ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 36 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ممبر پنجاب آمنہ احمد کی سربراہی میں ہوئی۔
سی پی پی اے کے مطابق، ستمبر میں بجلی کی قیمت میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ اکتوبر میں صارفین کو 8 پیسے فی یونٹ کمی پہلے ہی دی جاچکی ہے، جب کہ ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کی صورت میں ملک بھر کے صارفین کو ساڑھے 4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
سی پی پی اے حکام نے وضاحت کی کہ بجلی کی زیادہ قیمتوں کے باعث صنعتی شعبے میں کھپت کم رہی، اسی وجہ سے حکومت صنعتوں کو خصوصی پیکیج دے رہی ہے تاکہ کھپت میں اضافہ کیا جا سکے۔ مزید بتایا گیا کہ سولرائزیشن کے باعث دن کے وقت بجلی کی کھپت 15 ہزار میگاواٹ رہی، جب کہ رات کے اوقات میں کھپت 21 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی۔
ستمبر میں پن بجلی کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ کے تخمینے کے مقابلے میں صرف 4 ہزار میگاواٹ رہی، جس کے باعث فرنس آئل پاور پلانٹس کو زیادہ استعمال کرنا پڑا۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں فرنس آئل پلانٹس 6 فیصد زیادہ چلے ، تاہم انہیں صرف پیک آورز کے دوران استعمال کیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ کے-الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے بجلی فروخت کرنے پر اگست میں 8 ارب روپے سے زائد اضافی لاگت آئی۔ صارفین کی جانب سے تھرکول بلاک ٹو سے کوئلہ فراہمی اور ریلوے لائن منصوب کے حوالے سے سوالات بھی اٹھائے گئے۔سی پی پی اے حکام نے وضاحت کی کہ ریلوے لائن کی تکمیل کے بعد کوئلہ صرف لکی سیمنٹ کو نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے دستیاب ہو گا، جس سے سیمنٹ، مائنز اور دیگر صنعتی شعبوں کو فائدہ پہنچے گا۔
نیپرا کے مطابق، فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی گئی ہے اور اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔فیصلے کی منظوری کی صورت میں کے-الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کو یہ ریلیف ملے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہزار میگاواٹ پیسے فی یونٹ سی پی پی اے بجلی کی
پڑھیں:
بجلی کی قیمت میں 15 روپے فی یونٹ کمی
ویب ڈیسک: حکومتِ پاکستان نے صنعتی شعبے کیلئے ایک بڑا اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 15 روپے فی یونٹ کی نمایاں کمی کر دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد صنعتوں کیلئے بجلی کا نیا نرخ 38 روپے فی یونٹ سے کم ہو کر 23 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف کاروباری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے اور روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔
ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا واضح ہدف پاکستان میں معاشی ترقی، سرمایہ کاری میں اضافہ، اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے تاکہ عام آدمی کو براہ راست فائدہ پہنچایا جا سکے۔
حکومت نے معیشت کے استحکام کیلئے سود کی شرح میں واضح کمی کی ہے جبکہ کاروباری طبقے کیلئے سرمائے تک رسائی بھی آسان بنا دی گئی ہے۔ ان کے مطابق ٹیکس کے ڈھانچے میں بنیادی اصلاحات جاری ہیں اور تنخواہ دار طبقے کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ سیکٹر کیلئے بھی ریلیف پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ مجموعی معیشت میں بہتری آئے۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی
مشیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ حکومت غیر دستاویزی معیشت کو رسمی دائرے میں لانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، جس سے ٹیکس کی وصولی، تعمیل اور نفاذ کے نظام میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ریگولیٹری فریم ورک میں بھی نرمی لا رہی ہے تاکہ کاروباری طبقے کو غیر ضروری رکاوٹوں اور پیچیدہ منظوری کے مراحل سے نجات دلائی جا سکے۔
خرم شہزاد کے مطابق موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ صنعتی پیداوار میں اضافہ ہو، برآمدات بہتر ہوں اور پاکستان کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور ملکی معیشت اب بتدریج بہتری کی سمت گامزن ہے۔
بالی ووڈاداکار کا موت سے پہلے کیا گیا ٹوئٹ وائرل