City 42:
2025-08-01@04:27:57 GMT

کمرے کی چھت گر گئی،3 افرادجاں بحق  

اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT

ویب ڈیسک:لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 قلعہ گراؤنڈ سرائے نورنگ کے قریب رات سے جاری بارش کی وجہ سے خستہ حال کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے تین افراد دب گئے۔

 ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے تینوں افراد کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر

  مرنے والوں میں 15 سال کا شوکت اللہ ان کی والدہ اور دادی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

جڑواں شہروں میں شدید طوفان باد و باراں، شہر کے نشیبی علاقے زیرِ آب

اسلام آباد:

راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ شب شدید طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، مختلف علاقوں میں نالوں میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات نے رین الرٹ جاری کر دیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بارش کا سلسلہ رات 12 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوا، جو ڈیڑھ گھنٹے میں شدت اختیار کر گیا۔

شب 2 بجے تک سیدپور کے مقام پر 86 ملی میٹر، شمس آباد میں 77، نیو کٹاریاں میں 73 اور ایچ-8/2 کے مقام پر 49 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیرودھائی میں 47، بوکڑا 27، گولڑہ 26، جبکہ کچہری چکلالہ میں 25 ملی میٹر بارش ہوئی۔ گوالمنڈی میں 39 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شدید موسلا دھار بارش کے باعث نالہ لئی اور دیگر برساتی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔ نالہ لئی کے نیو کٹاریاں پل پر پانی کی سطح 10 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 6 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

شہر کے متعدد نشیبی علاقے مکمل طور پر زیرِ آب آ گئے ہیں۔ جاوید کالونی، ندیم کالونی، ڈھوک الٰہی بخش سمیت دیگر علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے، جبکہ گلیوں اور محلوں میں 3 فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔ شہری رات کے وقت گھروں میں پانی داخل ہونے پر نیند سے جاگ اٹھے۔

ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ واسا کی ٹیمیں انڈر پاسز سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔ مساجد سے شہریوں کو الرٹ رہنے کے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آج اسلام آباد، پنجاب، کے پی، بلوچستان اور سندھ میں بارش متوقع
  • حسن ابدال: گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 4 خواتین ہلاک، 1 لاپتا
  • کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران بارش کی پیشگوئی
  • اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 5 افراد لاپتا
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش
  • جڑواں شہروں میں شدید طوفان باد و باراں، شہر کے نشیبی علاقے زیرِ آب
  • بارش و سیلاب کی تباہ کاریاں
  • کراچی: مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان، کہیں کہیں موسم گرم و مرطوب بھی رہے گا