آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کانشترمیڈیکل یونیورسٹی کا دورہ، طلباء سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ طلباء کا وجود تعلیمی اداروں منفرد ہونا چاہیے، امامیہ طلباء اداروں کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اسلام ناب محمدی کے ترجمان ہیں، نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا ہوگا تاکہ ہم اپنے معاشرے میں ایک پڑھے لکھے اور ذمہ دار فرد کی حیثیت خدمات انجام دے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سید امین شیرازی نے وفد کے ہمراہ نشترمیڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے جامعہ کے طلباء سے ملاقات کی۔ اس نے وفد میں نومنتخب ریجنل صدر علی مصدق، نومنتخب ضلعی صدر مطہر حسین شیرازی، سابق ریجنل صدر احتشام حیدر، سید حسن نقوی اور دیگر موجود تھے۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ طلباء کا وجود تعلیمی اداروں منفرد ہونا چاہیے، امامیہ طلباء اداروں کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اسلام ناب محمدی کے ترجمان ہیں، نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا ہوگا تاکہ ہم اپنے معاشرے میں ایک پڑھے لکھے اور ذمہ دار فرد کی حیثیت خدمات انجام دے سکیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
تعلیم معاشرے کی سربلندی اور ترقی کا ذریعہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
آئی ایس او کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ آج کے نوجوان بھی انہی الہامی نمونوں کو اپنا کر معاشرے کی اصلاح کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کا مستقبل اور اس کا سرمایۂ حیات ہوتے ہیں۔ قومیں اس وقت ترقی کرتی ہیں جب ان کا نوجوان تعلیم، خدمت خلق اور مثبت کردار میں آگے بڑھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین (ص)، المرتضیٰ کالونی میں منعقدہ تقریب منعقد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں آئی ایس او کے نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عباس علی ڈومکی آئی ایس او یونٹ سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یونٹ صدر منتخب ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں آج بھی تعلیم اور صحت کا بجٹ نہایت کم ہے، جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم معاشرے کی سربلندی اور ترقی کا ذریعہ ہے۔ کسی قوم کی تعمیر و ترقی کا سب سے مضبوط ستون تعلیم ہے اور بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اسے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دینی تعلیم کو بھی اہمیت دیں۔ انکا کہنا تھا کہ اسلام مکمل اور جامع نظامِ حیات ہے۔ دینی تعلیم انسان کی دنیا اور آخرت سنوارتی ہے۔ آج کے نوجوان کو قرآن کریم کے ساتھ تعلق مضبوط کرنا ہوگا، کیونکہ قرآن ہدایت، بصیرت اور کامیابی کا راستہ ہے۔ علامہ ڈومکی نے نوجوان نسل کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا نوجوانوں میں قوموں کو بدلنے کی بے مثال طاقت ہوتی ہے۔ اگر نوجوان کردار، اخلاق اور عمل میں مضبوط ہوں تو معاشرے کی اصلاح خود بخود ممکن ہو جاتی ہے۔
انہوں نے نوجوانوں کو مطالعہ، صحت، کھیل اور مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن کریم نوجوانوں کو ہمت، استقامت، پاکیزگی اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے۔ حضرت یوسفؑ، حضرت اسماعیلؑ اور اصحاب کہف نوجوان تھے، جنہوں نے اللہ کی راہ میں عظیم مثالیں قائم کیں۔ آج کے نوجوان بھی انہی الہامی نمونوں کو اپنا کر معاشرے کی اصلاح کر سکتے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ اپنے وقت، علم اور صلاحیتوں کو قوم و ملک کی خدمت کے لیے وقف کریں۔ اور آئی ایس او میں شامل ہو کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔ تقریب سے آئی ایس او ضلع جیکب آباد کے رہنما اظہار الحسن اور بلاول علی نے بھی خطاب کیا۔