City 42:
2025-10-29@10:52:53 GMT

سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کتنے میں خریدی جارہی ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

(ویب ڈیسک)سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی 22 روپے فی یونٹ سےحساب سے خریدی جارہی ہے۔

 ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی خریداری کی قیمت میں کمی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

 ذرائع کے مطابق اس وقت سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی22 روپے فی یونٹ کے حساب سے لی جاتی ہے۔

 پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ سولرصارفین کے بجلی نرخوں پر اجلاس ہوا تھا، کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ جون2025 ءمیں ای سی سی نے سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے بجلی نرخ 10 روپے فی یونٹ مقررکیے تھے۔

 لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر

 پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے یہ فیصلہ روک دیا تھا۔
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے مطابق

پڑھیں:

نیپرا ریویو سے کے الیکٹرک کی مراعات محدود، پاور ڈویژن نے فیصلہ عوام کے حق میں قرار دیدیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک کے ٹیرف سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات کو گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ نیپرا کا حالیہ ریویو فیصلہ دراصل عوام، خصوصاً کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے، نہ کہ ان کے خلاف۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بعض حلقے اس فیصلے کو غلط رنگ دے کر عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ کہا کہ کے الیکٹرک ایک نجی ادارہ ہے، اور اس کی کارکردگی کو سرکاری اداروں جیسے آئیسکو، فیسکو، اور گیپکو سے بہتر ہونا چاہیے، مگر یہ سرکاری ادارے ریکوری، لائن لاسز اور سروسز میں کہیں آگے ہیں۔ نیپرا کا ریویو بنیادی طور پر کے الیکٹرک کے انتظامی اور مالیاتی معاملات سے متعلق ہے۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ کے الیکٹرک اس وقت نیشنل گرڈ سے تقریباً 2000 میگاواٹ بجلی حاصل کر رہی ہے، جو اس کے اپنے پلانٹس سے پیدا ہونے والی بجلی کے مقابلے میں سستی ہے اور مستقبل میں اس میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن نے وضاحت کی کہ کراچی کے صارفین پر بھی ملکی سطح کے برابر فی یونٹ نرخ لاگو ہیں۔ اگر کے الیکٹرک اپنے اخراجات کم کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ کمی عوامی فائدے میں جائے گی، نہ کہ اضافی بوجھ کی صورت میں۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کو سبسڈی بدستور ملے گی، تاہم یہ سبسڈی اب کمپنی کے منافع میں شامل نہیں کی جائے گی تاکہ ٹیکس دہندگان کا پیسہ ادارے کی نااہلی کا بوجھ نہ اٹھائے۔

پاور ڈویژن کے مطابق پہلے کے الیکٹرک اپنے غیر وصول شدہ واجبات کو صارفین کے بلوں میں شامل کر دیتی تھی، جس سے عام عوام پر بوجھ بڑھتا تھا۔ اب نیپرا نے سخت ضابطہ متعارف کرایا ہے جس کے تحت صرف وہی واجبات شامل کیے جا سکیں گے جو ادارہ ثابت کرے کہ تمام کوششوں کے باوجود وصول نہیں ہوسکے۔ اس طرح صارفین کو من مانی قیمتوں سے تحفظ حاصل ہوگا۔

مزید بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کو پہلے اپنے سرمایے پر 24 سے 30 فیصد تک منافع ملتا تھا جو ڈالر سے منسلک تھا، مگر اب یہ سہولت ختم کردی گئی ہے کیونکہ کمپنی کے تمام اثاثے پاکستانی روپے میں ہیں۔ مستقبل میں اگر پاور پلانٹس کے معاہدوں کی تجدید ہوئی تو کے الیکٹرک کے منافع کی شرح مزید کم کی جاسکتی ہے۔

ترجمان نے انکشاف کیا کہ کے الیکٹرک کے آزاد کنسلٹنٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی 6.5 فیصد نقصانات کو صارفین کے بلوں میں شامل کرتی رہی ہے اور انتظامیہ نے نقصانات کم کرنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے۔ ان شواہد کے بعد نیپرا نے نقصانات کی شرح کم کرنے کا فیصلہ کیا، جو عوام کے حق میں ایک مثبت قدم ہے۔

ترجمان کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے غیر فعال پاور پلانٹس کو ختم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ ان پلانٹس کے چارجز عوامی بلوں کا حصہ نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ٹیکس دہندگان پر بوجھ میں کمی، نقصانات میں کمی کی حوصلہ افزائی اور نظام میں شفافیت پیدا ہوگی۔

پاور ڈویژن کا مؤقف ہے کہ یہ ریویو ملکی ریگولیٹری نظام کی مضبوطی کا سنگ میل ہے، کیونکہ اب کوئی بھی ادارہ عوام سے غیر ثابت شدہ منافع یا اخراجات وصول نہیں کرسکے گا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ نیشنل گرڈ میں وافر بجلی موجود ہے، اس لیے بند پلانٹس ختم ہونے کے باوجود کراچی میں لوڈشیڈنگ کا خطرہ نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کم قیمت میں خریدنے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا
  • سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی خریداری کی موجودہ قیمت سامنے آگئی
  • کے الیکٹرک سے متعلق نیپرا کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے‘پاور ڈویژن
  • کے الیکٹرک سے متعلق نیپرا کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے، پاور ڈویژن
  • کے الیکٹرک سے متعلق نیپرا کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے: پاور ڈویژن
  • نیپرا کا فیصلہ کراچی صارفین کیخلاف نہیں حق میں ہے: پاور ڈویژن
  • نیپرا کا فیصلہ کراچی والوں کے حق میں ہے، سبسڈی کو کے الیکٹرک کا منافع بنانے سے روک دیا، پاور ڈویژن
  • نیپرا ریویو سے کے الیکٹرک کی مراعات محدود، پاور ڈویژن نے فیصلہ عوام کے حق میں قرار دیدیا
  • کےالیکٹرک کے ٹیرف سے متعلق فیصلہ؛ گمراہ کن پروپیگنڈے سےمتعلق پاور ڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا