عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد اب سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 444900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا381430 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 349656 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد سونا 4235 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میں فی تولہ سونا 14100 روپے اضافے کے بعد 456900 روپے تک پہنچ گیا تھا جب کہ 10 گرام سونا 12089 روپے اضافے کے بعد 391718 روپے کا ہو گیاتھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا سونے کی قیمت کے بعد
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میںسونے کے نرخوں میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ
نیویارک (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، تولہ سونے کی قیمت مزید 1700 روپے کم ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور تولہ سونے کے نرخ مزید 1700 روپے کمی سے 4 لاکھ41ہزار 462 روپے کی سطح پر آگئے۔
اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت1457 روپے کی کمی سے3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے ہوگئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں 17ڈالر کی کمی سےفی اونس سونا 4191 ڈالر پرآگیا۔
چاندی کے نرخوں میں بھی آئی اور فی تولہ چاندی کی قیمت 85 روپےکی کمی سے 6 ہزار روپے پر آگئی، جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت72 روپے کی کمی سے5144 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز تولہ سونا ایک ہزار روپےکی کمی سے 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے پر آگیا تھا جبکہ 10گرام سونےکی قیمت 858 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 79 ہزار 939 روپے ہوگئی تھی۔