پرندے بھی گاڑیوں کے رنگ دیکھ کر بِیٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، دلچسپ تحقیق
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیا آپ نے کبھی نوٹ کیا ہے کہ دفتر جاتے ہوئے گاڑی صاف کر کے نکلیں تو کچھ ہی دیر میں پرندوں کی بِیٹ سے لتھڑی نظر آتی ہے؟ نئی تحقیق نے اس جھنجھلاہٹ بھرے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
گیراج اور پارکنگ سسٹم سے وابستہ کمپنی ایلن فیکٹری آؤٹ لیٹ کی تحقیق کے مطابق پرندے بھی انسانوں کی طرح گاڑیوں کے کچھ خاص رنگوں کو ترجیح دیتے ہیں — مگر ٹوائلٹ کے طور پر۔ امریکا میں کیے گئے اس سروے میں ایک ہزار ڈرائیورز سے معلومات اکٹھی کی گئیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ پرندوں کے نشانے پر سب سے زیادہ کون سی گاڑیاں آتی ہیں۔
نتائج حیران کن نکلے۔ براؤن، سرخ اور سیاہ رنگ کی گاڑیاں سب سے زیادہ پرندوں کی بِیٹ کا شکار بنتی ہیں، جبکہ سفید، سلور اور گرے گاڑیاں نسبتاً محفوظ رہتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق پرندے رنگوں کو انسانوں سے مختلف انداز میں دیکھتے ہیں اور ان کی آنکھیں الٹرا وائلٹ روشنی کو بھی پہچان سکتی ہیں، اس لیے بعض رنگ ان کے لیے زیادہ نمایاں نظر آتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکا میں پرندے مخصوص گاڑیوں جیسے ٹیسلا، پک اپ ٹرک اور ڈاج کو نشانہ بنانے کا زیادہ رجحان رکھتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 29 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ پرندے ان کی گاڑی کو “جان بوجھ کر” نشانہ بناتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق پارکنگ کا انتخاب بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگر گاڑی درخت کے نیچے یا بجلی کی تاروں کے قریب کھڑی ہو تو پرندوں کے لیے وہ ہدف بن جاتی ہے — یوں سمجھیں کہ پرندوں کے نزدیک وہ جگہ ان کا “بیت الخلا زون” بن جاتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا نے سفری پابندیوں کی فہرست 19 سے بڑھا کر 30 ممالک تک کرنے کا فیصلہ کرلیا
امریکا نے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ملکوں کی تعداد 19 سے بڑھا کر 30 سے زائد کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نائم کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ مزید کن ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں۔
رواں ماہ کے آغاز میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے خدشات کی بنیاد پر 19 غیر یورپی ممالک سے آنے والے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں روک دی تھیں۔ ان میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی کارروائی بھی شامل تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جون میں جن 19 ملکوں پر پہلے ہی جزوی سفری پابندیاں عائد تھیں، ان پر نئی پابندیوں کی سختیاں نافذ کی گئیں۔
ان ممالک میں افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں، جن پر امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی تک نافذ کی گئی۔
اسی طرح دیگر ممالک جنہیں جون میں جزوی پابندیوں کا سامنا تھا، ان میں برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرالیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینیزویلا شامل ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق صورتحال کا جائزہ جاری ہے اور فہرست میں مزید ممالک شامل کیے جانے کا امکان ہے۔