راولپنڈی: تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں اہم پیشرفت؛ علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ عدالتی حکم پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔
عدالتی ذرائع نے کہا کہ چئیرمین نادرا کی طرف سے مفصل رپورٹ کل 30 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوگی۔
شناختی کارڈ اور پاسپورٹ عدالت نے بلاک کرنے کا حکم دیا تھا، گورنر اسٹیٹ بینک کی طرف سے بینک اکاوٴنٹس منجمند کرنے کی رپورٹ بھی کل پیش ہوگی۔
کل 30 اکتوبر گواہان کے بیان ریکارڈ ہونگے5 گواہان کی طلبی کی گئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کرینگے۔
علیمہ خان کو بھی کل گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم ہے،ان کے چھ مرتبہ وارنٹ جاری ہوئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی میں دفعہ 144 میں توسیع کر دی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-01-11
راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی میں عوامی اجتماعات اور ریلیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 میں توسیع کر دی گئی ہے، پابندی 17 دسمبر تک برقرار رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144 کے تحت ضلع میں 4 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلسے، جلوس، ریلیاں، مظاہرے، دھرنے اور دیگر جمع ہونے کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں ہتھیار، سپائکس، پتھر، گولی دار ہتھیار، پٹرول بم اور دیگر ایسے آلات جو تشدد کیلئے استعمال ہو سکتے ہیں، رکھنے پر بھی پابندی ہوگی۔ اس پابندی کے دوران پِلیئن رائیڈنگ، لاؤڈ سپیکر کے استعمال، نفرت انگیز تقریر اور پولیس کی ہدایات کی خلاف ورزی بھی ممنوع ہوگی، یہ حکم 11 دسمبر سے مؤثر ہے اور 17 دسمبر تک برقرار رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق پابندی کے خاتمے کے بعد بھی اس دوران کیے گئے تمام اقدامات، تحقیقات اور عدالتی کارروائی جاری رکھی جائے گی، اس حکم کو عوام میں آگاہی کیلئے سرکاری گزٹ، مقامی اخبارات، تھانوں، عدالتوں اور دیگر عوامی مقامات پر جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ضلع انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق حساس تنصیبات، اہم سڑکیں اور دیگر اہم جگہوں پر ممکنہ خطرات لاحق ہیں اور بعض عناصر قانون و انتظامیہ کے خلاف کارروائیاں کر سکتے ہیں۔