City 42:
2025-10-23@08:06:03 GMT

سابق رکنِ اسمبلی شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

ویب ڈیسک:قومی سائبر کرائم اتھارٹی (NCCIA) نے کارروائی کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کی رہنما اور سابق رکنِ اسمبلی شاندانہ گلزار کے خلاف ریاست مخالف مواد پھیلانے پر مقدمہ درج کر لیا۔

شاندانہ گلزار نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے متعلق جعلی تصویر اور غلط معلومات شیئر کیں۔ جھوٹی خبر میں وزیراعظم پر اسرائیلی وزیرِاعظم سے ملاقات کا الزام لگایا گیا تھا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ کے ٹویٹس میں ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیانات شامل تھے، جن سے نسلی اور لسانی منافرت کو ہوا دینے اور عوام میں ریاستی اداروں کے خلاف بداعتمادی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمندکراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

 این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شاندانہ گلزار نے فیک نیوز کے ذریعے ریاست مخالف بیانیہ آگے بڑھایا۔

ملزمہ کے خلاف سیکشن 11، 20 اور 26-اے آف پی ای سی اے 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ریاست مخالف مہم کے پیچھے دیگر عناصر اور معاونین کی تلاش کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شاندانہ گلزار کے خلاف

پڑھیں:

لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سےمتعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

ہائیکورٹ میں سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

ایس ڈی پی او اور سچل کے ایس ایچ او عدالت میں پیش ہوئے, پولیس افسران نے کہا کہ لاپتا شہری کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

درخواستگزار نے کہا کہ نثار پہنور تقریباً 2 ماہ سے لاپتا ہیں, پولیس کو والد کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔ اگر کسی کیس میں مطلوب ہیں تو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ نثار پہنور کی عدم بازیابی پر عدالت پولیس پر برہم ہوگئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دونوں افسران لاپتا افراد کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہے۔

عدالت نے پولیس کو نثار پہنور کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او تھانہ سچل کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے 18 نومبر کو پولیس سے ایف آئی آر کی کاپی بھی طلب کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف ریاست مخالف پوسٹس پر مقدمہ درج
  • ریاست مخالف فیک نیوز پھیلانے کا الزام ، شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج
  • پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج
  • ریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج، دستاویز ات سب نیوز پر
  • ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والوں، غیر قانونی رہائشیوں کیلئے پنجاب کی زمین تنگ
  • گلگت، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں 2 نوجوان گرفتار
  • لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سےمتعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
  • مودی کی ہندوتوا سیاست کا روایتی ہتھیار: مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد کی مہم تیز
  • خیبرپختونخوا اسمبلی: سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات اور اسرائیل مخالف قراردادیں منظور