علیمہ خان کے چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی، عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے جمعہ 24 اکتوبر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے علیمہ خان کے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس بار سٹی پولیس آفیسر کو وارنٹ گرفتاری پر عمل کرانے کی ہدایت کر دی۔
بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے
علیمہ خان کے ضامن محمد شریف کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، گارنٹر نے علیمہ خان کی ایک لاکھ روپے کی ضمانت گارنٹی دے رکھی ہے۔
علیمہ خان کے روپوش ہونے سے متعلق پولیس کی رپورٹ پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ بوگّس ہے، عدالت نے بوگّس رپورٹ دینے پر ایس پی راول محمد سعد اور ڈی ایس پی وارث خان نعیم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا، دونوں پولیس افسران کو 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سنگین دھمکیاں دینےوالا گرفتار
عدالت نے کہا کہ پولیس افسران نے علیمہ خان کی بوگّس اور من گھڑت رپورٹ جمع کرائی، اگر علیمہ خان روپوش ہیں تو ان کی میڈیا ٹاک کس طرح نشر ہوتی ہے؟ اس پر بھی سوالات اٹھائے گئے، علیمہ خان کی موجودگی بارے سوشل و دیگر میڈیا پر رپورٹس موجود ہیں۔
اس کے علاوہ عدالت نے چار گاڑیوں کے 85 لاکھ روپے کے شورٹی بانڈز بھی ضبط کرنے کا حکم دیا اور مقدمے کی مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علیمہ خان کے نے علیمہ خان کرنے کا حکم عدالت نے
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔