انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلیے پلیئنگ الیون کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
انگلش ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 18 اکتوبر کو کیوی ٹیم کے مقابل آئے گی۔
فل سالٹ اور جوز بٹلر انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کریں گے۔ تیسرے نمبر پر جیکب بیتھیل جبکہ کپتان ہیری بروک چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔
ٹام بینٹن، سیم کرن، جارڈن کوکس، برائیڈن کارس، لیام ڈوسن، عادل رشید اور لیوک ووڈ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
Back in action on Saturday ⏳
Our XI for the first IT20 against @BLACKCAPS ???? pic.
دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز کی سیریز کے بقیہ دو میچز 20 اور 23 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت کیخلاف پہلے ون ڈے سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، مزید دو اہم کھلاڑی باہر
بھارت کیخلاف پہلے ون ڈے سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگ گیا، مزید دو اہم کھلاڑی باہر ہوگئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وکٹ کیپر جوش انگلیس انجری سے مکمل صحتیاب نہ ہو پانے کے باعث پرتھ میں بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
لیگ اسپنر ایڈم زیمپا بھی خاندانی مصروفیات کے باعث پہلے ون ڈے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
Spinner Adam Zampa will also miss the match for family reasons.
Read more: https://t.co/zy2qexuNAi pic.twitter.com/MD2nRXQsvQ
آسٹریلوی ٹیم کے مستقل وکٹ کیپر بلے باز ایشیز سیریز کی تیاری کے لیے شیفیلڈ شیلڈ کھیلنے باعث پہلے ہی دستیاب نہیں ہیں۔
ایسے میں کرکٹ آسٹریلیا نے وکٹ کیپر جوش انگلیس کی جگہ جوش فلپ اور ایڈم زیمپا کی جگہ میتھیو کوہنیمن کو طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ کپتان پیٹ کمنز اور جارح مزاج بیٹنگ آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔