قومی ٹیم کے سپینر ابرار احمد کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : قومی ٹیم کے سپن باولر ابرار احمد کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ابرار احمد کی شادی کی تقریب کراچی میں ہو گی جبکہ ولیمہ کی دعوت 16 اکتوبر کو کراچی میں ہی ہو گی ۔
یاد رہے کہ ابرار احمد ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے ۔
ابرار احمد پہلی مرتبہ 2017 میں پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی اس کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو 2022 میں انگلینڈ کے خلاف کیا ۔ یہ سیریز بھی تاریخی تھی کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال کے بعد پاکستان میں آ کر کھیلی تھی
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
برطانیہ میں پہلی بار خاتون چرچ آف انگلینڈ کی آرچ بشپ منتخب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) چرچ آف انگلینڈ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو آرچ بشپ کے طور پر منتخب کرلیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ڈیم سارہ مولالی چرچ آف انگلینڈ کی پہلی خاتون آرچ بشپ بن گئی ہیں۔ چرچ آف انگلینڈ کی 1400 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔وہ آرچ بشپ آف کینٹربری بننے والی 106 ویں مذہبی رہنما ہیں۔ اس سے پہلے کوئی خاتون اس عہدے کے لیے اہل نہیں تھی،تاہم 2014 ء میں چرچ آف انگلینڈ نے خواتین کو بشپ بنانے کی اجازت دی تھی۔ 63 سالہ سارہ مولالی 7 سال لندن کی بشپ رہی ہیں۔