Daily Mumtaz:
2025-12-08@01:21:38 GMT

چیف آف ڈیفنس فورسز پاکستان کے محافظ ہیں، عبدالعلیم خان

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

چیف آف ڈیفنس فورسز پاکستان کے محافظ ہیں، عبدالعلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ تینوں مسلح افواج کی کمان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سپرد ہونا ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ورکرز کنونشن فیصل آباد سے خطاب میں انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی معنوں میں پاکستان کے محافظ ہیں۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمارا سپہ سالار دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور ان کی قیادت نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بڑھایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ “10 مئی کی فتح کے بعد دنیا کا رویہ پاکستان کے ساتھ تبدیل ہوا اور آج صدر ٹرمپ بھی ہمارے سپہ سالار کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں۔”
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حالات کچھ بھی ہوں، ہم ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے لوگ انہیں ووٹ دیں یا نہیں، مگر کسی ایسے شخص کا ساتھ نہیں دینا چاہیے جو ملک کا خیرخواہ نہ ہو۔ ان کے مطابق “ہر چیز بعد میں ہے، سب سے پہلے پاکستان ہے۔ سپہ سالار کسی حکومت کے نہیں بلکہ ملک کے محافظ ہیں۔”
عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ 10 مئی سے پہلے دنیا پاکستان کو کمزور سمجھتی تھی، مگر جنگ کے بعد ملک کی طاقت کا اندازہ سب کو ہوگیا۔ انہوں نے زور دیا کہ آج قوم کا پرسکون زندگی گزارنا پاک فوج کی بدولت ہے، اس لیے جو بھی ریاست یا فوج کے خلاف زبان استعمال کرے، قوم کو اس کا بھرپور جواب دینا چاہیے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عبدالعلیم خان انہوں نے کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

مشعال ملک کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد

اپنے بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی تقرری کو پاکستان اور کشمیر کیلئے خوش آئند قرار دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی تقرری کو پاکستان اور کشمیر کیلئے خوش آئند قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر جرات و قائدانہ صلاحیت کے حامل ہیں، بھارتی جارحیت کے مقابلے میں عاصم منیر کی حکمت عملی نے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھایا، عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بری، بحری، فضائی افواج کا رابطہ مزید مضبوط ہو گا، خطے میں امن و استحکام کے نئے دور کی توقعات ہیں، کشمیری عوام پاک افواج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف آف ڈیفنس فورسز منصب کا قیام تاریخی پیشرفت قرار
  • ایکس سروس مین سوسائٹی نے جنرل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی حمایت کا اعلان کیا
  • وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں: علی پرویز ملک
  • بائنانس کی سینئر  قیادت کا دورہ پاکستان، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات
  • بائنانس حکام کی وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات
  • بائنانس کی سینئر قیادت کا دورۂ پاکستان، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات
  • صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
  • مشعال ملک کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد