Jasarat News:
2026-07-24@03:59:03 GMT

امریکی فضائیہ کا ایف16 تباہ‘ پائلٹ جان بچانے میں کامیاب

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فضائیہ کے ایلیٹ تھنڈر برڈز ڈیمونسٹریشن سکواڈرن والا لڑاکا طیارہ جنوبی کیلیفورنیا کے صحرا میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ سان برنارڈینو کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق پائلٹ کا اسپتال میں علاج کیا گیا اور اس کے زخم جان کے لیے خطرہ نہیں تھے۔ نیواڈا میں نیلس ائر فورس بیس کے ایک بیان کے مطابق ایف 16 سی فائٹنگ فالکن کیلیفورنیا میں ایک تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ آگ بجھانے والے محکمے نے کہا کہ اس نے لاس اینجلس کے شمال میں تقریباً 180 میل کے فاصلے پر ٹرونا کمیونٹی کے قریب ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کی۔ اس سے قبل بحریہ کا سپر ہارنیٹ 2022 ء میں ٹرونا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس سے پائلٹ کی موت واقع ہو گئی تھی۔فضائیہ کے بیان میں کہا گیا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہے اور مزید معلومات ستاونویں ونگ کے دفتر برائے تعلقاتِ عامہ سے جاری کی جائیں گی۔بحریہ کے بلیو اینجلز کی طرح ائر فورس تھنڈر برڈز طیارے فضائی شوز میں اپنے مشہور فنِ ہوابازی کے مظاہرہ کرتے ہیں اور انہیں ایک دوسرے سے انچوں کے فاصلے پر اڑنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ بلیو اینجلس اور تھنڈر برڈز کی طویل تاریخ میں درجنوں حادثات رونما ہوئے ہیں۔ فضائیہ کے مختصر بیان میں حادثے کے حالات سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

تہران:

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔

 

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔

ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی