ریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج، دستاویز ات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
ریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج، دستاویز ات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ مقدمہ نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی نے درج کیا ہے، شاندانہ گلزار پر صنم جاوید کی گرفتاری سمیت ریاست مخالف دیگر اقدامات کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزامات ہیں۔
شاندانہ گلزار نے سوشل میڈیا پر فیک اور من گھڑت نیوز بھی پوسٹ کیں، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایف آئی آر درج کرکے باقاعدہ تحقیقات شروع کردیں ، یہ تحقیقات سوشل میڈیا پر جان بوجھ کر پھیلائی جانے والی جھوٹی معلومات اور نفرت انگیز مہمات کے خلاف کی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق ریاست نے ان افراد کو جوابدہ ٹھہرانا شروع کر دیا ہے جو ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے والی جھوٹی کہانیاں پھیلاتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں سالانہ یو این ڈے 25اکتوبر کو جوش و جذبے سے منایا جائیگا، یو این ریذیڈنٹ کوآرڈنیٹر کی پریس کانفرنس پاکستان میں سالانہ یو این ڈے 25اکتوبر کو جوش و جذبے سے منایا جائیگا، یو این ریذیڈنٹ کوآرڈنیٹر کی پریس کانفرنس پاکستان معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے ، وزیر خزانہ کی جرمن کمپنیوں کو سرمایہ کاری کرنے کی دعوت غیرقانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری، گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ مقدمے سے بری حکومت سندھ کا کامیاب امن مشن، کچے کے 72ڈاکو ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے بھارت اور افغان طالبان کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے حسن مرتضیٰ کے بیان پر آصف زردری اور بلاول بھٹو کو معافی معانگنی چاہیے، عظمی بخاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شاندانہ گلزار سب نیوز
پڑھیں:
مریم نواز کا لندن ہائیکورٹ میں مقدمہ جیتنے پر چینل نے معافی مانگ لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: توشہ خانہ میں گھڑی کے معاملے پر پاکستانی نجی ٹی وی چینل نے برطانوی عدالت میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے برطانیہ میں گلیکسی براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک یو کے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ یہ کیس اُس پروگرام سے متعلق تھا جو 17 نومبر 2022 کو نشر ہوا، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے مبینہ طور پر بیوروکریٹس کے ساتھ ملی بھگت سے توشہ خانہ کی گھڑی حاصل کی۔
الزام کے مطابق 10 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی صرف 45 ہزار روپے میں خریدی گئی تھی۔
مریم نواز کا مقدمہ یو کے ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا، جہاں ان کی نمائندگی بیرسٹر ڈیوڈ لیمر اور سعدیہ قریشی و عشرت سلطانہ نے کی۔
مقدمے کے بعد نجی نیوز چینل نے عدالت میں اپنے الزامات واپس لیتے ہوئے معافی مانگ لی اور ایک ویڈیو بیان جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا:
ہم غلط معلومات کی بنیاد پر الزامات عائد کرنے پر مریم نواز شریف سے معذرت خواہ ہیں۔ ہمیں احساس ہے کہ ان الزامات سے انہیں تکلیف اور نقصان پہنچا، جس پر ہم مخلصانہ طور پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔