WE News:
2025-10-21@17:55:24 GMT

ٹی ایل پی سوشل میڈیا ٹیم کا رہنما گلگت سے گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

ٹی ایل پی سوشل میڈیا ٹیم کا رہنما گلگت سے گرفتار

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور دھمکی آمیز مواد پھیلانے والے تحریک لبیک پاکستان کی سوشل میڈیا ٹیم کے ایک اہم رہنما کو گلگت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، تھانہ ترنول پولیس کو دہشت گردی کے ایک مقدمے میں مطلوب ملزم زعفران کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے والا ٹی ایل پی کارکن گرفتار

ملزم نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیکیورٹی سے متعلق ایک تھریٹ پیغام جاری کیا تھا جس پر مختلف اداروں نے نوٹس لیا۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ زعفران نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریاستی قیادت کے خلاف سنگین اور اشتعال انگیز زبان استعمال کی تھی۔

مزید پڑھیں: قول و فعل میں تضاد: بینکنگ نظام پر تنقید کرنے والی ٹی ایل پی کا اکاؤنٹس سے منافع حاصل کرنے کا انکشاف

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ملزم کا تعلق ٹی ایل پی کی سوشل میڈیا ٹیم سے ہے اور وہ آن لائن مہمات منظم کرنے میں فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔

پولیس نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے، جبکہ مزید تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹی ایل پی زعفران سوشل میڈیا گرفتار گلگت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹی ایل پی سوشل میڈیا گرفتار گلگت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سوشل میڈیا ٹی ایل پی

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے بھارتی اکائونٹس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان بھارتی ہندوتوا گروپوں کے خلاف فوری کارروائی کریں جو مصنوعی ذہانت (AI) اور بوٹ نیٹ ورکس کو مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور تشدد پر اکسانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں مسلمانوں کے شہری حقوق کا دفاع کرنے والی سب سے بڑی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان بھارتی ہندوتوا گروپوں کے خلاف فوری کارروائی کریں جو مصنوعی ذہانت (AI) اور بوٹ نیٹ ورکس کو مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور تشدد پر اکسانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تنظیم کا یہ بیان واشنگٹن میں قائم سینٹر فار دی اسٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ (CSOH) کی ایک تہلکہ خیز رپورٹ کے بعد آیا ہے جس میں ایک منظم مہم کا پردہ فاش کیا گیا ہے جس میں مسلمانوں کے خلاف تعصب اور نفرت پھیلانے کے لئے اے آئی سے تیار کردہ 1,300 سے زیادہ تصاویر اور ویڈیوز استعمال کی جا رہی ہیں جو بھارتی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ اس مصنوعی مواد کو فیس بک، ایکس اور انسٹاگرام جیسے بڑے پلیٹ فارمز پر 27 ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے۔ اے آئی سے تیارکردہ اس ڈیجیٹل مہم میں مسلمان خواتین کی فحش تصاویر، بے دخلی اور توہین آمیز بیان بازی، سازشی بیانیے اور تشدد پر اکسانے جیسے اہم نکات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ محقق نبیہ خان نے کہا کہ اے آئی ڈیجیٹل مہم میں تیزی کا باعث بن رہا ہے جو پرانے تعصبات کو پھیلانا آسان بنا رہا ہے اور اس کی شناخت کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ قوانین اس مواد کو روکنے کے لیے ناکافی ہیں۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایڈورڈ احمد مچل نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو بھارت میں ان بوٹ اکائونٹس کے خلاف کارروائی کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے جو AI کا استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی جعلی مہمات مختلف کمیونٹیز کے خلاف حقیقی تشدد کا باعث بن سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سلمان خان کا بلوچستان سے متعلق متنازع بیان، سوشل میڈیا صارفین برہم
  • ٹماٹر کی فی کلو قیمت 550 روپے تک جاپہنچی،سوشل میڈیا پر صارفین کا شدید رد عمل
  • ٹماٹر میں مرغی ڈالیں یا مرغی میں ٹماٹر؛ہوش ربا قیمتوں پر سوشل میڈیا صارفین برہم
  • خاتون کو ہراساں کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار، مریم نواز نے کیپشن کے ساتھ تصویر شیئر کی
  • عدنان کیسے ’کین ڈول‘ بنے؟، سوشل میڈیا اسٹار نے شہرت کی اصل وجہ بتادی
  • سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے بھارتی اکائونٹس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
  • خیبر پختونخوا، سوشل میڈیا پر فحش مواد میں اضافہ، گرفتاریاں شروع
  • رات کے وقت سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ
  • اسلام آباد: سالے کو تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار