پاکستان کو ایک فتح نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
قومی ٹیسٹ ٹیم کو ایک فتح نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے اپنے پہلے میچ میں گرین کیپس نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کو شکست دے کر 12 پوائنٹس حاصل کیے اور اس کی جیت کا تناسب 100 فیصد ہے۔
گرین کیپس سے اوپر موجود آسٹریلیا نے اب تک رواں دورانیے میں کھیلے گئے اپنے تینوں ٹیسٹ میچز میں فتح پاکر 36 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، اس کا تناسب بھی 100 فیصد ہی ہے۔
سری لنکا دو ٹیسٹ میچز میں ایک فتح اور ایک ڈرا میچ کی بدولت 16 پوائنٹس اور 66.
نئے دورانیے میں سب سے زیادہ سات ٹیسٹ میچز بھارت نے کھیلے ہیں جس میں سے اسے چار میں فتح اور دو میں شکست ہوئی جبکہ ایک ڈرا ہوا۔
زیادہ میچز کے باعث بھارت کے پوائنٹس تو سب سے زیادہ 52 ہیں مگر 61.90 جیت کے تناسب کے ساتھ وہ چوتھے نمبر پر ہے۔
انگلینڈ نے پانچ میں سے دو میچز جیتے اور اتنے ہی ہارنے کے ساتھ ایک ڈرا کیا۔ سلو اوور ریٹ پر انگلینڈ کے دو پوائنٹس منہا بھی ہوئے۔
انگلینڈ کے پوائنٹس کی تعداد 26 اور جیت کا تناسب 43.33 ہے۔ بنگلہ دیش 16.67 فیصد کے ساتھ چھٹے اور جنوبی افریقا ساتویں نمبر پرہے۔
آٹھویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈین ٹیم اب تک کھیلے گئے اپنے پانچوں ٹیسٹ میچز ہار چکی ہے جبکہ نیوزی لینڈنے فی الحال مہم کا آغاز نہیں کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز