عدالت کا سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف جاری شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے یہ فیصلہ علی امین گنڈاپور کے ایک بار پھر سماعت کے موقع پر پیش نہ ہونے پر سنایا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علی امین گنڈاپور خود پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کے وکیل راجا ظہورالحسن عدالت میں آئے۔ اس صورتحال پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے واضح کیا کہ ملزم کی بار بار غیر حاضری عدالتی عمل میں رکاوٹ کے مترادف ہے، لہٰذا اب گرفتاری کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔ اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو ہدایت دی کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے 11 نومبر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے، تاکہ کیس کی مزید کارروائی آگے بڑھ سکے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں شراب اور اسلحہ کی برآمدگی کا مقدمہ درج ہے، جو گزشتہ کئی ماہ سے زیرِ سماعت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کے
پڑھیں:
فیض حمید کا کورٹ مارشل ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، معاون خصوصی خیبر پختونخوا
اپنے بیان میں شفیع جان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ گورننس کے ساتھ ساتھ پارٹی بیانیہ بھی مؤثر انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل ادارے کا اندرونی معاملہ ہے۔ اپنے بیان میں شفیع جان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ گورننس کے ساتھ ساتھ پارٹی بیانیہ بھی مؤثر انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی مذاکرات کی بات تو کررہے ہیں لیکن محمود اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر اعلامیہ جاری نہیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، ہر ادارے میں سزا و جزا کا نظام ضروری ہے۔ شفیع جان نے کہا کہ پی ٹی آئی کےخلاف بنائے گئے مقدمات بے بنیاد اور جعلی ہیں، ہری پور ضمنی الیکشن کے دستخط شدہ فارم 45 حاصل کر لیے گئے ہیں۔