بھارت کیخلاف فیصلہ کن ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
لندن:
انگلینڈ کو بھارت کے خلاف پانچویں اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔
انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس دائیں کندھے کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں ٹیسٹ کل سے لندن کے دی اوول گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب کپتان اولی پاپ اب پانچویں ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
سیریز میں انگلینڈ کو 2-1 کی برتری حاصل ہے اور اب یہ آخری ٹیسٹ سیریز کے فیصلے کا موقع ہوگا۔
Ben Stokes will miss out on the final Test of the series with a right shoulder injury ❌
And we've made four changes to our side ????
بین اسٹوکس اس سیریز میں (سب سے زیادہ) 17 وکٹیں لے چکے ہیں اور 304 رنز بھی بنا چکے ہیں، ٹیم کے اہم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں انگلینڈ کو خاصی محنت درکار ہوگی۔
ٹیم میں 4 تبدیلیاں
پانچویں ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ نے چار تبدیلیاں کی ہیں:
بین اسٹوکس، جوفرا آرچر، لیام ڈاسن اور برائیڈن کارس کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے، انکی جگہ جیکب بیتھل، گس ایٹکنسن، جیمی اوورٹن اور جوش ٹنگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
جیکب بیتھل نمبر 6 پر بیٹنگ کریں گے اور وہ ٹیم کے واحد اسپنر ہوں گے کیونکہ لیام ڈاسن کو باہر کر دیا گیا ہے، جیکب بیتھل آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلیں گے۔
جوفرا آرچر نے سیریز کے دو میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ کارس نے چاروں ٹیسٹ میچز میں شرکت کی اور 9 وکٹوں کے ساتھ ساتھ 164 رنز بھی اسکور کیے، جن میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔
لیام ڈاسن نے آٹھ سال بعد مانچسٹر میں ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی تھی لیکن وہ صرف ایک وکٹ لے سکے اور 26 رنز بنائے۔
جوش ٹنگ، جو آخری بار برمنگھم ٹیسٹ میں نظر آئے تھے، اب تک 11 وکٹیں لے چکے ہیں جن کا اوسط 33.
بھارت کے پاس سیریز برابر کرنے کا موقع
بھارت اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ کو ڈرا کر کے سیریز میں موجود ہے، اگرچہ وہ سیریز جیتنے سے محروم رہے گا، تاہم پانچواں میچ جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کرنے کا موقع رکھتا ہے جو انگلش سرزمین پر عزت بچانے کا آخری موقع ہوگا کیونکہ بھارت نے آخری بار 2007 میں انگلینڈ میں سیریز جیتی تھی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گوتم گمبھیر نے بھارت کی شکست کا غصہ پچ کیوریٹر پر نکال دیا
لندن:بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی بدتمیزی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی، اوول گراؤنڈ کے دورے کے دوران وہ میزبان پچ کیوریٹر لی فورٹس سے الجھ پڑے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے قبل بھارتی کوچنگ اسٹاف نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔ ابتدا میں گفت و شنید خوشگوار انداز میں جاری رہی، مگر جلد ہی گمبھیر کا لہجہ تلخ ہو گیا اور وہ بار بار کیوریٹر کی طرف انگلی اٹھا کر دھمکانے لگے۔
گمبھیر نے برہمی سے کہا "آپ ہمیں مت بتائیں کہ کیا کرنا ہے" جبکہ رپورٹس کے مطابق وہ آخری میچ سے دو روز قبل گراؤنڈ کی سہولیات سے ناخوش تھے۔
صورتحال کو خراب ہوتا دیکھ کر بھارتی بیٹنگ کوچ ستانشو کوٹک نے مداخلت کر کے معاملہ سلجھانے کی کوشش کی۔
اس دوران پچ کیوریٹر لی فورٹس نے گمبھیر کے رویے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی کہ وہ ان کے خلاف باضابطہ رپورٹ کریں گے۔
جواب میں گمبھیر نے طنزیہ انداز میں کہا "جاؤ جسے چاہو شکایت کرو، ہمیں بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔"
بھارتی کوچ کا یہ رویہ ایک بار پھر ان کے غیر پیشہ ورانہ رویے اور کھیل کے اسپرٹ کے خلاف طرز عمل کو ظاہر کرتا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ جمعرات سے اوول میں شروع ہوگا، انگلینڈ کو سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔