ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
اویس کیانی: کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے کیونکہ نیپرا نے ماہانہ ایندھن ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی سفارش کی ہے۔
سی پی پی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ صنعتوں کو پیکیجز دینے کا مقصد بجلی کی کھپت میں اضافہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق سولرائزیشن کے باعث ستمبر میں دن کے وقت بجلی کی کھپت 15 ہزار میگاواٹ جبکہ رات کے وقت 21 ہزار میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔ سولر توانائی کے استعمال کے باعث دن میں کھپت 6 ہزار میگاواٹ کم رہی۔
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کے مطابق ستمبر میں پن بجلی کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ کے تخمینے کے مقابلے میں صرف 4 ہزار میگاواٹ رہی، جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اس ماہ فرنس آئل والے پلانٹس کی پیداوار 6 فیصد زیادہ رہی۔ سی پی پی اے نے وضاحت کی کہ یہ پلانٹس صرف پیک آورز کے دوران چلائے گئے۔
نیپرا نے سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔ سی پی پی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جس سے کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کچھ سستی ہونے کا امکان ہے۔
ماضی کی معروف اداکارہ سیمی زیدی کس حال میں اور کہاں؟
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہزار میگاواٹ سی پی پی اے
پڑھیں:
پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ستمبر کی پنشن تاحال ادا نہ ہوسکی
کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 16 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو ستمبر مہینے کی پنشن تاحال ادا نہیں کی جاسکی۔
پنشن کی عدم ادائیگی سے ریٹائرڈ ملازمین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین ایسوسی ایشن کے صدر سید طاہر حسین کے مطابق بارہا کمپنی سیکریٹری اور چیف فنانس افسر سے رابطہ کیا گیا لیکن جواب نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ پنشن ادا نہ ہونے سے ریٹائرڈ ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں اور کئی افراد کے گھریلو اخراجات متاثر ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ذمہ داری پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے ذمے ہے تاہم کمپنی کے سی ای او اسد رسول نے پنشن کی ادائیگی میں تاخیر پر جواب دینے سے گریز کیا ہے۔
ریٹائرڈ ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ سینکڑوں خاندان مزید مشکلات سے بچ سکیں۔