جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
معروف نعت خواں اور سابق پاپ گلوکار جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے آج نو سال گزر گئے۔ 3 ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہونے والے جنید جمشید نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی مگر موسیقی کے میدان میں قدم رکھتے ہی غیر معمولی شہرت حاصل کی۔ ان کے پہلے ہی البم نے انہیں بلندیوں تک پہنچا دیا جبکہ ان کا مقبول گیت دل دل پاکستان ملک بھر میں ان کی پہچان بن گیا۔ شہرت کے عروج پر 2004 میں انہوں نے موسیقی کو خیرباد کہہ کر خود کو دین کی خدمت اور تبلیغ کے لیے وقف کر دیا۔ 2005 میں انہوں نے اپنا پہلا نعتیہ البم ریلیز کیا جو بے حد پسند کیا گیا۔ 2014 میں ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔ مذہبی رجحان کے ساتھ جنید جمشید نے کاروباری میدان میں بھی قدم رکھا اور "جِے ڈاٹ (َ.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اداروں کے خلاف پروپیگنڈا قومی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہے، حنیف عباسی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پارٹی کی پوری سیاسی حکمتِ عملی ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے اور ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ کسی ایک فرد کے خلاف نہیں بلکہ “ریاستی اداروں کو متنازع بنانے کی ایک منظم کوشش” ہے۔
حنیف عباسی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عالمی طاقتیں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے آغاز سے ہی ملک کے حساس اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کرتی رہی ہیں، اور اسی ایجنڈے کے تحت “پراکسیز” کے ذریعے حملے بھی ہوتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انہی کوششوں کو اندرونی طور پر تقویت دینے کی ذمہ دار ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی مخالفت صرف ایک شخص تک محدود ہوتی تو وہ شہداء کے خلاف بیانات نہ دیتی اور نہ ہی ریاستی اہلکاروں سے ملاقات کرنے پر اپنے ہی ارکانِ اسمبلی کو “غدار” قرار دیتی۔ انہوں نے کہا کہ “دو اور پانچ دسمبر کے پی ٹی آئی کے ٹویٹس اٹھا کر دیکھ لیں کہ بیانیہ کس بنیاد پر کھڑا ہے۔”
حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے ملکی مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے سیاسی فائدے کے لیے ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بیانات میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے دہشت گرد عناصر کو “اپنے لوگ” قرار دے کر ان کی کارروائیوں کو جواز دیا، جو افسوس ناک ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست اور افواج پاکستان کے خلاف بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں مسلسل ناکام ہوں گی۔ “یہ وہی ملک ہے جہاں بنگلادیش اور وسط ایشیائی ممالک سمیت کئی خطوں میں آج پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج رہے ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت شناخت اسی فوج کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔”
حنیف عباسی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 9 اور 10 مئی جیسے واقعات ملکی تاریخ پر بدنما داغ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “اگر بات صرف مخالفت تک رہتی تو ایک بات تھی، لیکن شہداء کے مجسموں کی بے حرمتی، جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس پر حملے ملکی دشمنوں کی خواہشات کی تکمیل تھیں۔”
وزیر ریلوے نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کیں، خواتین اور بچوں کی عزتیں بچائیں، اور ملک کو خانہ جنگی سے بچائے رکھا۔ اس کے برعکس پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کی بنیاد نفرت اور اداروں سے محاذ آرائی پر رکھی۔
انہوں نے کہا کہ “قوم نے دیکھا کہ کس طرح پی ٹی آئی نے اپنے لیڈروں اور نمائندوں کو غدار قرار دے کر پارٹی کو اندر سے تقسیم کر دیا۔ آج پی ٹی آئی میں نہ پارلیمانی نظم باقی ہے نہ سیاسی نظریہ۔”
حنیف عباسی نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی اپنے اقتدار کے حصول کے لیے بیرونی روابط اور سازشی منصوبوں پر انحصار کر رہی ہے، اور نو مئی کے واقعات سمیت دیگر معاملات میں تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ملکی سالمیت کے خلاف منصوبہ سازی کرنے والے جلد قانون کے سامنے ہوں گے۔”
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست مخالف بیانیہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، اور عوام، حکومت اور مسلح افواج متحد ہو کر ملک کی حفاظت کریں گے۔ وزیر نے کہا کہ پاکستان کی فوج، فضائیہ اور بحریہ عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں، اور ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنائے جائیں گے۔
آخر میں حنیف عباسی نے کہا کہ سیاست کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، لیکن ملکی سالمیت کے خلاف بیانیہ بنانے والوں کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ “پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، اور ریاست مخالف سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔”