data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)کے گرین کلائمیٹ فنڈ نے گلیشئرز ٹو فارمز پروگرام کیلئے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔ بدھ کوجاری اعلامیے کے مطابق یہ پروگرام ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحت پاکستان سمیت 9ممالک میں شروع ہوگا، اس منصوبے کا مقصد گلیشیئر پر انحصار کرنے والے خطوں میں پانی اور زراعت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ منصوبے سے متعلق اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اے ڈی بی آئندہ10 برس میں منصوبوں پر3.

25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور منصوبے کے تحت مؤثر آبپاشی، پانی ذخیرہ اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کو فروغ دیا جائے گا۔ گلیشئرز کے پگھلنے سے خشک سالی اور سیلاب جیسے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اے ڈی بی کے اس پروگرام سے1.3 کروڑ افراد، خصوصاً کسان اور پہاڑی علاقوں کی آبادی مستفید ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق گلیشئرز سے نکلنے والے4 بڑے دریائی حوض، نارین، پیانج، کورا اور سوات، اس پروگرام کا حصہ ہوں گے، یہ منصوبہ موسمیاتی اور گلیشئرز تحقیق کو قومی ترقیاتی منصوبہ بندی میں شامل کرے گا، اس کے تحت خطرناک حالات سے نمٹنے کے لئے جدید وارننگ اور مانیٹرنگ نظام بھی قائم کئے جائیں گے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عالمی بینک کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا. رقم سے 45 لاکھ افراد کو صاف پانی، نکاسی آب اور ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات ملیں گی۔ عالمی بینک نے پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے لیے 40 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے۔ورلڈ بینک کے اعلامیے نے بتایا اس رقم سے پنجاب کے 16 شہروں میں بنیادی شہری سہولیات کو بہتر بنانے کا بڑا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پروگرام کے ذریعے 45 لاکھ افراد کو صاف پانی، نکاسی آب اور ویسٹ مینجمنٹ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو صفائی کا معیاری نظام میسر آئے گا۔ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ منصوبہ بچوں میں اسٹنٹنگ میں کمی اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے خاتمے کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا۔اس پروگرام کے تحت بلدیاتی اداروں کو مزید خودمختار اور مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی. تاکہ شہروں کا انتظام مؤثر انداز میں چلایا جاسکے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پروگرام سے پنجاب کے شہر مستقبل میں سیلاب، خشک سالی اور ماحولیاتی خطرات سے بہتر طور پر نمٹ سکیں گے، جبکہ شہری سہولیات میں مجموعی بہتری سے زندگی کے معیار میں واضح بہتری آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ کر 178 ارب روپے تک پہنچ گئی
  • عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 40، اے ڈی بی نے 54 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک :پاکستان کیلیے 540 ملین ڈالر کے 2 منصوبوں کی منظوری ،257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 54 کروڑ ڈالرز کی منظوری
  • ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
  • عالمی بینک کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
  • ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی