data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا۔ پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1373 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.

05 فیصد زیادہ ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1372 روپے ریکارڈ کی گئی تاسی طرح 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1441 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1441 روپے تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1345 ، راولپنڈی 1346، گوجرانوالہ 1420، سیالکوٹ 1370، لاہور 1408، فیصل ا?باد 1380، سرگودھا 1360، ملتان 1416، بہاولپور 1407، پشاور 1350 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1367 ، حیدر ا?باد 1427، سکھر 1500، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1500 اور خضدار میں 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کامرس ڈیسک گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت روپے ریکارڈ کی گئی

پڑھیں:

زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنے پر نجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی محترمہ فوزیہ وقار(فائل فوٹو)۔ 

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی محترمہ فوزیہ وقار نے نجی کمپنی کی خاتون ملازم کے حق میں فیصلہ دیا اور زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنے پر نجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی اسلام آباد نے خاتون ملازم کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔  

وفاقی محتسب محترمہ فوزیہ وقار نے نجی کمپنی کو 8 لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کے فیصلے مطابق نجی کمپنی کی جانب سے 2 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرائے جائیں۔

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کے مطابق برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے کر خاتون ملازمہ کو بحال کر دیا گیا۔ 

وفاقی محتسب کے مطابق ماں بننا کسی عورت کے کیریئر کے لیے رکاوٹ نہیں ہونا چاہیے، زچگی کے دوران نوکری کا تحفظ خواتین کا بنیادی حق ہے۔ 

وفاقی محتسب محترمہ فوزیہ وقار کے مطابق خاتون ملازمہ کو زچگی کی چھٹی کے دوران ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • شوگر مافیا بے لگام ،چینی سونے کے بھاؤ بکنے لگی
  • جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں 55فیصد اضافہ
  • شوگر ملز مالکان کا اربوں روپے منافع کمانے کا سلسلہ جاری
  • ٹھٹہ سیمنٹ کی ذیلی کمپنی بلوچستان میں بیلاروس ٹریکٹرز اسمبل اور تیار کرے گی
  • سالانہ معاشی و مالیاتی شراکت رپورٹ جاری کردی ہے
  • نوکری سے نکالنے پر نجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ
  • زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنے پر نجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ
  • عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
  • آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرکے منفرد ریکارڈ کی فہرست میں شامل