ایکس اکاؤنٹ کو اپ ڈیٹ نہ کرنے پر اس کے لاک آؤٹ ہونیکا خطرہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سماجی رابطے کا پلیٹ فارم ایکس، جسے پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، اب اپنے پرانے ڈومین twitter.com کو مکمل طور پر ختم کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے جلد اپنی سکیورٹی سیٹنگز اپ ڈیٹ نہ کیں تو ان کے اکاؤنٹس عارضی طور پر لاک ہوسکتے ہیں۔
ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر خریدنے کے بعد اس میں بڑی تبدیلیاں کیں اور اسے ایکس (X) کے نام سے متعارف کرایا۔ اب کمپنی پرانے ڈومین کو ریٹائر کر کے تمام خدمات کو نئے x.
ایکس کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق جن صارفین نے اپنی ہارڈ ویئر سکیورٹی کیز یا پاس کیز کو twitter.com سے منسلک کیا ہوا ہے، انہیں 10 نومبر تک اپنی تفصیلات نئے ڈومین x.com پر اپ ڈیٹ کرنا ہوں گی۔ مقررہ مدت کے بعد اپ ڈیٹ نہ کرنے والے اکاؤنٹس کو وقتی طور پر لاک کر دیا جائے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کسی سکیورٹی خطرے یا ہیکنگ واقعے کے باعث نہیں بلکہ پلیٹ فارم کے مکمل ڈومین منتقلی کے عمل کا حصہ ہے، تاکہ ٹوئٹر کے پرانے نام اور نظام کی باقی ماندہ نشانیوں کو بھی ختم کیا جا سکے۔
یہ تبدیلی صرف ان صارفین پر اثر انداز ہوگی جو یوبی کیز یا پاس کیز کے ذریعے لاگ ان کرتے ہیں، جبکہ عام صارفین جو دیگر ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن (2FA) طریقے استعمال کرتے ہیں، ان پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
اگر آپ فزیکل سکیورٹی کیز استعمال کرتے ہیں، تو اپنی تفصیلات اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایکس ایپ یا ویب سائٹ پر جائیں، پھر Settings and Privacy → Security → Account Access → Two-Factor Authentication کے راستے سے جا کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی سکیورٹی کیز اب x.com سے منسلک ہوں، نہ کہ twitter.com سے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اپ ڈیٹ
پڑھیں:
ایکس اے آئی نے وکی پیڈیا کے مقابلے میں گروکی پیڈیا لانچ کردیا
ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے ایک نیا پلیٹ فارم ’گروکی پیڈیا‘ متعارف کرایا ہے جو کہ وکی پیڈیا کا مصنوعی ذہانت پر مبنی متبادل قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جن بوتل سے باہر: غزہ پر آواز اٹھانے کی سزا ملی، ایلون مسک مجھے سنسر کر رہے ہیں، چیٹ بوٹ گروک بول پڑا
گروکی پیڈیا میں تقریباً 9 لاکھ مضامین شامل ہیں اور اس کا مقصد زیادہ متوازن، درست اور سیاسی جانبداری سے پاک مواد فراہم کرنا ہے۔
ایلون مسک، جو کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی بھی ہیں، وکی پیڈیا پر بارہا ’ادارتی جانبداری‘ کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ ان کے مطابق گروکی پیڈیا ایک زیادہ مستقل، غیر جانب دار اور قابلِ اعتماد معلوماتی ذریعہ ثابت ہوگا۔
مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ گروکی پیڈیا کا ورژن 0.1 اب لائیو ہے لیکن میری رائے میں 0.1 بھی وکی پیڈیا سے بہتر ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ گروکی پیڈیا کا مقصد تمام انسانی علم کا ایک اوپن سورس اور جامع ذخیرہ تیار کرنا ہے۔
مزید پڑھیے: ٹرمپ کا کچا چٹھا کھولنے پر مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ ’گروک‘ کا اکاؤنٹ معطل
ابتدائی دن میں سائٹ زیادہ ٹریفک کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے کریش ہوئی مگر جلد ہی دوبارہ فعال کر دی گئی۔
گروکی پیڈیا کی لانچنگ دراصل ستمبر میں متوقع تھی تاہم مسک نے اسے ’پروپیگنڈا‘ پر مبنی مواد ہٹانے کے لیے مؤخر کر دیا۔
مزید پڑھیں: میں نے کبھی خود کو ’میکا ہٹلر‘ نہیں کہا، گروک کی وضاحت
اس موقعے پر مسک نے کہا تھا کہ ہم ایکس میں گروکی پیڈیا بنا رہے ہیں اور یہ وکی پیڈیا سے زیادہ بہتر ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دراصل یہ ایکس اے آئی کے اس ہدف کی طرف ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد کائنات کو سمجھنا ہے۔
ابتدائی صارفین کے مطابق گروکی پیڈیا کی سادہ اور کم سے کم ڈیزائن والی ہوم پیج پر Grokipedia v0.1 لکھا ہوا ہے اور ایک سادہ سرچ بار موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیے: انڈیا میں وکی پیڈیا پر بندش کا امکان، جھگڑا کیا ہے؟
واضح رہے کہ وکی پیڈیا سنہ 2001 میں قائم ہواتھا اور یہ رضاکاروں کے ذریعے چلایا جاتا ہے اور عطیات سے مالی معاونت حاصل کرتا ہے۔ یہ ایک غیر جانبدار نقطۂ نظر کی پالیسی پر عمل کرتا ہے جس کے تحت صارفین آزادانہ طور پر مواد شامل اور ترمیم کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکس اے آئی ایلون مسک اے آئی گروکی پیڈیا مصنوعی ذہانت وکی پیڈیا