سہیل آفریدی کو وفاق کے ساتھ محاز آرائی نہیں کرنی چاہیے: فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
پشاور (نیوز ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو وفاق کے ساتھ محاز آرائی نہیں کرنی چاہیے۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہمارا صوبہ مشکل حالات سے گزر رہا ہے، افغانستان کے ساتھ مسئلہ چل رہا ہے، امن کے قیام کے لئے فوج اور پولیس نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ امن معاہدہ خوش آئند ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی، ہم سب کو مل کر صوبے کے امن اور ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی کے ساتھ
پڑھیں:
میری بات پوری ہوئی، سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی: فیصل واوڈا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے گزشتہ روز کہا تھا وزیرٍ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی آج بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی۔ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میری بات پوری ہوئی اور آج وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا اگر وزیرِ اعلیٰ نے انچ برابر کوئی ہڑا ہُڑی کی تو بچی کچھی سیاست بھی گورنر راج سے ختم کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل واوڈا نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ کل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی۔سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر مزید گند کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں گورنر راج کےلیے تیار ہو جائیں۔
ہماری بنیادی تعلیم ایسے معیار کی نہیں جس سے اچھے بیچلرز پیدا ہو سکیں,اچھی بنیاد رکھےبغیربہتر نتائج کی توقع نہیں کی جا سکتی،شاہد خاقان عباسی
مزید :