Jasarat News:
2025-10-21@21:54:30 GMT

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے لیبارٹری ٹیسٹوں کی فیس کم کردی

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے لیبارٹری ٹیسٹوں کی فیس کم کردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیسٹوں کی نئی قیمتیں 21 اکتوبر سے 31 دسمبر 2025 تک نافذالعمل رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ملیریا ٹیسٹ کی قیمت 3050 روپے سے کم کرکے 600 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ ڈینگی کا این ایس 1 ٹیسٹ اب 4550 روپے کے بجائے 1100 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح ڈینگی کے آئی جی ایم ٹیسٹ کی نئی قیمت 1500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید برآں، سی بی سی ٹیسٹ کی قیمت 1250 روپے سے کم کرکے 500 روپے کردی گئی ہے۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ڈینگی اور ملیریا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر مریضوں کو مالی ریلیف فراہم کرنا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کم قیمت میں ضروری ٹیسٹ کروا سکیں اور بروقت علاج ممکن ہو سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ میں ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری، کیسز کی مجموعی تعداد 920 ہوگئی

کراچی ڈویژن ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے، جہاں اب تک 124 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران ڈینگی کے 920 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان کیسز میں اکثر کیسز کراچی ڈویژن سے سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ صوبہ بھر میں ڈینگی کے 276 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد سال 2025ء کے دوران ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 920 تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی ڈویژن ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے، جہاں اب تک 124 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، حیدرآباد میں 82، میرپورخاص میں 58، سکھر میں 9، شہید بینظیرآباد میں 2، جبکہ لاڑکانہ میں 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری، کیسز کی مجموعی تعداد 920 ہوگئی
  • سندھ میں ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹ سستے کر دیے گئے: ہیلتھ کیئر کمیشن کا بڑا ریلیف
  • سندھ میں ڈینگی و ملیریا ٹیسٹس کی فیس کم کر دی گئی
  • سندھ میں ڈینگی کے وار جاری، کیسز کی تعداد 920 تک جا پہنچی
  • کمیشن والی دوائیں اور لیبارٹری ٹیسٹ
  • وزیر صحت سندھ پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹو کی ناقص کارکردگی پر برہم
  • عوام کیلئے اچھی خبر، سندھ حکومت نے خون کے اہم ٹیسٹوں کی قیمت میں بڑی کمی کردی
  • وفاقی حکومت نے فی من گندم کی قیمت 3500 روپے مقرر کردی
  • چیئرمین بورڈ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹرخالد عمرے کیلیے روانہ