اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ امور کے اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام ادارے، بشمول مسلح افواج، قومی سلامتی کے مضبوط ستون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ادارے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہیں، مئی 2025 میں پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور ذمہ داری کے ساتھ بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا، جسے کوئی بھی پروپیگنڈا جھٹلا نہیں سکتا۔

ملکی سالمیت کے سامنے کوئی لیڈر نہیں،بانی پی ٹی آئی کو جیل برداشت نہیں ہو رہی: حنیف عباسی

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان کے ریاستی اداروں اور قیادت کو بدنام کرنے کی کوششیں ایک منظم اور مذموم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں، جس کا مقصد خطے میں بھارت کے عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات سے توجہ ہٹانا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان میں اپنی ریاستی سرپرستی میں جاری دہشت گردی سے بھی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، ایسے اشتعال انگیز بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت کو خطے میں امن، ہم آہنگی اور استحکام کی کوئی پروا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی قیادت کو پاکستان کی مسلح افواج پر بے بنیاد تبصرے کے بجائے فاشسٹ اور انتہاپسندانہ ہندوتوا نظریے کی تحقیقات کرنی چاہئیں، ہندوتوا نظریہ نے بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں قتل، ماورائے عدالت کارروائیوں، عبادت گاہوں واور املاک کی مسماری کو جنم دیا۔

لاہور کےفضائی معیار میں نمایاں بہتری ، ابھی بہت کام باقی ہےعوام کو ساتھ دینا ہوگا:وزیر اعلیٰ مریم نواز 

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور اس کی قیادت مذہب کے نام پر پروان چڑھنے والی دہشت سے یرغمال بن چکے ہیں، پاکستان بقائے باہمی، مکالمے اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، پاکستان قومی مفادات اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے متحد، مضبوط اور پُرعزم ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کہ بھارت کہا کہ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کو ایک نیا استحکام اور توانائی ملے گی، فیض نقشبندی

انہوں نے فیلڈ مارشل کی شاندار سروس، دیانتداری، ملکی سالمیت کے لیے غیر متزلزل عزم اور وطن کے دفاع کے لیے ثابت قدمی کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما سید فیض نقشبندی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ ذرائٰع کے مطابق سید فیض نقشبندی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں اپنے اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کو مزید عزت، استحکام اور ایک نئی قوت بخشے گی۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کی شاندار سروس، دیانتداری، ملکی سالمیت کے لیے غیر متزلزل عزم اور وطن کے دفاع کے لیے ثابت قدمی کو سراہا۔ فیض نقشبندی نے کہا کہ سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی وزیراعظم اور صدر مملکت کی طرف سے ان کی قائدانہ صلاحیتیوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس مئی کی پاک بھارت لڑائی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جو نہایت جراتمندانہ فیصلے کیے اور بھارت کو ایک بھرپور سبق سکھایا، اس سے نہ صرف دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا بلکہ بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کے حوصلوں کو بھی ایک نئی مہمیز ملی۔ سید فیض نقشبندی نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی کمان میں ملک نئے ولولے اور جوش و جذبے کے ساتھ کامیابیوں کی طرف گامزن ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی وزیر خارجہ کے مسلح افواج کیخلاف بیانات انتہائی اشتعال انگیز اور گمراہ کن ہیں، دفتر خارجہ
  • پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستانی افواج سے متعلق بیان مسترد کردیا
  • پاکستان نے بھارتی وزیرخارجہ کا بیان اشتعال انگیز قرار دے کر مسترد کردیا
  • پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے پاک افواج سے متعلق اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا
  • پاکستان کا بھارتی وزیر خارجہ کے مسلح افواج سے متعلق اشتعال انگیز بیان پر شدید ردعمل
  • پاکستان کے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش بھارتی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، دفتر خارجہ
  • فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے بے دخلی کی کوششیں مسترد
  • فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کو ایک نیا استحکام اور توانائی ملے گی، فیض نقشبندی
  • پاکستان نے اپنی سکیورٹی کے پیشِ نظر سرحد بند کی؛ ترجمان دفتر خارجہ