پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف این سی سی آئی اے اسلام آباد نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابق ٹوئٹر) پر ریاست مخالف مواد پھیلایا اور متعدد جعلی اور گمراہ کن ٹویٹس و ویڈیوز شیئر کیں جس میں ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیانات شامل تھے۔
مقدمہ متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزمہ کے ٹویٹس سے نسلی اور لسانی نفرت کو ہوا دینے کی کوشش کی گئی جبکہ شاندانہ گلزار نے وزیراعظم پاکستان سے متعلق جعلی تصویر اور غلط معلومات پھیلائیں۔
ایف آئی آر کے مطابق شاندانہ گلزار نے جھوٹی خبر میں اسرائیلی وزیرِاعظم کے ساتھ ملاقات کا الزام لگایا گیا، جس سے عوام میں خوف، بے چینی اور ریاستی اداروں کے خلاف بداعتمادی پیدا ہوئی۔
این سی سی آئی اے نے مقدمے میں لکھا کہ تحقیقات میں ثابت ہوا کہ ملزمہ نے دانستہ طور پر فیک نیوز کے ذریعے ریاست مخالف بیانیہ آگے بڑھایا، ملزمہ کے خلاف سیکشن 11، 20 اور 26-اے آف پی ای سی اے 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد این سی سی آئی اے نے ریاست مخالف مہم کے پیچھے چھپے دیگر عناصر اور معاونین کی تلاش کے لیے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاندانہ گلزار کے خلاف
پڑھیں:
ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کیخلاف قتل کا مقدمہ درج
—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
نعیم اعجاز کے خلاف مقدمہ مقتول محمد حسنین کے بھائی محمد ثقلین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
مقدمے کے متن کے مطابق 20 روز قبل زمینوں پر قبضے پر ایم پی اے چوہدری نعیم کے خلاف احتجاج کیا تھا، احتجاج کرنے پر ملزمان نے فائرنگ اور لوہے کے راڈ سے تشدد کیا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اسپتال منتقلی کے دوران محمد حسنین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، ملزمان نے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کی ایماء پر فائرنگ کی۔