سینئر سیاستدان محمود مولوی اور علامہ راشد محمود سومرو کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
ذرائع کے مطابق گفت و شنید میں شہری مسائل کے حل، سیاسی ہم آہنگی، اور مستقبل کے ممکنہ سیاسی لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کراچی کے عوام کو بہتر سہولیات، صاف و شفاف نظامِ بلدیات، اور پائیدار ترقی کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے سینئر سیاسی رہنما محمود مولوی سے کراچی میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال، سندھ کی مجموعی سیاست اور کراچی کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق گفت و شنید میں شہری مسائل کے حل، سیاسی ہم آہنگی، اور مستقبل کے ممکنہ سیاسی لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کراچی کے عوام کو بہتر سہولیات، صاف و شفاف نظامِ بلدیات، اور پائیدار ترقی کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر باہمی رابطے جاری رکھنے اور صوبے کی سیاسی و سماجی صورتحال کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سابق ایم پی اے مولوی غیاث الدین گرفتار
سٹی 42: شکر گڑھ کے سابق ایم پی اے مولوی غیاث الدین کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
چار بار ممبر صوبائی اسمبلی رہنے والے مولوی غیاث الدین کو پولیس تھانہ سٹی نے حراست میں لے لیا۔پولیس تھانہ سٹی نے گھر کو جاتے راستے سے حراست میں لیکر نارووال منتقل کردیا
شکرگڑھ۔سابق ایم پی اے کالعدم تنظیم کے پی پی 56سے ٹکٹ ہولڈر تھے جبکہ پی پی 55سے آزاد امیدوار تھے۔