فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز جاری: 48 ٹیموں کی معرکہ آرائی کا عالمی میلہ سجنے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز باضابطہ طور پر جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کی 48 ٹیموں کے درمیان ہونے والے اس سب سے بڑے مقابلے کی بساط باضابطہ طور پر بچھ گئی ہے، آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی میزبانی میں ہونے والے ایونٹ کے لیے ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ کا امتزاج شائقین کے جوش و تجسس کو مزید بڑھا رہا ہے۔
ابتدائی گروپس کی بات کی جائے تو گروپ اے میں میزبان میکسیکو کو جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا اور پلے ڈی کی کوالیفائر ٹیم کا چیلنج درپیش ہوگا۔
گروپ بی میں میزبان کینیڈا کے ساتھ قطر، سوئٹزرلینڈ اور یو ایفا پلے آف اے کی جیتنے والی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے لیے ویلز اور نادرن آئرلینڈ کے درمیان مقابلہ فیصلہ کن ہوگا۔
گروپ سی بھی خاصا توجہ طلب ہے، جس میں برازیل، مراکش، اسکاٹ لینڈ اور ہیٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
دوسری جانب گروپ ڈی کی قیادت میزبان امریکا کر رہا ہے جبکہ یہاں آسٹریلیا، پیراگوئے اور یو ایفا پلے آف سی سے آنے والی ٹیم شامل ہوگی۔
گروپ ای میں سابق عالمی چیمپیئن جرمنی کے ساتھ ایکواڈور، آئیوری کوسٹ اور کوراکاو کی ٹیمیں موجود ہیں، جبکہ گروپ ایف میں نیدرلینڈز، جاپان، تیونس اور یو ایفا کوالیفائر بی کی ٹیم مدِمقابل ہوگی۔
دلچسپ جوڑوں میں سے ایک گروپ جی ہے، جس میں بیلجیم، ایران، مصر اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔
اسی طرح گروپ ایچ میں تجربہ کار اسپین کے ساتھ سعودی عرب، یوروگوئے اور کیپ وردے کا ملاپ دیکھنے کو ملے گا۔
اگلا مرحلہ گروپ آئی کا ہے جہاں مضبوط فرانس، سینیگال، ناروے اور فیفا پلے آف 2 کی کوالیفائر ٹیم آمنے سامنے ہوں گی۔
گروپ جے میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا کے ساتھ آسٹریا، الجیریا اور اردن کو رکھا گیا ہے، جو اس گروپ کو خاصا مقابلہ انگیز بنا دیتا ہے۔
گروپ کے میں پرتگال، ازبکستان، کولمبیا اور فیفا کوالیفائر ون سے آنے والی ٹیم شامل ہوگی، جبکہ آخری گروپ ایل میں انگلینڈ، کروشیا، پانامہ اور گھانا کا ٹکراؤ ہوگا۔
ورلڈ کپ ڈراز کی یہ شان دار تقریب امریکا میں منعقد ہوئی، جس میں عالمی فٹبال شخصیات کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خصوصی شرکت کر کے ایونٹ کی اہمیت میں اضافہ کیا۔
یوں ڈراز کے اعلان کے بعد ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا انتظار مزید شدت اختیار کر گیا ہے، اور شائقین فٹبال اب اس بات کے لیے بے تاب ہیں کہ اگلے سال یہ عالمی میلہ کیا نئے رنگ دکھائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں سات افریقی بولرز کی شمولیت
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں سات افریقی بولرز کی شمولیت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز
دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20نے آئی سی سی کے افریقی ایسوسی ایٹ ممبر ممالک سے تعلق رکھنے والے سات ابھرتے ہوئے بولرز کو سیزن 4 میں شامل کر کے عالمی کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک اہم اقدام کیا ہے۔ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام اس منفرد پلیئر ڈیولپمنٹ انیشیٹو کا مقصد کم نمائندگی رکھنے والے خطوں کے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی تربیت، سہولیات اور پروفیشنل ماحول فراہم کرنا ہے۔اس پروگرام کے تحت کھلاڑیوں کو لیگ کی چھ فرنچائزز میں شامل کیا گیا ہے،
جہاں وہ بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ ٹریننگ کریں گے اور ایلیٹ لیول کرکٹ کے تقاضوں سے آگاہی حاصل کریں گے۔ شامل کھلاڑیوں میں فرانسس موتوا (کینیا) ڈیسرٹ وائپرز، جوما میاگی (یوگنڈا) گلف جائنٹس، کیٹلو پیئٹ (بوٹسوانا) شارجہ واریئرز، مارٹن اکیے زو (روانڈا) اے ڈی کے آر، محمد یونسو عیسیٰ (تنزانیہ) ایم آئی ایمریٹس، پیٹر آہو (نائیجیریا) دبئی کیپیٹلز اور سیموئل کونٹے (سیرا لیون) بھی شارجہ واریئرز کا حصہ ہوں گے۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے اس اقدام کو کھیل کی عالمی ترقی کے لیے سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیگ کا مقصد صرف مقابلہ نہیں بلکہ نئے ٹیلنٹ کے لیے مواقع پیدا کرنا بھی ہے۔
ان کے مطابق یہ نوجوان کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ مل کر کام کریں گے، جو ان کے کیریئر کے لیے انقلابی ثابت ہوگا۔ افریقی ممالک کی کرکٹ تنظیموں نے بھی اس اقدام کو سراہا ہے۔ بوٹسوانا کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین سومود دموادر نے کہا کہ کیٹلو پیئٹ کے لیے یہ تجربہ قیمتی سرمایہ ثابت ہوگا، جبکہ نائجیریا کرکٹ فیڈریشن کے صدر اُئی اکپاتا نے اسے ملکی کرکٹ کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا۔ یوگنڈا کرکٹ کے چیئرمین جیکسن کاوُما کے مطابق، جوما میاگی کی محنت اور صلاحیتیں اس موقع سے مزید نکھریں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی آئی ایل ٹی 20 :ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے واریئرز کو شکست دے دی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی انٹرنیشنل لیگ ٹی20 : دبئی کیپیٹلز کے کپتان کا اگلے میچ کے لیے عزم ابوظہبی ٹی 10ٹورنامنٹ جیتنا بہت بڑا کارنامہ ہے،ٹم ڈیوڈ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کا افتتاحی میچ: ڈیزرٹ وائپرز کی دبئی کیپیٹلز کے خلاف 4 وکٹوں سے شاندار فتح انتقال کی خبروں پر معین خان کا ردعمل آ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم