18 لاکھ ایکڑ سے زاید رقبے پر مینگروز کے درخت لگادیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں آلودگی کے خلاف ایک اہم ماحولیاتی مشن جاری ہے جس کے تحت انڈس ڈیلٹا کے علاقے حجامڑو کریک میں مینگروز کے وسیع جنگلات آباد کیے جا چکے ہیں۔ شہر قائد سے تقریباً 200 کلومیٹر دور واقع اس علاقے میں 18 لاکھ ایکڑ سے زاید رقبے پر مینگروز کے درخت لگائے گئے ہیں، جو نہ صرف آلودگی کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ہیں بلکہ یہ کاربن جذب کرنے کی انتہائی زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں، جو عام پودوں کے مقابلے 5 گنا زیادہ ہے۔ اس جنگل کی بحالی سے فضا میں موجود نقصان دہ کاربن کی مقدار میں نمایاں کمی آئے گی اور ماحولیاتی توازن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مینگروز کے یہ درخت سمندر کو آگے بڑھنے سے روکتے ہیں، ساحلی پٹی کو کٹاؤ سے محفوظ رکھتے ہیں اور شدید سمندری طوفانوں کے دوران ساحلی آبادیوں کے تحفظ کیلیے قدرتی ڈھال کا کردار ادا کرتے ہیں۔سندھ فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے نمائندے رفیع الحق کے مطابق، حجامڑو کریک دنیا کا سب سے بڑا مینگرو ریسٹوریشن پروجیکٹ ہے، جہاں کاربن کریڈیٹ جنریٹ ہوتے ہیں، جو عالمی ماحولیاتی منڈی میں پاکستان کیلیے ایک فائدہ مند مالی ذریعہ ہے۔ ڈی ایف او کوسٹل رائٹ بینک کے شہزاد صادق نے مزید بتایا کہ مینگروز کی موجودگی سے ماحولیاتی فوائد کے ساتھ ساتھ مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا، کیونکہ اسی علاقے میں ’’سوا‘‘ مچھلی کی پیداوار بڑی مقدار میں ہوتی ہے، جو پاکستان کیلیے قیمتی زرمبادلہ کا ذریعہ ہے۔ دریائے سندھ کا پانی ڈیلٹا میں جاری رہنا مینگروز کی بقا کیلیے ناگزیر ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مینگروز کے
پڑھیں:
مسافروں کے تحفظ کیلئے محکمہ ریلوے کا بڑا فیصلہ
ویب ڈیسک: محکمہ ریلوے نے دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر ٹرینوں اور مسافروں کے تحفظ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔
ٹرینوں اور ریلوے ٹریکس پر دہشتگردی کے بڑھتے واقعات اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کی روک تھام کے لیے محکمہ ریلوے نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے اور ٹرینوں میں جیمرز کی تنصیب کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ریلوے نیٹ ورک کو دہشتگردانہ حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ٹرین میں تین جیمرز لگانے اور حساس ریلوے روٹس پر سیکیورٹی گشت میں اضافہ کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔
قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے رواں ماہ سات اکتوبر کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دھماکے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔
اجلاس میں ریلوے کی زمینوں پر قبضہ مافیا کے خاتمے کے لیے بھی سخت اقدامات کی سفارش کی گئی، حکام کے مطابق ریلوے کی 16 ہزار ایکڑ زمین زیرِ استعمال ہے، 3 ہزار 253 ایکڑ پر قبضے جبکہ 457 ایکڑ زمین با اثر افراد کے قبضے میں ہے۔