ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار، رضوان کی ترقی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار، رضوان کی ترقی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
دبئی(آئی پی ایس )آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے روہت شرما نے ہم وطن شبمان گل سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔
افغانستان کے ابراہیم زادران بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ شبمان گل دو درجے تنزلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔پاکستان کے محمد رضوان ایک درجہ ترقی سے چوبیسویں نمبر پر آگئے جبکہ فخر زمان کی ستائیسویں پوزیشن برقرار ہے۔
بولرز کی فہرست میں ٹاپ تھری پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔افغانستان کے راشد خان، جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج اور سری لنکا کے مہیش تھیکشانا بدستور پہلی سے تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ ترقی سے چودہویں نمبر پر آگئے جبکہ حارث رف کی تیسویں پوزیشن برقرار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن کے پاس ریفرنس کے بغیر کسی سینیٹر کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں: بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے پاس ریفرنس کے بغیر کسی سینیٹر کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں: بیرسٹر گوہر آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے میں اہم پیشرفت، شوگرملز کی وڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازم قرار گورنر کے پی کا وزیراعلی سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ بدخشاں میں طالبان میں لڑائی، ملا ہیبت کا منحرف کمانڈر کو پکڑ کر قندھار لانے کا حکم غزہ پر اسرائیل کی قیامت خیز بمباری، درجنوں معصوم بچوں سمیت 104 فلسطینی شہید وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پوزیشن برقرار
پڑھیں:
طلاق کے بعد 90 دن تک نکاح برقرار، لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے طلاق کے 3 دن بعد ازدواجی تعلقات قائم کرنے کے کیس میں شوہر کے خلاف درج زیادتی کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے ایک نیا قانونی نکتہ طے کر دیا۔
عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے تحت طلاق 90 دن مکمل ہونے سے قبل قانونی طور پر مؤثر نہیں ہوتی، اس لیے اس مدت کے دوران میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلقات کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا۔
عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا کہ طلاق کے بعد 90 روز کے اندر شوہر کو رجوع یعنی طلاق منسوخ کرنے کا قانونی حق حاصل ہوتا ہے، اور اس مدت کے دوران نکاح برقرار تصور کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
فیصلے کے مطابق فریقین کی شادی 22 اپریل 2024 کو ہوئی۔ بعد ازاں خاتون کو معلوم ہوا کہ شوہر پہلے سے شادی شدہ ہے، جس کے باعث دونوں کے درمیان تنازع پیدا ہو گیا۔
شوہر نے 14 اکتوبر 2024 کو طلاق دی، تاہم خاتون کا مؤقف تھا کہ 17 اکتوبر کو سابق شوہر نے گن پوائنٹ پر زبردستی زیادتی کی۔
خاتون نے رحیم یار خان میں شوہر کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا۔
مزید پڑھیں:
اس کے برعکس درخواست گزار شوہر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے مطابق 90 دن مکمل ہونے سے قبل طلاق مؤثر نہیں ہوتی۔
درخواست گزار کے مطابق اس نے مقررہ مدت کے اندر چیئرمین یونین کونسل کے روبرو رجوع بھی کر لیا تھا، لہٰذا قانونی طور پر خاتون اس کی بیوی تھی۔
عدالت نے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ ان حقائق سے خاتون نے بھی انکار نہیں کیا، اس لیے قانون کی نظر میں فریقین کا نکاح برقرار رہا۔
مزید پڑھیں:
عدالت نے مزید کہا کہ قانون گناہ اور جرم میں فرق کرتا ہے۔ موجودہ کیس میں اگرچہ درخواست گزار کے طرزِ عمل کو غیر اخلاقی قرار دیا جا سکتا ہے، تاہم صرف اسی بنیاد پر زیادتی کی دفعات لاگو نہیں کی جا سکتیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ازدواجی تعلقات جسٹس طارق سلیم شیخ رحیم یار خان لاہور ہائیکورٹ مسلم فیملی لاز آرڈیننس یونین کونسل