کراچی میں قومی اسپنر ابرار احمد کی شادی کی تیاریاں مکمل
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلر ابرار احمد آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔ شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوگی جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق ابرار احمد کے ولیمے کی تقریب 16 اکتوبر کو کراچی میں ہی رکھی گئی ہے۔یاد رہے کہ ابرار احمد ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ابرار احمد نے پہلی بار 2017 میں پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی جبکہ 2022 میں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ یہ سیریز اس حوالے سے بھی تاریخی تھی کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان آئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
کراچی سے دوسرے شہروں میں جانے کے لیے شہر میں جگہ جگہ قائم بس اڈے دو سال پہلے ختم کرکے شہر سے باہر منتقل کر دیے گئے تھے، شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔
حکومت نے مسافروں کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس شروع کی تھی تاکہ مختلف مقامات سے مسافروں کو کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے، مگر یہ شٹل سروس اب ٹرمینل تک محدود نہیں رہی بلکہ روٹ پرمٹ کے بغیر کمرشل بنیادوں پر کراچی سے حیدرآباد تک بھی چلائی جا رہی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اگست 2024 میں آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف انٹر سٹی بس اڈے ختم کیے اور بڑی کوچز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔
مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مفت شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا تھا کہ تقریباً 50 شٹل گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو مختلف مقامات سے کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے۔ لیکن شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔
ادھر ٹرانسپورٹرز اپنی سواریاں مختلف ذرائع سے کراچی بس ٹرمینل تک پہنچا رہے ہیں، جس کے اضافی اخراجات بھی انہیں خود برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کا بتانا ہے کہ اس روٹ کے لیے شٹل سروس کے پاس کوئی روٹ پرمٹ موجود نہیں۔
جیو نیوز نے اس حوالے سے کراچی بس ٹرمینل انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی، مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔