نادرا کی نئی بھرتیاں، انٹرمیڈیٹ پاس افراد کے لیے سنہری موقع
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
ویب ڈیسک:نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے نوکریوں کا اعلان کردیا.
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں 200 جونیئر ایگزیکٹیوز (ڈیٹا انٹری آپریٹرز) کی بھرتی کا اعلان کیا ہے، یہ اقدام نادرا کی خدمات کو بہتر بنانے اور شہریوں کی سہولت کے لیے کیا جا رہا ہے۔
واک ان انٹرویوز 3 نومبر 2025 سے شروع ہوں گے، بھرتی کا دائرہ کراچی کے پانچ اضلاع اور اندرون سندھ کے نو اضلاع پر محیط ہوگا، جن میں میرپورخاص، میرپور ساکرو، کوٹری، ماتھیری، چچرو، جھودو، میرپور تھارو، ٹنڈو اللہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔
قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
اہلیت کے معیار کے مطابق امیدوار کم از کم انٹرمیڈیٹ تعلیمی قابلیت کے حامل ہوں، اور زیادہ سے زیادہ عمر 25 سال ہونی چاہیے۔
متعدد اضلاع میں نئے علاقائی دفاتر قائم کیے جائیں گے، جس کے لیے زمین خریدنے کا عمل جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نیشنل بایومیٹرک اینڈ رجسٹریشن پالیسی فریم ورک کا حصہ ہے، جو یکم جنوری 2025 کو وزیر اعظم شہباز شریف نے منظور کیا تھا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں ایک اور نادرا میگا سینٹر کے قیام کا فیصلہ
— فائل فوٹوکراچی میں عوام کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہر کے ضلع ملیر میں چھٹا میگا سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نادرا اور ماڈل کالونی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن (TMC) کے درمیان ملیر کی ماڈل کالونی میں ڈیڑھ ایکڑ کی جگہ پر نئے رجسٹریشن سینٹر کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
جدید میگا سینٹر کورنگی اور ملیر کے کم از کم 60 لاکھ افراد کو ایک ہی چھت تلے سہولت فراہم کرے گا۔ اس میگا سینٹر کے کم از کم 30 کاؤنٹر ہوں گے اور یہ روزانہ 3 ہزار سے زیادہ شہریوں کوسہولت فراہم کرے گا۔
اس حوالے سے ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین ظفر احمد خان نے کہا کہ منصوبے کے لیے ڈیڑھ ایکڑ اراضی فراہم کر دی گئی ہے اور میگا سنٹر 8 ماہ میں فعال ہو جائے گا جہاں سی این آئی سی، بے فارم، اسلحہ لائسنس اور دیگر ضروری خدمات فراہم کی جائیں گی۔
دوسری جانب، نادرا کے ڈائریکٹر جنرل اور ریجنل ہیڈ آفس عامر علی خان نے کہا کہ آج کا دن شہری سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ماڈل کالونی میں یہ میگا سینٹر کراچی میں نادرا کا چھٹا بڑا سینٹر ہوگا جسے ایک سال کے اندر مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔
اُنہوں یہ بھی کہا کہ یہ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا دور ہے لیکن ٹیکنالوجی نے سائبر کرائم کے خطرات کو بھی بڑھا دیا ہے اور نادرا کے پاس جدید تقاضوں کے مطابق اپنے ڈیٹا کو سیکیورٹی خطرات اور خلاف ورزیوں سے بچانے کے لیے تمام اہم حفاظتی اقدامات کے ساتھ پوری طاقت ہے۔