آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 میچوں کی ٹی20 سیریز میں پہلی بار کلین سوئپ اور تاریخی کامیابی
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں پہلی بار 5-0 سے کلین سوئپ کرتے ہوئے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی۔ نوجوان کھلاڑیوں کی دھواں دار کارکردگی نے آسٹریلیا کو سیریز کے آخری میچ میں 3 وکٹوں سے فتح دلوائی، جو 3 اوورز قبل ہی مکمل ہو گئی۔
مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کی عدم موجودگی میں بین ڈورشیئس اور نیتھن ایلس نے 5 وکٹیں حاصل کرکے میزبان ٹیم کو صرف 170 رنز تک محدود کیا۔ اگرچہ آغاز میں آسٹریلیا کی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی اور گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، تاہم ٹم ڈیوڈ، مچ اووَن اور کیمرون گرین کی برق رفتار بیٹنگ نے میچ کا رخ پلٹ دیا۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی وزیراعظم کی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور پرائم منسٹر الیون کی شرکت
ٹم ڈیوڈ نے 12 گیندوں پر 30، مچ اووَن نے 16 گیندوں پر 37، اور مین آف دی سیریز کیمرون گرین نے 17 گیندوں پر 32 رنز بنا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کپتان مچ مارش نے کہا کہ ہم نے سیریز سے پہلے کبھی 0-5 کا خواب نہیں دیکھا تھا، مگر ٹیم نے غیرمعمولی کھیل پیش کیا۔
اس موقع پر لیگ اسپنر ایڈم زیمپا نے اپنا 100واں ٹی20 میچ کھیل کر ایک نیا سنگ میل عبور کیا، اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے آسٹریلوی باؤلر بن گئے۔ وہ ٹی20 میں آسٹریلیا کے سب سے کامیاب باؤلر بھی ہیں جن کے 124 شکار ہیں۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی وزیراعظم کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت
زیمپا نے اس کلین سوئپ کو ٹیم کی نئی تعمیر کا مظہر قرار دیا، اور کہا کہ آسٹریلوی ٹی20 اسکواڈ اب اگلے ورلڈ کپ (2026، بھارت) کی بھرپور تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے مچ اوون، میٹ کوہنین اور ایرون ہارڈی جیسے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو ٹیم کا مستقبل قرار دیا۔
زیمپا نے کہا کہ یہ ایک فخر کا لمحہ ہے۔ 100 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنا ایک بڑی کامیابی ہے، میں ہمیشہ آسٹریلیا کے لیے کھیلنے کو اولین ترجیح دیتا رہا ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
5-0 سے کلین سوئپ آسٹریلیا ویسٹ انڈیز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 5 0 سے کلین سوئپ آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کلین سوئپ
پڑھیں:
ٹی20 ایشیا کپ:پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دیدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے 10ویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مراحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 17 اعشاریہ 4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔راہول چوپڑا 35، دریو پرشانت 20، محمد وسیم 14 اور علی شان شرافو 12 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ سلمان علی آغا اور صائم ایوب نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔
اس سے قبل یو اے ای ٹیم کے کپتان محمد وسیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔
گرین شرٹس کی طرف سے فخر زمان نے یو اے ای کے خلاف نصف سنچری اسکور کی، وہ 36 گیندوں پر 50 رنز بناکر پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی طرف سے دوسرا بڑا اسکور شاہین شاہ آفریدی کا رہا، انہوں نے 14 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان سلمان علی آغا 20 اور محمد حارث 18 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان 5، خوشدل شاہ اور محمد نواز 4، 4 جبکہ حارث رؤف اور اوپنر صائم ایوب صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
سال 2025ء میں صائم ایوب 5ویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں، 4 بار وہ صرف ماہ ستمبر میں افغانستان، عمان، بھارت اور یو اے ای کے خلاف بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے ہیں۔
یو اے ای کے جنید صدیقی نے 4 اور سمرن جیت سنگھ نے 3 کھلاڑیوں میدان بدر کیا جبکہ ایک وکٹ پرشانت کے حصے میں آئی۔
یو اے ای کے جنید صدیق نے صرف 18 رنز کے عوض 4 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ سمرنجیت سنگھ 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔