہ" قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان ٹیم کی ناکامی کے ذمہ داروں میں شامل ہیں اب مکی آرتھر نے بھی ان کی...
قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ داروں سے پردہ اٹھادیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی کوچ جیسن گلیسپی نے کچھ روز قبل عاقب جاوید کو مسخرہ قرار دیتے ہوئے انھیں اپنے ذمہ داری سے الگ ہونے کی وجہ قرار دیا تھا، اب ایک اور سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی ان کی تائید کردی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے، وہ خود ہی اپنی بدترین دشمن ہے، وہاں پر کرکٹ کو ایجنڈوں کے تحت چلایا جاتا، جیسن گلیسی اور گیری کرسٹن ان کی کرکٹ کو آگے لے جاسکتے تھے اس لیے انھیں ہٹادیا گیا۔ مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو...