2025-08-01@02:02:42 GMT
تلاش کی گنتی: 8507

«کی تجارتی»:

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کو صحت مند زندگی فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں کھیل اور صحت سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے، اسی مقصد کے تحت صدارتی فٹنس ٹیسٹ اور فٹنس ایوارڈ کو دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔ تقریب میں معروف ریسلر ٹرپل ایچ سمیت دیگر معروف ایتھلیٹس بھی موجود تھے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ٹرپل ایچ میرے بہترین اور پرانے دوست ہیں، وہ 14 مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن چکے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بہترین کھلاڑیوں کو صدارتی فٹنس ایوارڈز...
    لاہورکے علاقے چوہنگ کے قریب چارافراد نے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاتون کےشوہرکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ میں اہلیہ کے ہمراہ کھیتوں میں چہل قدمی کیلئے نکلا تھا۔ مقدمہ مدعی کے مطابق 3 افراد جن کی عمریں 18 سے 28 سال ہیں نے اہلیہ سے زیادتی کی، تینوں نے فون کر کے ایک اور شخص کو بھی بلا لیا اور پھر چاروں نے میرے سامنے زیادتی کی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اُسے باندھ کر تشدد بھی کیا۔
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی اچانک بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کئی دہائیوں سے ایمانداری اور محنت سے اپنی خدمات انجام دیتے آئے ہیں، ان کی خدمات کو ٹھکرا دینا قابلِ افسوس ہے۔ ایک بیان مین سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا ادارہ گزشتہ 55 برسوں سے کم آمدنی والے شہریوں کو بنیادی اشیائے خور و نوش سستے داموں فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1971 میں شہید ذوالفقار بھٹو غریب طبقے کو سبسڈی فراہم کرنے کے لیے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی، کپتان سلمان علی آغا اور کوچنگ اسٹاف کے رکن کے مابین مبینہ جھگڑے سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں یہ مکمل طور پر جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی اور قابل مذمت ہیں۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی کسی بھی ٹریننگ یا پریکٹس سیشن کے دوران ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی20 سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان، سلمان علی آغا کپتان برقرار بیان میں مزید کہا...
    وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و ریسرچ رانا تنویر حسین نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چینی کی کوئی کمی نہیں اور کافی ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے چینی کی نئی قیمت مقرر کر دی ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ عوام کو سستی چینی مل سکے، جبکہ کاشتکاروں کے مفادات محفوظ رہیں۔ وزیر نے آگاہ کیا کہ اس سال کل 5.8 ملین میٹرک ٹن چینی کی پیداوار ہوئی، جب کہ گزشتہ سال 1.3 ملین میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی کیونکہ زائد اسٹاک دستیاب تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت چوری اور ذخیرہ اندوزی پر مکمل کریک ڈاؤن کر رہی ہے تاکہ مصنوعی...
    ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ یہ تجارتی معاہدہ جنوبی ایشیا میں تجارتی تعاون اور خطے کی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اس کی تکمیل میں امریکی صدر اور پاکستانی وزیراعظم کا کردار قابل ستائش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاک امریکہ تجارتی معاہدے کی کامیاب تکمیل پر وزیر اعظم پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لمحہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور معاشی خوشحالی کے لئے تاریخی پیش رفت ہے، یہ تجارتی معاہدہ جنوبی ایشیا میں تجارتی تعاون اور خطے کی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اس کی تکمیل میں امریکی صدر اور پاکستانی...
    فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 2 اہم مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب، سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف شبلی فراز، رکنِ قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر، صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر 108 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔ ان سزاؤں کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کی نشستوں سے نااہل قرار دیا جائے گا۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پارٹی کی نشستوں کی تعداد میں کمی ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: مخصوص نشستوں کی تقسیم کیخلاف پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کا پشاور ہائیکورٹ...
    بھارت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیان پاکستان کیخلاف بطور ثبوت جمع کر ادیا۔ فیٹف حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان جمع کروایا گیا ۔ امین گنڈاپور نے الزام لگایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔ بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں علی امین گنڈا پور کے اس بیان کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کردی۔ فیٹف حکام نےکہاہے کہ بھارتی حکومت نے بیان کی بنیاد پر مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا ہے، بھارت نے علی امین گنڈاپور کے بیان...
      لشکری رئیسانی—فائل فوٹو سابق سینیٹر لشکری رئیسانی نے کہا کہ ہم کئی اے پی سیز کر چکے، مگر نتیجہ کچھ نہیں نکلا، سیاسی جماعتیں آئین کی بالادستی یا اقتدار بچانے کا فیصلہ کریں۔اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختیار کے بغیر اقتدار بے سود ہے، آج ملک شدید بحران کا شکار ہے، سہولت کار بھی اس بحران کے ذمے دار ہیں جنہوں نے اقتدار کے لیے شارٹ کٹ لیا۔لشکری رئیسانی نے کہا کہ جب اقتدار میں آتے ہیں تو سیاسی جماعتوں کا رویہ بدل جاتا ہے، فیصلہ کرنا ہو گا کیا ہم ملک کو آئینی نظام کے تحت چلائیں گے یا جائیداد سمجھ کر؟ اگر ہم نے پارلیمانی نظام نہ اپنایا تو...
    پیرس ( مانیترنگ ڈیسک ) بھارتی حکومت کا’’ نیا وار ‘‘۔۔۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیان پاکستان کے خلاف  بطور ثبوت جمع کروادیا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق فیٹف حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا بیان جمع کروایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  نے ایک بیان میں  مؤقف اپنایا  تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں علی امین گنڈا پور کے اس  بیان کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات...
    وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی وزارت تجارت کے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی اور پروگرام کے تحت پاک افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا۔ دستاویزات میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک4، 4 زرعی مصنوعات پرکسٹمز ڈیوٹی ختم یاکم کریں گے تاہم رعایت کے باوجود دونوں ممالک کی جانب سے 22 سے27 فیصد...
    بدھ مت کے بانی گوتم بدھ سے منسوب قدیم جواہرات 127 سال بعد اپنے اصل وطن بھارت پہنچ گئے ہیں۔ یہ جواہرات ہانگ کانگ میں نیلامی سے روکے جانے کے بعد بھارت واپس لائے گئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسے بھارت کی ثقافتی وراثت کے لیے خوشی کا دن قرار دیا۔ یہ جواہرات 1898 میں برطانوی نوآبادیاتی عہد کے زمین دار ولیم کلاکسن پیپے نے اترپردیش کے علاقے پپراہوا میں دریافت کیے تھے جہاں یہ ایک بدھ اسٹوپا میں دفن تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ جواہرات بدھا کی راکھ کے ساتھ رکھے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ’کارگاہ بدھا‘، گلگت بلتستان کا مقام جہاں بدھ مت کے پیروکاروں کا ہجوم ہوتا ہے...
    لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے گیا اور زیادتی کرنے لگا، بچے کی چیخ پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا۔ چوکی بیگم کوٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم ذوالقرنین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
    ---فائل فوٹو  وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارتِ تجارت کی سمری کی منظوری لی گئی ہے، ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دے دی ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت پاک افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ارلی ہارویسٹ پروگرام کا معاہدہ گزشتہ ہفتے طے پایا تھا، پروگرام کے تحت مخصوص زرعی مصنوعات پر ترجیحی ٹیرف رعایتیں ملیں گی، افغانستان کی 4 مصنوعات پر پاکستان 5 سے 26 فیصد ٹیکس رعایت دے گا، افغانستان کے ٹماٹر پر پاکستان 5 فیصد ڈیوٹی ختم کرے...
    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں 2008 کے بم دھماکے کے مقدمے میں ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے 17 سال بعد بی جے پی رہنما پرگیہ ٹھاکر، لیفٹیننٹ کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کر دیا۔ 29 ستمبر 2008 کو رمضان المبارک کے دوران مالیگاؤں کے بھیکو چوک پر ہونے والے اس بم دھماکے میں 6 مسلمان شہید اور تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے تھے۔ عدالت کا فیصلہ خصوصی عدالت کے جج اے کے لاہوتی نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ بم دھماکے کا وقوعہ تو ثابت کرنے میں کامیاب رہا، لیکن یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ دھماکے کے لیے جو موٹر سائیکل استعمال ہوئی، وہ پرگیہ...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کی چیئرپرسن انوشہ رحمان اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دیگر سینیٹرز کے ہمراہ کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تجارتی اور سماجی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اور سیاسی اقدامات کی ضرورت ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت میں مختلف مسائل درپیش ہیں، جن کے حل کے لیے سینیٹ کی ٹیم کوئٹہ آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل صرف مقامی نہیں بلکہ قومی اہمیت رکھتے ہیں اور انہیں سیاسی طور پر ایڈریس کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہاں...
    فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 3 دن میں تین سزائیں ہوئیں اور 45 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ جو فیصلے آرہے ہیں اس سے جمہوریت تباہ ہوجائے گی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر پریشر کے لیے ان کی اہلیہ کو سزا سنائی گئی، ہم نے ان سب کے باوجود ریاست کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا، آج فیصل آباد اے ٹی سی کے فیصلے میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو سزا ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے فیصل آباد: 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا گیا، 196 ملزمان...
    پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا، جس کے لیے صوبائی اسمبلی کے جرگہ ہال کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ خفیہ رائے شماری کے تحت ہو رہی ہے اور اراکین اسمبلی کے لیے پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوگیا۔ پولنگ کا وقت صبح 9 بجے مقرر تھا مگر یہ 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہو سکی۔ پہلا ووٹ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کاسٹ کیا۔ یہ نشست ثانیہ نشتر کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر...
    گزشتہ روز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دیتے ہوئے اس پر 25 فیصد ٹیرف کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ تعلقات پر جرمانہ بھی عائد کردیا۔ اس پوری صورتحال پر ایک طرف بھارتی تجزیہ کاروں نے سخت مایوسی کا اظہار کیا تو دوسری طرف اپوزیشن رہنماؤں نے اِسے حکومت کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی سے تعبیر کیا اور اِس معاملے کو پارلیمنٹ میں اُٹھانے کا عندیہ بھی دیا۔ اس پوری صورتحال پر بھارتی میڈیا نے جب اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے رائے جاننا چاہی تو انہوں نے توقف کیے بغیر ڈونلڈ ٹرمپ کی رائے کو ٹھیک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے سچ کہا ہے، بھارتی معیشت مردہ ہے اور اگر یہ بات کسی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے فلسطینی ریاست کی حمایت کے اعلان کے بعد اس کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کی جانب سے اس معاملے پر فوری ردعمل جاری نہیں کیا گیا . امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈین وزیراعظم کے دفتر سے ردعمل جاننے کے لیے درخواست کی گئی ہے وزیراعظم کارنی نے اعلان کیا تھاکہ کینیڈا ستمبر میں اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے فرانس اور برطانیہ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بعد کینیڈا کا یہ اعلان سامنے آیا ہے.(جاری ہے) اسرائیل...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )امریکہ نے ایران سے تجارتی تعلقات اور تیل خریدنے پرچھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے امریکی محکمہ خارجہ نے تہران پر پر مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو ہوا دینے اور عدم استحکام کی سرگرمیوں کو فنڈ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایران کی ذرائع آمدن پر قدغن لگانے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی پیٹرولیم، پیٹرولیم مصنوعات، یا پیٹرو کیمیکل کی تجارت میں ملوث 20 اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ 10 جہازوں کو بلاک شدہ جائیداد قرار دے دیا ہے.(جاری ہے) جن کمپنیوں پر ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے الزام میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں چھ بھارتی کمپنیاں بھی شامل...
    بھارتی حکومت کی جانب سے پہلگام حملے کے بعد اچانک ’’آپریشن مہادیو‘‘ کا آغاز کیا گیا ہے جو اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کی ایک چال قرار دیا جارہا ہے۔ پہلگام حملے پر 100 دن کی طویل خاموشی کے بعد بھارتی حکومت نے اس مبینہ آپریشن کا آغاز کیا، جس کا مقصد عوامی غصے اور سیاسی دباؤ سے بچنا بتایا جا رہا ہے۔ لوک سبھا میں بحث کے دوران بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ پہلگام حملے میں ملوث تین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ تاہم ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کے مختلف رہنماؤں نے اس اعلان پر سخت تنقید کی اور اسے ایک ’’فیک انکاؤنٹر‘‘ قرار دیا جو مودی حکومت کی سیاسی حکمتِ عملی...
    پشاور: خواجہ سراؤں سے بھتہ طلب کرنے والے ملزمان  کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔ ٹریبونل برائے صنفی تشدد میں خواجہ سراؤں سے لاکھوں روپے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت  ٹربیونل کی جج بخت زادہ نے کی ۔ ٹربیونل نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ دوران سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم فرید اور عامر نے خواجہ سرا زرقہ سے 25 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔ ملزمان نے زرقہ کو ضلع بدر بھی کیا اور گھر سے سامان بھی اٹھایا۔ ملزمان مسلسل زرقہ کو سنگین نوعیت کی دھمکیاں بھی دے رہے تھے۔ خواجہ سرا کمیونٹی کے خلاف سرگرمیوں میں  ملزمان...
    پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدے نے عالمی میڈیا میں کافی توجہ حاصل کی ہے۔ مختلف ادارے اس معاہدے کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں، جس میں اقتصادی، سیاسی اور علاقائی اثرات شامل ہیں۔ ذیل میں چند بڑے عالمی اداروں کے موقف پیش کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدہ اہم سنگ میل ہے، رائٹرز (Reuters) رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے جو پاکستان کی برآمدات پر عائد ممکنہ ٹریف کو کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ پاکستان کی وزارت خزانہ نے اسے دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند قرار دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے میں پاکستان کے...
    جاپان اور روس کے درمیان حالیہ زلزلے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سونامی کی لہروں نے ایک بار پھر جاپانی نجومی ریو تاتسوکی کی پراسرار پیش گوئی کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے کاماچتکا جزیرہ میں 8.8 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے اثرات جاپان کے ہوکائیڈو اور روس کے کوریل جزائر تک محسوس کیے گئے۔ جس کے بعد جاپان میں سونامی کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا اور عوام کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی تاکید کی گئی۔  Baba Vanga’s 2025 prophecy had already shaken Japan’s tourism industry — but no one expected it to be this accurate. A massive quake near Russia triggered real tsunami...
    حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور مختصر جنگ کے بعد جہاں پورے خطّے میں پاکستان کی اہمیت کے بارے میں دوررس نتائج مرتب ہوئے ہیں وہیں حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے بعد بھارتی سیاستدان نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں بھارتی سیاستدان مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان اور امریکا کا ’ایلو ایلو‘ چل رہا ہے اور آپ کہہ رہے ہیں اب کی بار ٹرمپ سرکار۔ بھارتی سیاستدان نے مودی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ’ماگا، میگا، ماگا‘ کر رہے...
    پشاور: پشاور میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوگیا۔ پولنگ کا وقت صبح 9 بجے مقرر تھا مگر یہ 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہو سکی۔ پہلا ووٹ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کاسٹ کیا۔ یہ نشست ثانیہ نشتر کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر اب 5 امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا، جس کے لیے صوبائی اسمبلی کے جرگہ ہال کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ خفیہ رائے شماری کے تحت ہو رہی ہے اور اراکین اسمبلی کے لیے پولنگ اسٹیشن...
    ویب ڈیسک : ملک بھر میں ایک ماہ کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی ہے اور اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کا بھی حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔  ذرائع کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ ایک ماہ کیلئے بجلی فی یونٹ 65 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے، اس منظوری کی صورت میں صارفین کو 8 ارب سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر  صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ اگر ریٹ بڑھتے رہے تو انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔  چیئرمین نیپرانے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سرکلر ڈیٹ کے بارے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جولائی 2025ء) بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’ہم نے ابھی ابھی پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ مکمل کیا ہے جس کے تحت پاکستان اور امریکہ مل کر اس کے وسیع تیل کے ذخائر کو ترقی دیں گے۔‘‘ یہ پیش رفت امریکہ اور پاکستان کے درمیان جاری تجارتی بات چیت میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایک امریکی تیل کمپنی کو اس شراکت داری کی قیادت کے لیے منتخب کیا جائے گا، اور اشارہ دیا کہ ممکن ہے کہ مستقبل میں پاکستان کا تیل بھارت کو بھی فروخت کیا جا...
    اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے طویل اور اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے مسئلہ جموں و کشمیر پر عالمی سطح پر فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ عاصم افتخار نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہی، جس کا موضوع تھا: ’’سیاسی حل کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کے امن مشنز کو ڈھالنا – ترجیحات اور چیلنجز۔‘‘ سفیر عاصم نے بتایا کہ پاکستان اب تک چار براعظموں میں 48 اقوام متحدہ امن مشنز میں 2لاکھ 35ہزار سے زائد فوجی بھیج چکا ہے، جن میں سے 182 اہلکاروں نے امن کے لیے...
    کراچی: شہر قائد میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین روز کے دوران بوندا باندی اور ہلکی بارش کے امکانات کے ساتھ مطلع زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔ صوبے کے وسطی اور بالائی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تھرپارکر، جامشورو اضلاع میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث گڈو بیراج...
     ملک بھر میں ایک ماہ کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی ہے اور اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کا بھی حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔ذرائع کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ ایک ماہ کیلئے بجلی فی یونٹ 65 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے، اس منظوری کی صورت میں صارفین کو 8 ارب سے زائد کا ریلیف ملے گا۔صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ اگر ریٹ بڑھتے رہے تو انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔چیئرمین نیپرانے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سرکلر ڈیٹ کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ ساتھ تجارتی ڈیل کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔  سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا میں پاکستان اور امریکا کے درمیان گزشتہ روز واشنگٹن میں کامیابی سے طے پانے والی تاریخی تجارتی ڈیل میں لیڈر شپ رول ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دل کی اتاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر  شہباز شریف نے مزید لکھا کہ یہ تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرے گا اور اس معاہدے سے مستقبل میں پاک امریکا پائیدار شراکت داری کو مزید وسعت ملے گی۔   دوسری جانب نائب وزیراعظم...
    اسلام آباد؍ لاہور (خبر نگار خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت چینی کی طے شدہ قیمت پر عملدرآمد یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت بدھ کو چینی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت 165 روپے ایکس مل قیمت اور 173 روپے ریٹیل قیمت پر  عملدرآمد یقینی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی کر دی۔  آئوٹ لک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ عالمی معیشت سال 2025ء میں 3 فیصد، سال 2026ء میں 3.1 فیصد شرح سے ترقی کرے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی میں کمی اور مالی حالات میں بہتری آرہی ہے لیکن جیو پولیٹیکل کشیدگی اب بھی عالمی معاشی استحکام کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ بلند ٹیرف اور...
    اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)نیپرا نے جون کے لیے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، فیصلہ جلد جاری ہوگا، سماعت میں صنعت کاروں ںے بجلی مہنگی ہونے سے انڈسٹری تباہ ہونے کا شکوہ کیا۔نیپرا اعلامیے کے مطابق ڈسکوز کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت ہوئی جوکہ چئیرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی۔ سماعت میں سی پی پی اے جی کے عہدے دار، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں، صحافی حضرات اور عوام نے پھر پور شرکت کی۔نیپرا کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں جون کے لیے 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی،...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’’ شکست خوردہ بھارت کو اقوام عالم میں ذلت آمیز رسوائی کا سامنا ہے، امریکی صدر جب کہتے ہیں کہ پاک بھارت جنگ ہم نے رکوائی تو مودی کے زخم دوبارہ تازہ ہوجاتے ہیں۔ ‘‘ دوسری جانب بھارتی پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے دوران بی جے پی کو اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید اور سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اجلاس میں پہلگام حملے، رافیل طیاروں کے گرنے اور متنازعہ ’آپریشن مہادیو‘ جیسے اہم امور نمایاں رہے، مودی حکومت کٹہرے میں کھڑی نظر آئی۔ بھارتی وزیراعظم طیارے گرنے پر ایک لفظ نہ بول سکے۔  آپریشن سندور میں بھارت کی شکست پر لوک سبھا میں جو سوالات اٹھائے گئے، ان کا...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم " ایکس " پر اپنے بیان میں راہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی لوک سبھا میں کی گئی تقریر جھوٹ کا پلندہ ہے جس کو بھارتی عوام، میڈیا اور اپوزیشن نے مسترد کر دیا، پاکستان کے معرکہ حق نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے. اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مودی کی لوک سبھا میں کی گئی تقریر جھوٹ کا پلندہ ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم " ایکس " پر اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے بھارتی بیانیے کو کرارا جواب دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم مودی کی تقریر پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی لوک...
    لداخ میں بھارتی فوج کے قافلے کی ایک گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی اور ایک بڑی پہاڑی چٹان اُن پر آن گری۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے میں لیفٹیننٹ کرنل بھانو پرتاپ سنگھ اور لانس دافدار دلجیت سنگھ شامل ہیں جب کہ 3 فوجی افسر زخمی ہیں۔ زخمیوں میں میجر ماینک شبھم، میجر امِت دکشت اور کیپٹن گورَو شامل ہیں جنہیں فوری طور پر آرمی کے 153 جنرل اسپتال لیہ منتقل کیا گیا تھا۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جنھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بڑے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ فوجی ترجمان کے مطابق یہ اس وقت پیش آیا جب فوجی قافلہ دوربوک سے چونگتاش کی طرف جا رہا تھا۔...
    قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ کی مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا اس طرح صرف دو روز میں شہادتوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع پونچھ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ جس کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین کی بے عزتی کی گئی اور بزرگوں تک کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو نہتے نوجوان موقع پر شہید ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی حکومت نے نوجوانوں کو مسلح عسکریت پسند ظاہر کرنے کی...
    اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے نے کہا کہ فلسطینیوں کی زندگیوں میں تبدیلیاں نتائج کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ حماس کو غزہ میں اپنی حکمرانی ختم کرنی چاہیئے اور اپنے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنا ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دیرینہ تنازعے کا مستقل حل تلاش کرنے کے مقصد سے اقوام متحدہ میں ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا کے بیشتر ممالک نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کے دوران کئی دہائیوں سے چلے آ رہے اس مسئلے پر مختلف ممالک نے اپنا موقف واضح کیا ہے۔ ہندوستان نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی اور اسرائیل فلسطین تنازعہ کے حل کے لئے دو ریاستی حل کی حمایت...
    ویب ڈیسک : وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل 173 روپے پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔  وزیرِاعظم کی زیر صدارت چینی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں حکام کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی، بتایاکہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس موقع پر وزیرِاعظم نے پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر وزیرِاعظم نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل 173 روپے پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی، کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرکے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف...
    معاہدے کی خلاف ورزی کرکے چینی کی زائد قیمتیں وصول کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کے حوالے سے اجلاس میں ہدایت دی ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرکے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔وزیرِاعظم کی زیر صدارت چینی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں حکام کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی۔حکام نے بتایاکہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس موقع پر وزیرِاعظم نے پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔انہوں نے چینی کی ایکس مل قیمت 165...
     معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر، 28 جولائی کی شام مونٹریال کے معروف ریسٹورنٹ لی وائلن میں ایک ساتھ عشائیہ کیا، جسے ریسٹورنٹ انتظامیہ نے ’شاندار شام‘ قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں شخصیات نے نہ صرف مشہور شیف ڈینی اسمایلز سے ملاقات کی بلکہ کھانے کے بعد کچن میں جاکر عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹن ٹروڈو کی کینیڈین پارلیمنٹ سے ’چنچل‘ اخراج کی تصویر وائرل  ریسٹورنٹ کے ترجمان کے مطابق ’کیٹی اور جسٹن نے ایک شاندار اور خوشگوار شام گزاری۔ وہ عملے کے ساتھ نہایت خوش اخلاق اور دوستانہ انداز میں پیش آئے، ان کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ افتخار تھی۔‘ شام کے آغاز میں کیٹی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں 16 سالہ پڑوسی لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ بیس دن میں حل ہوگیا۔ سولہ سالہ اریبہ کے قتل  میں ملوث پڑوسی ملزم محمد حذیفہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ دس جولائی کو اریبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا، شور مچانے پر اُس کے منہ پر ہاتھ رکھا جس پر وہ دم گھٹنے سے مر گئی تھی۔ ملزم نے کہا کہ اریبہ میری پڑوسن تھی جو میرے گھر اپنی دوست کا پوچھنے آئی تھی، گھر خالی ہونے...
    انہوں نے لکھا کہ یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ کس طرح بی جے پی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے مفادات سے سمجھوتہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد کا ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپ کے اعلان سے بھارت بھر میں سیاسی گھمسان مچ گیا ہے۔ کانگریس نے مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ سوشل میڈیا پر ایک لمبا چوڑا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ٹرمپ نے ٹیرف کے ساتھ ہی بھارت کی دوستی اور روس کا بھی ذکر کیا ہے۔ کانگریس کی طرف سے کئے گئے پوسٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے ہندوستان پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیا، ساتھ...
    علامتی تصویر۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کراچی نے 11 سالہ کمسن شاگرد کے اغواء اور زیادتی کے کیس میں عدم شواہد کی بناء پر قاری کو بری کر دیا۔ عدالت نے کہا استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے گواہان اور شواہد میں تضاد ہے۔پراسکیوشن کے مطابق جون 2023 میں ملزم نے اسکیم 33 سے گیارہ سال کے بچے کو اغواء کیا، بچے نے عدالت میں بیان دیا کہ اُس کے دینی تعلیم دینے والے ٹیچر نے اسے اغواء کیا۔پراسکیوشن کے مطابق ٹیچر اسے پنجاب لے گیا، تشدد کیا اور دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔ عدالت نے کہا اس کیس میں کوئی چشم دید گواہ موجود نہیں ہے، مقدمہ دو دن کی تاخیر سے درج کروایا گیا۔ عدالت نے...
    لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے بھارتی وزیرِ اعظم کے آپریشن سندور میں ناکامی کے ثبوت پیش کرتے ہوئے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپوزیشن رہنماؤں کے ٹھوس دلائل اور ناقابل تردید شواہد کا تو جواب نہ دے سکے لیکن آپریشن سندور پر روایتی جھوٹ کے انبار لگا دیے۔  امریکی صدر اور عالمی میڈیا کی بارہا تصدیق کے باوجود مودی نے آپریشن سندور کا حقیقی انجام عبرت ناک شکست ماننے سے انکار کردیا۔  آپریشن سندور پر جاری لوک سبھا اجلاس میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی رہنما نے بھارت سے آپریشن روکنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔  نریندر مودی نے کہا کہ 9 مئی کی رات کو امریکی نائب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جولائی 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 18 تارکین وطن کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔'آئی او ایم' کے ترجمان نے کہا ہے کہ ادارے کی ہمدردیاں متاثرین اور اس حادثے میں بچ رہنے والوں کے ساتھ ہیں۔ یہ المناک واقعہ ان مہلک خطرات کی واضح یاد دہانی ہے جو بہت سے لوگ تحفظ اور مواقع کی تلاش میں مول لیتے ہیں۔لیبیا تارکین وطن اور پناہ کے خواہش مند لوگوں کی ایک بڑی عبوری منزل شمار ہوتا ہے۔ ان لوگوں کی بڑی تعداد استحصال، بدسلوکی اور زندگی کو لاحق سنگین خطرات کا سامنا کرتے ہوئے اچھے مستقبل...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چینی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس کے دوران واضح ہدایات جاری کیں کہ چینی کی قیمت 165 روپے فی کلو ایکس مل اور 173 روپے فی کلو ریٹیل سطح پر سختی سے برقرار رکھی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان قیمتوں سے زائد وصولی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے دوٹوک انداز میں کہا، “کسی کو بھی عوام کے معاشی استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔”...
    چین نے اس بات پر زود دیا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا واحد اور پائیدار حل 2 ریاستی فارمولے پر عمل درآمد ہے، اس مقصد کے لیے چین فلسطینی عوام کی آزاد ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کردیا بدھ کے روز بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا کہ چین غزہ میں جاری صورتحال پر گہری تشویش رکھتا ہے اور اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائیوں میں اضافے کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں...
    آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی کردی۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے ممکنہ بلند ٹیرف اور غیر یقینی صورتحال کو پاکستان سمیت عالمی معیشت کےلئے خطرہ قرار دیا۔ آئی ایم ایف نے عالمی اقتصادی صورتحال پر تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ پاکستان کی معاشی شرح نمو عالمی معاشی ترقی کی رفتار سے بہتر رہنے کا امکان ہے، عالمی معیشت...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ اقوام متحدہ کا 2 ریاستی حل کیلئے اجلاس حماس کی امداد ہے۔(جاری ہے) ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کانفرنس فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ کو طول دے گی، فلسطین سے متعلق برطانوی وزیر اعظم کا بیان ان کی اپنی حکمت عملی پرمبنی ہے۔ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کی وارننگ کے بعد اسرائیلی جنگی طرز عمل پر دبا بڑھ گیا ہے۔
    ہمارے پاس ثبوت ہے دہشت گردوں کے پاس پاکستانی چاکلیٹ ملی ہے، امیت شاہ چدم برم پاکستان کو کلین چٹ کیوں دی؟ لوک سبھا میں خطاب کے دوران برہمی کا اظہار بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چدم برم کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا۔مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 شہری ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر عائد کر دیا تھا۔ایک انٹرویو میں بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی کے چدمبرم نے کہا کہ آخر بھارتی حکومت یہ کیوں سمجھتی ہے کہ پہلگام واقعے میں ملوث دہشت گرد پاکستان سے آئے، کیا مودی سرکار نے ان دہشت...
    آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی کردی۔آئی ایم ایف نے عالمی اقتصادی صورتحال پر تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ۔ آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح...
    مانچسٹر ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ اور ٹی20 رینکنگ میں نمایاں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ نے 150 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف آسٹریلوی لیجنڈ رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑا بلکہ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔ بھارت کے ابھرتے ہوئے بیٹر ابھشیک شرما نے ٹی20 انٹرنیشنل بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے، وہ ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو کے بعد یہ مقام حاصل کرنے والے تیسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: ’پاکستانی ٹیم کی شرٹ کیوں پہنی؟‘، بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں تماشائی کو باہر نکال دیا گیا ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں بین ڈکٹ ٹاپ 10 میں واپس آ گئے ہیں، جبکہ...
    بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کو چھپانے کی ناکام کوشش کی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حقائق کو یکسر مسترد کرتے ہوئے جھوٹے دعووں کا سہارا لیا۔ مودی کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی رہنما نے بھارت سے آپریشن روکنے کا مطالبہ نہیں کیا، جبکہ امریکی نائب صدر نے 9 مئی کی رات انہیں بار بار خبردار کیا کہ پاکستان کی جانب سے بڑا حملہ ہو سکتا ہے۔ مودی نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے اس خطرے کے پیشِ نظر پاکستان کی طاقت تباہ کر دی اور آئندہ بھی بھارت کا جواب غیر متوقع ہوگا۔ مزید پڑھیں: ’جن طیاروں کی پوجا لیموں اور مرچ سے کی گئی...
    ---فائل فوٹو  مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ  الیکشن کمیشن اب ایک ریاستی ادارہ نہیں جعلی حکومت کی بی ٹیم بن چکا ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نااہل حکومت پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، ہمارے امیدواروں کا قصور یہ تھا کہ وہ فارم 45 پر منتخب ہوئے تھے، امیدواروں کو نااہل قرار دینا فارم 47 والے امیدواروں کو لانے کی سازش ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت 5 اگست کی احتجاجی کال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ احتجاج جعلی حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اب جعلی حکومت بانی...
    تائیوان کی علیحدگی پر مبنی نصابی کتابوں کو آبنائے کے دونوں اطراف کے چینیوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کا دفتر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :  چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام نے ستمبر کے نئے سمسٹر سے “چین کے خطرے کو سمجھنا’’ کے عنوان سے 13 ضمنی نصابی کتب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تائیوان کے علاقے  کی رائے عامہ نے اس اقدام کو  ’’تائیوان کی علیحدگی‘‘ کی ایک منظم برین واشنگ مہم کے طور پر تنقید...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان نے مودی کی ساکھ مٹی میں ملادی، بھارتی وزیراعظم اب بین الاقوامی مذاق بن چکے ہیں۔انکی باتوں کو اب سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔ پاک ،بھارت جنگ کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر ردعمل میں ’’جیو نیوز ‘‘ سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ نریندر مودی کی ناؤ اب ڈوب چکی ہے، بیانات دے کر نریندرمودی اپنی ساکھ دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں، پاک فوج اور قوم نے مودی کی ساکھ مٹی میں ملائی اور وہ رل گیا۔ نریندر مودی عالمی سطح پر رل گیا، جس سے گلے ملتا ہے وہ گلے نہیں ملتے، کسی کو ہاتھ ملاناچاہتا ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جولائی 2025ء) اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک ممالک کے نمائندوں نے منگل کے روز مشرق وسطیٰ کے دیرینہ تنازعے کے خاتمے کے لیے ’نیویارک اعلامیہ‘ جاری کیا، جس میں دو ریاستی حل کی ’’غیر متزلزل حمایت‘‘ کی گئی ہے اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پرعزم ہو۔ اس سے دنیا کے طویل ترین تنازعات میں سے ایک کو ختم کرنے کے عالمی عزائم کا اشارہ ملتا ہے۔ ’نیویارک اعلامیہ‘ ایک مرحلہ وار منصوبہ پیش کرتا ہے، جس کا مقصد تقریباً 80 سال پرانے اسرائیل-فلسطین تنازعے اور غزہ کی موجودہ جنگ کا خاتمہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایک آزاد، غیر...
    مسلم لیگ (ن) نے آئندہ ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواران سے باضابطہ طور پر درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یہ اقدام پارٹی کے صدر محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ پارٹی اعلامیے کے مطابق امیدواران اپنی درخواستیں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ 180-ایچ ماڈل ٹاؤن، لاہور میں جمع کروا سکتے ہیں۔ یہ نشستیں ضمنی انتخاب کے لیے خالی قرار دی گئی ہیں: حلقہ این اے 129 (لاہور): یہ نشست میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی۔ حلقہ پی پی 87 (میانوالی): احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد یہ نشست خالی قرار دی گئی۔ حلقہ این اے 66 (وزیرآباد): احمد چھٹہ 9 مئی کیس میں نااہل قرار پائے، جس کے...
    لاہور ہائیکورٹ میں جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175 میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کردیا، عدالت نے الیکشن کمیشن اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالی نیلم نے استفسار کیا کہ وکیل صاحب یہ بتائیں کہ آپ نے وکالت نامہ کب سائن کیا، سچ سچ بتائیں کہانی بہت مزے کی ہے۔ وکیل جمشید دستی نے کہا کہ میں نے وکالت نامہ تاخیر سے دستخط کیا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے پوری درخواست اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ سب کچھ پڑھ لیا ہے۔...
    یمن میں سزائے موت کی منتظر بھارتی نرس نمیشا پریا کی پھانسی پر فی الحال عمل درآمد روک دیا گیا ہے، تاہم بھارتی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ان کی سزا کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا گیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نمیشا پریا کی سزائے موت منسوخ کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی مستند نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ اس سے قبل بعض بھارتی میڈیا رپورٹس میں بھارت کے مفتی اعظم شیخ ابوبکر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ان کی مداخلت کے بعد یمن نے نمیشا پریا کی سزا کو...
    لندن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی بدتمیزی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی، اوول گراؤنڈ کے دورے کے دوران وہ میزبان پچ کیوریٹر لی فورٹس سے الجھ پڑے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے قبل بھارتی کوچنگ اسٹاف نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔ ابتدا میں گفت و شنید خوشگوار انداز میں جاری رہی، مگر جلد ہی گمبھیر کا لہجہ تلخ ہو گیا اور وہ بار بار کیوریٹر کی طرف انگلی اٹھا کر دھمکانے لگے۔ گمبھیر نے برہمی سے کہا "آپ ہمیں مت بتائیں کہ کیا کرنا ہے" جبکہ رپورٹس کے مطابق وہ آخری میچ سے دو روز قبل گراؤنڈ کی سہولیات سے ناخوش تھے۔ صورتحال کو...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2025ء) چئیرمین جنوبی پنجاب پاکستان بزنس فورم و چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت نے کہا ہے ملک کے تمام بڑے صنعتی و تجارتی شعبوں سے مشاورت کے بعد بزنس فورم متفقہ طور پر اس بات کا مطالبہ کرتا ہے کہ آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کے اجلاس میں شرحِ سود میں ایک ہی مرحلے میں 500 بیسس پوائنٹس کی واضح کمی کی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہایت ضروری ہے تاکہ موجودہ مالیاتی پالیسی کو معقول بنایا جا سکے اور اسے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کے وژن اور وزیر اعظم کی معاشی ترقی و برآمدی حکمت...
    جمشید دستی کی جانب سے اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ وکیل نے  موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر نااہل قرار دیا، الیکشن کمیشن نے این اے 175 سے جمشید دستی نااہل قرار دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175 میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کر دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر تین رکنی بنچ نے این اے 175 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل فار پاکستان کو...
    بھارتی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا تازہ ترین مبینہ انسداد دہشتگردی آپریشن، جسے ’آپریشن مہادیو‘ کا نام دیا گیا، کئی شکوک و شبہات اور سوالات کی زد میں آ گیا ہے۔ ماہرین اور مبصرین کے مطابق یہ فالس فلیگ کارروائی دراصل وزیراعظم نریندر مودی کی سیاسی تقاریر سے قبل ایک سوچا سمجھا اسٹیج تیار کرنے کی کوشش ہے۔ ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی چھپانے کے لیے، مودی سرکار نے ’آپریشن مہادیو‘ کا ڈرامہ رچایا، جو بدستور تنقید کی زد میں ہے۔ خاص طور پر اس لیے کہ یہ کارروائی مودی کی لوک سبھا میں تقریر سے صرف ایک دن قبل انجام دی گئی۔ یہ بھی پڑھیے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کے بعد بھارت کا نیا فیک انکاؤنٹر منصوبہ ’آپریشن...
    کراچی: ماہرین نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تو پوائنٹس گرین شرٹس کو مل جائیں گے۔ ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ پر بھارت میں شورشرابا جاری ہے، بھارت نے اپنی حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت اور پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد ایشیائی شوپیس ایونٹ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا۔  ایونٹ یواے ای میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، اس میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کا کم سے کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 3 مرتبہ سامنا ہوسکتا ہے۔ بھارت میں کچھ...
    ویٹ لینڈ شہر’’ سے‘‘بے ترتیب لان‘‘تک:شہروں میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی کہانیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : حیاتی تنوع انسانی فلاح و بہبود سے گہرا تعلق رکھتی ہے اور انسانی بقا اور ترقی کی ایک اہم بنیاد ہے۔ چین حیاتیاتی تنوع سے متعلق کنونشن پر دستخط اور توثیق کرنے والے اولین فریقوں میں سے ایک ہے ، اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی کوششوں میں نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین کے زمینی حیاتیاتی نظام کی 90 فیصد اقسام اور قومی کلیدی تحفظ کے تحت جنگلی حیات کی 74 فیصد آبادی کو مؤثر طریقے سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ ان میں، شہری علاقوں میں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر این اے 175میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کردیا،عدالت نے الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔ مزید :
    کراچی:ماہرین نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تو پوائنٹس گرین شرٹس کو مل جائیں گے۔ ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ پر بھارت میں شورشرابا جاری ہے، بھارت نے اپنی حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت اور پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد ایشیائی شوپیس ایونٹ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا۔ ایونٹ یواے ای میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، اس میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کا کم سے کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 3 مرتبہ سامنا ہوسکتا ہے۔ بھارت میں کچھ حلقے بدستور...
    اداکارہ ریا چکرورتی کو سشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں کے خلاف کیس میں عدالت نے نوٹس جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کی ایک میجسٹریٹ عدالت نے اداکارہ ریا چکرورتی کو سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق کیس میں جاری سی بی آئی کی کلوزر رپورٹ کے حوالے سے نوٹس جاری کردیا ہے۔ سی بی آئی نے مارچ 2025 میں یہ رپورٹ جمع کروائی تھی، جس میں کیس بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ میجسٹریٹ آر ڈی چاوان نے سماعت کے دوران ہدایت دی کہ "اصل مدعی / متاثرہ شخص کو نوٹس جاری کیا جائے" اور کاروائی کو ملتوی کرتے ہوئے نوٹس کی ترسیل تک مزید سماعت مؤخر کر دی۔ ریا چکرورتی کو 12 اگست تک...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان پر موثر اور جامع عمل درآمد کیلیے صوبائی حکومتوں سے بامعنی مشاورت کی جائے۔ کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی، ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفاریشن پلان کی بنیادی اساس عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولت دینا ہے۔ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کے حوالے سے تمام صوبائی حکومتیں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان کو مزید مستعد بنانے کی...
    لاہور: پی آئی اے نے برطانیہ کے تین ایئر پورٹس پر پروازوں کے آغاز سے قبل انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن، مانچیسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات شروع کر دیے گئے۔ پی آئی اے نے مسافروں کے کھانوں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔ پی آئی اے کے مطابق لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7500 مسافروں کے لیے کھانے کا انتظام کرنا ہوگا، کیٹرنگ سروسز کمپنیوں کو مانچیسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایئرپورٹ پر 2200 مسافروں کھانا فراہم کرنا ہوگا۔ لندن ایئرپورٹ کے لیے ٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست، برمنگھم ایئرپورٹ کے...
    بھارت کے حالیہ فوجی آپریشن سندور کی ناکامی اور اس کے نقصانات پر بھارتی لوک سبھا میں مودی حکومت کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ حزبِ اختلاف کے ارکان نے کارروائی کے دوران بھارتی فضائیہ کو پہنچنے والے نقصانات اور اس کی تفصیلات پر شدید سوالات اٹھا دیے۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما اور رکنِ پارلیمان اکھلیش یادیو نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بس اتنا جاننا چاہتے ہیں کہ جن طیاروں کی پوجا لیموں اور مرچ لگا کر کی گئی تھی، وہ آخر کہاں گئے؟ آپریشن سندور میں ہمارے بہترین طیارے کتنے اڑے اور کتنے واپس لوٹے؟ مزید پڑھیں: اگر ایک بھی رافیل نہیں گرا تو مودی 35 طیارے قوم کو دکھائیں، کانگریس کا بھارت سرکار کو چیلنج لوک سبھا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے زیر التوا تجارتی معاہدہ طے نہ پایا تو بھارتی درآمدات پر 25 فیصد تک ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اب وہ 25 فیصد ادا کریں گے۔ مزید پڑھیں:یورپی یونین 30 فیصد امریکی ٹیرف سے بچ گیا، امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے سی این این کے مطابق صدر نے بھارت پر غیرمنصفانہ تجارتی رویے، زیادہ درآمدی محصولات اور سخت درآمدی شرائط کا الزام بھی عائد کیا۔ امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر کے مطابق معاہدے کے لیے مزید بات چیت درکار ہے، جبکہ بھارت نے امریکی دعوے کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے...
    اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اس جعلی مقابلے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی اور کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کا جواز پیش کرنے کیلئے ان پر عسکریت پسندوں سے روابط کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنماء محمد فاروق رحمانی نے سرینگر کے بالائی علاقے میں تین کشمیری نوجوانوں کی ایک جعلی مقابلے میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خانہ بدوش گجر بکروال برادری کے خلاف جاری وحشیانہ فوجی مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اس جعلی مقابلے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی...
    فورسز اہلکاروں نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کر دیا اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کٹھوعہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ ذرائٰع کے مطابق بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے راجباغ کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ فورسز اہلکاروں نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کر دیا اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے۔ دریں اثناء بھارتی فورسز نے ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ آخری...
    ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد، مقبوضہ کشمیر میں 13گھروں کو مشکوک افراد کی زیر ملکیت ہونے کے شبہ میں بغیر کسی قانونی کارروائی کے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل کانفرنس کے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے کسی بھی پرتشدد واقعے کے رونما ہونے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو اجتماعی سزا دینے پر مودی حکومت، بھارتی میڈیا اور تحقیقاتی اداروں پر کڑی تنقید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق روح اللہ نے لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آج کسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ بعد لیکن پہلے ہمیشہ کشمیریوں سے لڑی جاتی ہے؟ انہوں نے کشمیر میں مکانات کو...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک امریکہ ٹریڈ ڈائیلاگ پر حتمی بات چیت کیلئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج امریکہ پہنچیں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ مضبوط تجارتی‘ معاشی تعلقات پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہیں۔ دونوں ممالک میں آئی ٹی‘ معدنیات میں شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
    طرابلس: مشرقی لیبیا کے شہر طبرق کے قریب تارکین وطن کی کشتی سمندر میں الٹنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 50 سے زائد لاپتہ ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ رواں ہفتے کے اختتام پر پیش آیا جس کی تصدیق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی مہاجرت (IOM) نے گزشتہ رات کی۔ آئی او ایم کے مطابق اب تک 10 افراد کو زندہ بچایا جا چکا ہے، جب کہ باقی مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ طبرق مصر کی سرحد کے قریب ایک ساحلی شہر ہے اور لیبیا کے ان علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کی بڑی تعداد روانہ ہوتی ہے۔...
    کراچی: جامعہ کراچی کی طلبہ پوائنٹ پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب جامعہ کراچی کی پوائنٹ گاڑی پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کی، جس سے گاڑی کی فرنٹ ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع تھانہ مبینہ ٹاؤن کو نمازِ عشاء کے بعد دی گئی، جس پر پولیس فوری طور پر متحرک ہو گئی۔ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب پوائنٹ کے ڈرائیور اور ایک کار سوار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد کار سوار نے مبینہ طور پر فائرنگ کی۔ گولی لگنے سے پوائنٹ کا...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کر دیا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ طے نہیں پایا تو بھارت کو امریکی منڈی میں 25 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا ہوگا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت ایک دوست ملک ضرور ہے، لیکن اس نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ درآمدی محصولات عائد کیے ہیں جو ناقابلِ قبول ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تاحال کوئی جامع تجارتی معاہدہ نہیں ہوا، اور اگر پیش رفت نہ ہوئی تو امریکی انتظامیہ بھارتی مصنوعات پر بھاری محصولات عائد کرنے میں دیر نہیں کرے گی۔ یاد رہے کہ اپریل میں بھی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2025ء) حکومتی وزیر کا ملک میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کا دعوٰی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے پاکستانیوں کی آمدن میں 10 فیصد اضافہ ہو جانے کا دعوٰی بھی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ میں منگل کو اہم اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے پاکستان میں مختلف ممالک کے سفیروں، ہائی کمشنرز اور سینئر سفارتکاروں سے خطاب کیا۔ ان ممالک میں امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین، اٹلی، جرمنی، کینیڈا، آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، جاپان، نیدرلینڈز اور سعودی عرب شامل ہیں۔اعلیٰ سطحی سٹریٹجک بریفنگ میں پاکستان کی حالیہ معاشی کامیابیوں، ٹیکس اصلاحات کے...
    پاکستان شوبز کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے ساتھی اداکارہ مرحومہ عائشہ خان کی زندگی سے متعلق حقیقت کا انکشاف کردیا۔  ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ ’اب عائشہ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے میں یہ کہوں گا کہ اداکاروں کے انتقال کے وقت انٹرنیٹ پر بہت سی منفی باتیں گردش کر رہی تھیں، میں اس وقت جان بوجھ کر خاموش رہا، ہم نے 7th اسکائی پروجیکٹ میں ماں اور بیٹے کا کردار ادا کیا، نازلی نصر بھی اس میں ایک کردار ادا کر رہی تھیں، جسے وہ اپنی بیٹی کہتی تھیں‘۔ اداکار نے بتایا کہ عائشہ خان مائیک پھینک دیتی تھیں جس سے ان کے ساتھی اداکاروں کو مشکل ہوتی تھی۔ میں...
    بھارتی اداکار سنجے دت نے خاتون مداح کی جانب بطور تحفہ ملنے والی جائیداد کے بارے میں انکشاف کردیا۔  سنجے دت نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ 2018 میں جب ایک خاتون نے اپنی جائیداد ان کے نام کردی تو یہ ان کیلئے بھی بےحد حیران کن لمحہ تھا کہ ان کی ایک مداح ان سے اس قدر محبت کرتی تھی کہ مرنے سے قبل جائیداد ان کے نام کرگئی۔ سنجے دت کے مطابق 62 سالہ نیشا پٹیل نے بینک کو ہدایت کی تھی کے ان کے مرنے کے بعد جائیداد اور رقم سنجے دت کو منتقل کر دی جائے اور بینک نے ایسا ہی کیا تاہم انہوں نے یہ رقم ان کے ورثا کو واپس کردی کیونکہ...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی 2025ء) راہول گاندھی نے نریندر مودی کے پاکستان کیخلاف جھوٹے بیانیے کی دھجیاں اڑا دیں، مودی کو کہا آپ نے 35 منٹ میں ہی پاکستان کے سامنے سرینڈر کر دیا، بتا دیا کہ آپ کے پاس لڑنے کی طاقت نہیں ہے، سرکار نے پائلٹس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے، آپ میں 50 فیصد بھی دم ہے تو کہیں کہ ٹرمپ نے انڈیا پاکستان میں سیز فائر نہیں کرایا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی پارلیمنٹ میں بھی مودی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو ٹرمپ کو جھوٹا کہہ کر دکھائے، مودی...
    امریکا کی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں تقریباً 80 دودھ دینے والی گائیں نئے تعمیر شدہ ’ڈیری کیٹل ٹیچنگ اینڈ ریسرچ سینٹر‘ منتقل کر دی گئیں، جو کہ 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے بایو ریسرچ شعبے کے سربراہ جارج اسمتھ کے مطابق پیر کے روز مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں تقریباً 80 دودھ دینے والی گائیں نئی تعمیر شدہ ’ڈیری کیٹل ٹیچنگ اینڈ ریسرچ سینٹر‘ منتقل کی گئیں جبکہ منگل کے روز بھی 180 گائیں اس سینٹر میں منتقل کی گئی، اس مرحلہ وار منتقلی کو ’اکیسویں صدی کی مویشی منتقلی‘ قرار دیا۔ گائیں یونیورسٹی کے پرانے اور نئے فارم کے درمیان بنائی گئی باڑ کے ذریعے، تالیاں بجا کر اور سیٹیاں...