Jasarat News:
2025-10-29@00:32:08 GMT

گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی : گیس مہنگی ہونے کا امکان، سردیوں کی آمد پر عوام کو مہنگائی کا نیا تحفہ دینے کی تیاریاں، گیس صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہونے کا امکان۔

سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔

 سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔

 گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔ دوسری جانب سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کردی۔

 منیجنگ ڈائریکٹ ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ایل این جی کنکشنز کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے باعث اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہوگئی ہے۔

 ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کردیا گیا، ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس تشکیل دے دیے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جا سکے، اس مقصد کے لیے کمپنی نے ایک ہیلپ لائن نمبر 0800 بھی مختص کردیا۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گیس کی قیمتوں میں کے لیے گیس کی کی درخواست کا امکان

پڑھیں:

سونا مزید سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:عالمی مالیاتی منڈیوں میں ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس نے بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں اور مقامی مارکیٹوں دونوں کو حیران کر دیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا اچانک 140 ڈالر کی بڑی کمی سے 3 ہزار 940 ڈالر پر جا پہنچا، جو حالیہ مہینوں کی سب سے نمایاں گراوٹ تصور کی جا رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی ڈالر کی مضبوطی، اسٹاک مارکیٹس میں استحکام اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی جیسے عوامل نے سونے کی قیمتوں پر دباؤ ڈالا ہے۔

پاکستانی مارکیٹ میں بھی اس گراوٹ کے اثرات فوری طور پر دیکھے گئے، جہاں سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مقامی سطح پر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 14 ہزار روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 16 ہزار 362 روپے پر آگیا اور اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 12 ہزار 3 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 963 روپے کی سطح تک گر گیا۔

کاروباری ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں یہ تیزی سے آنے والی گراوٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ سرمایہ کار فی الحال خطرے سے گریز کر رہے ہیں اور اپنی سرمایہ کاری اسٹاک اور کرنسی مارکیٹس کی طرف منتقل کر رہے ہیں۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق اگر یہی رجحان آئندہ دنوں تک برقرار رہا تو مقامی منڈی میں سونے کے نرخ مزید نیچے جا سکتے ہیں، تاہم کچھ تجزیہ کار محتاط رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں کہ عالمی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث مستقبل میں قیمتوں کا درست اندازہ لگانا آسان نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ ‘ بلوچستان کے لیے گیس قیمتوں میں اضافے کا امکان,125.41روپے اضافے کی درخواست
  • سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • پاکستان میں آئندہ حج سستا ہونے کا امکان، سعودی کمپنی نے اخراجات میں کمی کر دی
  • سونا مزید سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی
  • گیس کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
  • سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
  • سندھ اور بلوچستان کیلیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
  • ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان
  • کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، نیپرا 6 نومبر کو سماعت کرے گا