ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار، رضوان کی ترقی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے روہت شرما نے ہم وطن شبمان گل سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔
افغانستان کے ابراہیم زادران بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ شبمان گل دو درجے تنزلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔
پاکستان کے محمد رضوان ایک درجہ ترقی سے چوبیسویں نمبر پر آگئے جبکہ فخر زمان کی ستائیسویں پوزیشن برقرار ہے۔
بولرز کی فہرست میں ٹاپ تھری پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
افغانستان کے راشد خان، جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج اور سری لنکا کے مہیش تھیکشانا بدستور پہلی سے تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ ترقی سے چودہویں نمبر پر آگئے جبکہ حارث رؤف کی تیسویں پوزیشن برقرار ہے۔
India great takes the No.
Read more ⬇️https://t.co/4IgBu2txdo — ICC (@ICC) October 29, 2025
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، اے کیو آئی سطح میں اضافہ ہونے کا امکان
مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں، بھارتی پنجاب اور ہریانہ سے آلودہ ہوا کا لاہور اور وسطی پنجاب کی فضا میں مسلسل داخلے کیوجہ سے مجموعی اے کیو آئی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اسموگ نگرانی و پیشگی نظأم کے مطابق لاہور میں آج فضائی معیار غیر صحت بخش زمرے میں رہنے کا امکان ہے۔ اوسط اے کیو آئی سطح 240 سے 275 کے درمیان متوقع ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت کم، ہوائیں ہلکی (4 تا 9 کلومیٹر فی گھنٹہ) اور بارش نہ ہونے کے باعث فضائی آلودگی کے پھیلاؤ کے امکانات نہایت محدود رہیں گے۔ کم ہوا کی رفتار اور کم درجہ حرارت کی وجہ سے آلودہ ذرات زمین کے قریب جمع رہیں گے، جس سے دھند اور حدِ نگاہ میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ رات گئے، صبح سویرے اور شام کے اوقات میں آلودگی کی شدت سب سے زیادہ رہے گی کیونکہ اس دوران درجہ حرارت کم اور ہوا کا بہاؤ کمزور ہوتا ہے۔ شام کے اوقات میں ٹریفک کا دباؤ، تجارتی سرگرمیاں، سڑکوں کی دھول اور مقامی جلاؤ عمل PM2.5 کی مقدار میں اضافے کا سبب بنیں گے۔ PM2.5 اور PM10 ذرات آج کے بنیادی آلودگی کے ذرائع ہوں گے، جو دھند، کم حدِ نگاہ اور شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 16 مکینیکل واشرز، 50 واشر رکشے اینٹی سموگ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ سڑکوں کی واشنگ اور پانی کا چھڑکائو کرنے کیلئے 200 صفائی اہلکار دن کی شفٹ میں اور 200 ورکرز رات کی شفٹ میں تعینات کئے گئے ہیں۔ سینٸر صوباٸی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نائٹ شفٹ میں لاہور کی تمام داخلی خارجی راستوں پر مکینیکل واشنگ اور پانی کا چھڑکائو یقینی جا رہا ہے۔ شہریوں کا اگر باہر جانا ناگزیر ہو تو حفاظتی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ صحت کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔