امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کے غیر مسلح ہونے کے لیے کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کی۔

جنوبی اسرائیل میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے امریکی مشن کے تحت ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ حماس کو معاہدے پر عمل کرنا ہوگا، اور اگر وہ عمل نہیں کرتی تو نتائج بہت سنگین ہوں گے۔ تاہم میں اس کے لیے کوئی ڈیڈلائن نہیں دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا حماس کو ’تیز، شدید اور بے رحم‘ کارروائی کا انتباہ 

جے ڈی وینس منگل کے روز اسرائیل پہنچے تاکہ غزہ میں جنگ بندی کے پہلے نازک مرحلے کو مستحکم کرنے اور آئندہ مذاکرات میں اسرائیل اور حماس دونوں کو مشکل رعایتوں پر آمادہ کرنے کے لیے امریکی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

جنگ بندی کو طے پائے ہوئے 8 دن گزر چکے ہیں، لیکن دونوں فریق ایک دوسرے پر اس کی بار بار خلاف ورزیوں کا الزام لگا رہے ہیں۔ تنازعات یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی، امداد کی ترسیل اور سرحدی راستے کھولنے کی رفتار پر مرکوز ہیں۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے پر عملدرآمد کے لیے مزید سخت اقدامات درکار ہوں گے جن پر ابھی فریقین نے مکمل اتفاق نہیں کیا۔ ان میں حماس کا غیر مسلح ہونا اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اقدامات شامل ہیں۔

جے ڈی وینس کا یہ دورہ اُس وقت ہوا جب ایک روز قبل اسرائیلی وزیراعظم بیامین نیتن یاہو نے امریکی ایلچی اسٹیون وٹکوف اور جیرڈ کُشنر (ٹرمپ کے داماد) سے ملاقات کی۔ نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ جے ڈی وینس کے ساتھ علاقائی چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

قاہرہ میں حماس کے مذاکرات جن کی قیادت جلاوطن رہنما خلیل الحیہ کررہے ہیں، موجودہ جنگ بندی کو مستحکم کرنے، غزہ کی جنگ کے بعد کے انتظامات اور آئندہ مرحلے کے امکانات پر مرکوز ہیں۔

ٹرمپ کے منصوبے میں ایک ٹیکنوکریٹک فلسطینی کمیٹی کے قیام کی تجویز شامل ہے جو ایک بین الاقوامی بورڈ کی نگرانی میں غزہ کا انتظام سنبھالے گی، جس میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

ایک فلسطینی اہلکار کے مطابق حماس نے ایسی کمیٹی کے قیام کی حمایت کی ہے جو غزہ کے معاملات کو اس کی رضامندی سے چلائے، تاہم اس میں اس کے نمائندے شامل نہیں ہوں گے، جبکہ فلسطینی اتھارٹی اور دیگر دھڑوں کی بھی شمولیت ہوگی۔

یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی اور امدادی ترسیل کے بارے میں گزشتہ روز خلیل الحیہ نے کہا تھا کہ حماس جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر مکمل عمل درآمد کرے گی، جس میں مزید یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی، غزہ میں امدادی سامان کے داخلے کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ یرغمالیوں کی لاشیں ان کے اہل خانہ کو واپس کی جائیں، اور ہمارے شہدا کی لاشیں بھی عزت و احترام کے ساتھ تدفین کے لیے واپس دی جائیں۔

منگل کے روز فلسطینی اور اقوامِ متحدہ کے حکام نے بتایا کہ زیادہ امداد دو اسرائیلی چیک پوائنٹس کے ذریعے غزہ میں داخل ہو رہی ہے، تاہم امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ مصیبت زدہ عوام کے لیے یہ امداد ناکافی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیل حماس جنگ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس حماس ڈیڈلائن غیرمسلح فلسطینی مزاحمتی تنظیم وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل حماس جنگ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ڈیڈلائن فلسطینی مزاحمتی تنظیم وی نیوز یرغمالیوں کی جے ڈی وینس کے لیے

پڑھیں:

علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

وزارت نے علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی بطور اسلامی نظریاتی کونسل چیئرمین کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی تعیناتی کی مدت تین سال مقرر کی گئی ہے۔    

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا شیڈول تاحال طے نہیں ہوا، الیکشن کمیشن نے واضح کردیا
  • علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
  • ریاست نے واضح کردیا اب فوج اور سپہ سالار کے خلاف بکواس برداشت نہیں کی جائیگی، فیصل واوڈا
  • اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر
  • کیا حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا؟ طلال چوہدری نے واضح کردیا
  • آج ریاست نے اپنا جواب واضح طور پر دے دیا ، اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی، فیصل واوڈا
  • ’اب ایک انچ بھی کوئی چیز برداشت نہیں کی جائےگی‘، فیصل واوڈا کو فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم
  • امریکا میں اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر گرفتار شخص پاکستانی نہیں، افغان شہری نکلا
  • امریکا میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں پاکستانی نژاد امریکی شہری گرفتار
  • امریکا میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر پاکستانی نژاد امریکی شہری گرفتار