لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کی مفت سہولیات فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن ویل پر بھی دستیاب ہیں۔ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے پر اپنے پیغام میں انہوں نے  کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس خاموش قاتل ہے۔ ہیپاٹائٹس آہستہ آہستہ جگر کو متاثر کرتا ہے۔ بروقت تشخیص و علاج نہ ہونے پر جان لیوا ہو سکتا ہے۔ ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آگاہی مہم کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔ صحت مند پنجاب ہی ترقی یافتہ پنجاب ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ ضرور کروائیں، ویکسین لگوائیں، پیغام  دوسروں تک پہنچائیں۔ احتیاط اور علاج سے ہیپاٹائٹس سے مکمل بچاؤ ممکن ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ  نے ستھرا پنجاب پروگرام سے ’’ویسٹ ٹو ویلیو‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ جانوروں کی آلائشوں سے بائیوگیس بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ لکھو ڈیر کے علاقے میں بائیو ڈی گریڈ ایبل آلائشوں کو استعمال کر کے بائیوگیس پیدا کی گئی۔ ایک ہزار میٹرک ٹن آلائشوں سے تقریباً 20 سے 25ہزار کلو گیس پیدا کی جا سکتی ہے۔ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس پروڈکشن سے 60 سے 70لاکھ روپے کا ریونیو اکٹھا کیا جا سکتا ہے۔  محض چند لاکھ کی لاگت سے لاہور میں آلائشوں کے ذریعے بائیو گیس پیدا کرنے کا پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔ 50میگاواٹ ویسٹ انرجی پلانٹ سے روزانہ تین ہزار ٹن کچرا بجلی میں تبدیل ہوسکے گا۔ 10سال میں لینڈ فل سائٹ سے حاصل ہونے والی گیس سے 2.

5ملین ڈالر آمد ن ہوگی۔ پنجاب میں ری سائیکلنگ پارک کے ماڈل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ماڈل ری سائیکلنگ پارک سے سالانہ 190 ملین روپے آمدن حاصل کی جا سکے گی۔ لکھو ڈیر ڈسپوزل سائٹ کی بحالی سے سالانہ 2.75لاکھ ٹن کاربن کریڈٹ اور 4.2ملین ڈالر آمدن کی توقع ہے۔ میونسپل سالڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ کے ذریعے لینڈ فلز سے کچرے میں 60فیصد کمی ہوگی۔ ویسٹ ٹو ویلیو انکوبیشن سینٹر، سٹارٹ اپ کیلئے ٹیکنیکل سپورٹ، سیڈ فنڈنگ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے مواقع فراہم کرے گا۔ اجلاس میں ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ  نے ایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سے آلائشوں سے بائیوگیس پروڈکشن پراجیکٹ کو سراہا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مریم نواز کی قیادت میں خصوصی بچوں کی تعلیم میں تاریخی پیش رفت

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خصوصی بچوں کی تعلیم میں تاریخی پیش رفت ،  پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار خصوصی تعلیم میں بین الاقوامی اشتراک ، برٹش کونسل اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں معاہدہ طے پا گیا۔ برٹش کونسل اور محکمہ خصوصی تعلیم کے درمیان LOI پر دستخط کیے گئے۔ معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کی کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمز ہیمپسن کو حکومت پنجاب کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ برٹش کونسل کی خصوصی تعلیم میں تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کروائی گئی۔  ثانیہ عاشق  نے کہا کہ  خصوصی بچوں کی تعلیم اور تربیت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اساتذہ کے لیے بین الاقوامی تربیتی تبادلہ پروگرام ناگزیر ہے۔ آٹزم اور شمولیاتی تعلیم کے لیے برطانیہ کے تجربات سے استفادہ چاہتے ہیں۔ ہر بچے کو تعلیم، صحت اور باوقار زندگی دینا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مشن ہے۔  تقریب میں سکول کنیکٹ پروگرام کے تحت نمایاں اسکولوں کے سربراہان کو ایوارڈز آف ایکسیلنس بھی دیئے گئے۔ دوسری جانب جیمز ہیمپسن نے کہا کہ خصوصی بچوں کے لیے پنجاب میں بااختیار بنانے کی نئی راہ متعین کرنے میں بھرپور تعاون کریں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی قیادت میں خصوصی بچوں کی تعلیم میں تاریخی پیش رفت
  • پنجاب میں جانوروں کی آلائشوں سے بائیوگیس کی تیاری کا کامیاب تجربہ
  • جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری کے لیے جدید اقدامات، پنجاب کو سرسبز بنانے کا عزم
  • ستھرا پنجاب پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے، مریم نواز: عالمی بنک، یورپی ممالک سرمایہ کاری کیلئے آمادہ
  • ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کا قومی پروگرام شروع کیا جا چکا ہے؛ وزیراعظم
  • مریم نواز عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہیں، گورنر پنجاب
  • پنجاب میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق
  • مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس: 1200 دیہات مثالی گاؤں بنانے کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1200مثالی گاؤں منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی