پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: دوسرا ٹی20 آج لاہور میں، مہمان ٹیم کو سیریز میں برتری
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کا دوسرا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں، جبکہ دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں۔
پاکستان ساؤتھ آفریقہ ٹی ٹونٹی سیریز
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی
پاکستان اور ساؤتھ آفریقہ کے مابین سیریز کا دوسرا میچ 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا pic.
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 29, 2025
مزید پڑھیں: پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی20 میں 55 رنز سے شکست دیدی
مہمان جنوبی افریقی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹی20 میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔
سیریز کا مکمل شیڈول:ٹی ٹوئنٹی سیریز:
1 نومبر: تیسرا ٹی20 — قذافی اسٹیڈیم، لاہور
ون ڈے سیریز:
4 نومبر: پہلا ون ڈے — اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد
مزید پڑھیں: بابراعظم، کیا دوپٹہ پیکو کے لیے دیا ہوا ہے؟
6 نومبر: دوسرا ون ڈے — اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد
8 نومبر: تیسرا ون ڈے — اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد
اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 25 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں 13 جنوبی افریقہ جبکہ 12 پاکستان کے نام رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ٹی20 سیریز جنوبی افریقہ قذافی اسٹیڈیم لاہور
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ٹی20 سیریز جنوبی افریقہ قذافی اسٹیڈیم لاہور جنوبی افریقہ
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔
اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔