آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کیخلاف تاریخی کلین سویپ، پانچواں ٹی ٹوئنٹی بھی جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا۔
بیسٹر میں کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 171 رنز کا ہدف دیا جو کینگروز نے 18 گیندیں قبل ہی 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
بین ڈوارشیس نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیبیو کرنے والے مچل اوون نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹم ڈیوڈ نے صرف 12 گیندوں پر 30 رنز جڑ دیے۔
سیریز 0-5 سے اپنے نام کرنے کے ساتھ آسٹریلیا نے دورہ ویسٹ انڈیز میں کل 8 میں سے 8 میچز جیت کر تاریخی وائٹ واش مکمل کر لیا۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز بھی تین صفر سے اپنے نام کی تھی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم اب یکم اگست کو لاڈرہل میں پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کا سامنا کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ون ڈے سیریز کے لیے فیصل آباد پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد آج دونوں ٹیمیں فیصل آباد پہنچیں جہاں تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
فیصل آباد پہنچنے پر دونوں ٹیموں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔
????️ Faisalabad is ready! International cricket returns after 17 years ????????
Pakistan & South Africa ODI squads have arrived for the 3-match series ????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/j6TdzVSS8f
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا جبکہ دیگر دو میچز 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی جبکہ تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے فتح حاصل کی۔