دمدار ستارہ اٹلس تھری آئی سورج کے قریب پہنچنے والا ہے، انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
ماہرینِ فلکیات نے ایک بین السیاراتی دمدار ستارہ دریافت کیا ہے جسے اٹلس تھری آئی کا نام دیا گیا ہے، جو جلد سورج کے قریب ترین پہنچنے والا ہے۔
یہ ستارہ اب تک دریافت ہونے والا تیسرا دمدار ستارہ ہے جو کسی دوسرے نظامِ شمسی سے آیا ہے اور اسی وجہ سے یہ سائنسدانوں میں غیر معمولی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کہکشاں کے مرکز سے پراسرار روشنی کے اخراج نے ماہرینِ فلکیات کو حیران کردیا
امریکی ریاست مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرِ فلکیات پروفیسر ڈیرل سیلگمین نے اسے انتہائی دلچسپ دریافت قرار دیا۔
بین السیاراتی دمدار ستارہ دراصل ایسا ستارہ ہوتا ہے جو ہمارے نظامِ شمسی سے باہر کسی دوسرے نظام سے آتا ہے اور خلا میں سفر کرتے ہوئے سورج کے قریب سے گزرتا ہے۔
جب دمدار ستارے سورج کے قریب پہنچتے ہیں تو ان کی سطح سے گیسیں اور گردوغبار خارج ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اٹلس تھری بھی سورج سے تقریباً 6.
یہ بھی پڑھیں: نظام شمسی سے 3 ارب سال پرانا دمدار ستارہ دریافت
ماہرین کے مطابق جب یہ ستارہ سورج کے قریب ترین مقام پر پہنچے گا تو اس کا مشاہدہ مزید انکشافات کا باعث بنے گا، جو اس کے ماخذ یا سابقہ ماحول کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کرے گا۔
پینسلوینیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر جیسن رائٹ نے کہا کہ ’یہ صرف تیسرا بین السیاراتی دمدار ستارہ ہے جسے ہم تفصیل سے مشاہدہ کر سکتے ہیں، اور ماہرینِ فلکیات کے لیے یہ ایک نادر موقع ہے کہ وہ دوسرے نظامِ ہائے شمسی کے دمدار ستاروں کو سمجھ سکیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اٹلس 3I بین السیارہ پینسلوینیا اسٹیٹ یونیورسٹی دمدار ستارہ سائنسدان سورج مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی نظام شمسیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اٹلس 3I بین السیارہ دمدار ستارہ مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی اسٹیٹ یونیورسٹی سورج کے قریب دمدار ستارہ
پڑھیں:
یونیورسٹی روڈ موت کا کنواں بن چکی جو کے ایم سی کے ماتحت ہے، ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال
کراچی: ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد نے کہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ موت کا کنواں بن چکی ہے، یونیورسٹی روڈ کے ایم سی کے ماتحت ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد نے کہا کہ ہمیں اختیارات بھی نہیں دیتے اور ذمہ داری بھی نہیں لیتے، یونیورسٹی روڈ کے ایم سی کے ماتحت ہے، ذمہ داری بھی انکی ہے، ریڈ لائن کا معاہدہ بھی کے ایم سی نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے 20 ارب روپے سے زائد وصول کیے، کے ایم سی نے بجلی بل کی مد میں 4 ارب روپے میونسپل ٹیکس وصول کیا۔ ڈاکٹر فواد نے کہا کہ اربوں لینے کے باوجود گٹر کے ڈھکن لگانے کے پیسے نہیں، گلشن اقبال ٹاؤن نے محدود وسائل کے باوجود کروڑوں روپے خرچ کیے، یوسیز نے بھی واٹر اور سیوریج پر اپنے بجٹ سے رقم لگائی۔ ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کومنتخب نمائندوں کے ماتحت کیا جائے، میئر مرتضیٰ وہاب نے 2 سال میں ٹاؤن چیئرمینز کو کتنی بار اعتماد میں لیا؟