جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
کراچی:
معروف نعت خواں اور سابق پاپ گلوکار جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے آج نو سال گزر گئے۔
3 ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہونے والے جنید جمشید نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی مگر موسیقی کے میدان میں قدم رکھتے ہی غیر معمولی شہرت حاصل کی۔
ان کے پہلے ہی البم نے انہیں بلندیوں تک پہنچا دیا جبکہ ان کا مقبول گیت دل دل پاکستان ملک بھر میں ان کی پہچان بن گیا۔
شہرت کے عروج پر 2004 میں انہوں نے موسیقی کو خیرباد کہہ کر خود کو دین کی خدمت اور تبلیغ کے لیے وقف کر دیا۔ 2005 میں انہوں نے اپنا پہلا نعتیہ البم ریلیز کیا جو بے حد پسند کیا گیا۔ 2014 میں ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔
مذہبی رجحان کے ساتھ جنید جمشید نے کاروباری میدان میں بھی قدم رکھا اور "جِے ڈاٹ (َ.
7 دسمبر 2016 کو جنید جمشید حویلیاں کے قریب المناک فضائی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے لیکن ان کی آواز، شخصیت اور پیغام آج بھی ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔