محکمہ سوشل ویلفیئر خیبرپختونخوا میں لاکھوں روپے کی کرپشن سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
پشاور:
محکمہ سوشل ویلفیئر خیبرپختونخوا میں اندھیر نگری چوپٹ راج، اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس حیات آباد پشاور میں لاکھوں روپے کی کرپشن سامنے آگئی۔
محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی ہدایت پر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ نے انکوائری مکمل کرلی جس کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
انکوائری رپورٹ میں کئی سالوں سے کینٹین اور فوٹواسٹیٹ کی مد میں خصوصی طلباء سے ہزاروں روپے وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امتحان ڈیوٹی لگانے کے لئے ڈپارٹمنٹ کے لوئر اسٹاف کو ہائی اسکیل ظاہر کیا جاتا ہے۔
انکوائری رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ نگراں صوبائی وزیر کے عطیات کو ضائع کرنے پر سخت کارروائی کی جائے، انکوائری کمیٹی نے محکمہ سوشل ویلفیئر کا جامع انٹرنل آڈٹ کرانے کی بھی تجویز دی ہے۔
انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ پروجیکٹ ملازمین کی تنخواہیں بذریعہ چیکس ادائیگی ممکن بنائی جائیں، خصوصی طلباء کے لیے نقد عطیات رقوم کا ریکارڈ بمعہ رسید مرتب کیا جائے۔ کمپلیکس میں ہزاروں روپے مالیت کے اسکریپ کا ریکارڈ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل ویلفیئر
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ‘ شمشان گھاٹ سے متعلق صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251022-08-15
پشاور(آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے شمشان گھاٹ سے متعلق کیس میں صوبائی حکومت سے 3 دسمبر تک رپورٹ طلب کرلی۔ دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ اب تو کابینہ بھی نہیں ہے تو کیسے منظوری ملے گی۔ اس لیے مہینہ سے پہلے تاریخ نہیں دے سکتے۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔